🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
516. مَا رُزِقَ الْعَبْدُ رِزْقًا أَوْسَعَ عَلَيْهِ مِنَ الصَّبْرِ
بندے کو صبر سے زیادہ فراخ اور کشادہ کوئی رزق نہیں دیا گیا
شواہد الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 779 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند الشهاب: 779
المستدرک علی الصحیحین: 3594
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 779
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”بندے کو صبر سے زیادہ فراخ اور کشادہ کوئی رزق نہیں دیا گیا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 779]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، حسین بن علی ابوعلی اصم کے حالات نہیں ملے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3594
حدثنا عبد الرحمن بن حَمْدان الجلَّاب بهَمَذان، حدثنا إسحاق بن أحمد بن مِهْران الخرَّاز، حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي (2) قال: سمعتُ مالكَ بن أنس، وتلا قولَ الله ﷿: ﴿وَجَعَلْنَا مِنْهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوا﴾ [السجدة: 24] ، فقال: حدثني الزُّهْري، أنَّ عطاء بن يزيد حدَّثه عن أبي هريرة، أنه سمع النبيَّ ﷺ يقول:"ما رُزِقَ عبدٌ خيرًا له ولا أوسَعَ من الصَّبر" (3) . قد اتَّفق الشيخان على إخراج هذه اللفظة لمالك في آخر حديثه بهذا الإسناد: أنَّ ناسًا من الأنصار سأَلوا رسولَ الله ﷺ، الحديثَ بطوله. وفي آخره هذه اللفظة، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة التي عند إسحاق بن سليمان.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3552 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”کسی بندے کو صبر سے بہتر اور اس سے زیادہ وسعت والی کوئی عطا نہیں دی گئی۔“
شیخین نے اس حدیث کے الفاظ کو امام مالک سے (اپنی کتابوں میں) اس سند کے ساتھ ذکر کرنے پر اتفاق کیا ہے کہ انصار کے کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، اور اس طویل حدیث کے آخر میں یہ کلمات موجود ہیں، لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا جو اسحاق بن سلیمان کے ہاں ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3594]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح لكن من حديث عطاء بن يزيد الليثي عن أبي سعيد الخدري، وهمَ إسحاق بن أحمد بن مهران فجعله من حديث أبي هريرة، وقد خالفه الإمام أحمد فرواه في "مسنده" (18/ 11891) عن إسحاق بن سليمان الرازي فجعله من حديث عطاء بن يزيد الليثي عن أبي سعيد على الجادّة، ...» [ترقيم الرساله 3594] [ترقيم الشركة 3573] [ترقيم العلميه 3552]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح لكن من حديث عطاء بن يزيد الليثي عن أبي سعيد الخدري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں