الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. باب كَيْفَ تُنْحَرُ الْبُدْنُ
باب: اونٹ کیسے نحر کئے جائیں؟
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1768 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 1768
مصنف ابن ابی شیبہ: 16389
حدیث نمبر: 1768
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ، أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ جُبَيْرٍ، قَالَ:" كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ بِمِنًى فَمَرَّ بِرَجُلٍ وَهُوَ يَنْحَرُ بَدَنَتَهُ وَهِيَ بَارِكَةٌ، فَقَالَ: ابْعَثْهَا قِيَامًا مُقَيَّدَةً سُنَّةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
یونس کہتے ہیں مجھے زیاد بن جبیر نے خبر دی ہے، وہ کہتے ہیں میں منیٰ میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا کہ ان کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا جو اپنا اونٹ بٹھا کر نحر کر رہا تھا انہوں نے کہا: کھڑا کر کے (بایاں پیر) باندھ کر نحر کرو، یہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1768]
جناب زیاد بن جبیر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں منیٰ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا کہ وہ ایک آدمی کے پاس سے گزرے اور وہ اپنی اونٹنی کو نحر کرنا چاہ رہا تھا جبکہ وہ بیٹھی ہوئی تھی، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اسے کھڑی کرو، (ایک) پاؤں بندھا ہوا ہو، یہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1768]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الحج 118 (1713)، صحیح مسلم/الحج 63 (1320)، سنن النسائی/الکبری/ الحج (4134)، (تحفة الأشراف: 6722)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/3، 86، 139) سنن الدارمی/المناسک 70 (1955) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (1713) صحيح مسلم (1320)
ترقیم عوامۃ: 15906 ترقیم الشثری: -- 16389
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو دیکھا جو اونٹ کو بٹھا کر ذبح کر رہا تھا آپ نے فرمایا اس کو کھڑا کر کے ذبح کرو یہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16389]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 7، 163، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3486، 7666، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10327، 19251، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 16391، ترقيم محمد عوامة: 15906»