🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. باب التَّسْبِيحِ بِالْحَصَى
باب: کنکریوں سے تسبیح گننے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1504 (کل: 32 مقامات، 10 کتب)
سنن ابوداود: 1504
صحیح مسلم: 1343
سنن ابن ماجہ: 1382، 3812
مسند احمد: 4192، 9716، 10447، 10480، 16105
مصنف ابن ابی شیبہ: 7997، 16408، 28226، 31227، 31278، 31428، 31457، 31641، 37795
صحیح ابن حبان: 850، 2008، 2009، 5528
الجامع الكامل: 2217، 10819، 11046، 11260، 13214
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6436
المعجم الکبیر للطبرانی: 13118، 13254، 16898
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6811
31 تا 32
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16898
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ دَعَا بِهَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ الْخَمْسِ لَمْ يَسْأَلِ اللهَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ.
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس نے ان پانچ کلمات کے ساتھ دعا کی تو وہ اللہ سے جو کچھ بھی مانگے گا اللہ اسے عطا فرمائے گا: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت اللہ ہی کی توفیق سے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16898]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 361، حدیث 849»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 8634»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6811
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ مَوْلًى لَهُمْ يُكْنَى أَبَا الزُّبَيْرِ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ ، كَانَ يُهَلِّلُ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ، ثُمَّ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا اللهَ، لَهُ النِّعْمَةُ وَلَهُ الْفَضْلُ، وَلَهُ الثَّنَاءُ الْحَسَنُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ، وَيَقُولُ عَبْدُ اللهِ بْنُ الزُّبَيْرِ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُهَلِّلُ بِهِنَّ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ہر نماز کے بعد بلند آواز سے ذکرِ توحید فرمایا کرتے تھے، پھر یہ دعا پڑھتے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا اللَّهَ لَهُ النِّعْمَةُ وَلَهُ الْفَضْلُ، وَلَهُ الثَّنَاءُ الْحَسَنُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينُ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہت اسی کی ہے اور تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے، اللہ کی مدد کے بغیر نہ گناہوں سے بچنے کی ہمت ہے اور نہ نیکی کرنے کی طاقت، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں، تمام نعمتیں اسی کی عطا کردہ ہیں، سارا فضل اسی کا ہے اور اسی کے لیے بہترین ثنا و تعریف ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، ہم دین کو اسی کے لیے خالص کرنے والے ہیں ﴿وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ﴾ ”اگرچہ منکرینِ حق کو ناگوار گزرے۔““ اور سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے بعد ان کلمات کے ذریعے بلند آواز سے اللہ کی وحدانیت کا ذکر (تہلیل) فرمایا کرتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن الزبير رحمه الله/حدیث: 6811]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 594، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1340، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1506، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15673، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 11، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6778»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں