الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
75. باب يَبِيتُ بِمَكَّةَ لَيَالِيَ مِنًى
باب: منیٰ کی راتوں کو مکہ میں گزارنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1959 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 1959
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1254
حدیث نمبر: 1959
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، وَأَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:" اسْتَأْذَنَ الْعَبَّاسُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيتَ بِمَكَّةَ لَيَالِيَ مِنًى مِنْ أَجْلِ سِقَايَتِهِ، فَأَذِنَ لَهُ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ عباس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حاجیوں کو پانی پلانے کی وجہ سے منیٰ کی راتوں کو مکہ میں گزارنے کی اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1959]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت طلب کی تھی کہ ”لوگوں کو پانی پلانے کی غرض سے منیٰ کی راتیں مکہ میں گزار لیں“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اجازت دے دی تھی۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1959]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «حدیث ابن نمیر أخرجہ صحیح البخاری/الحج 133 (1745)، صحیح مسلم/الحج 60 (1315)، سنن ابن ماجہ/المناسک 80 (3065)، مسند احمد (2/22)، وحدیث أبو أسامة أخرجہ: صحیح البخاری/ الحج 133 (1745 تعلیقاً)، صحیح مسلم/الحج 60 (1315)، سنن الدارمی/المناسک 91 (1986)، (تحفة الأشراف: 7824) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (1745) صحيح مسلم (1315)
حدیث نمبر: 1254
قَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سِنَانٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمْ يُرَخَّصْ لِأَحَدٍ أَنْ يَبِيتَ عَنْ مِنًى إِلَّا لِلْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ مِنْ أَجْلِ سِقَايَتِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”کسی بھی شخص کو اس بات کی رخصت نہیں دی گئی کہ وہ (ایامِ تشریق کی) راتیں منیٰ سے باہر گزارے، سوائے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے، جنہیں حجاجِ کرام کو پانی پلانے (سقایہ) کی خدمت کے سبب یہ خصوصی اجازت دی گئی تھی۔“
اس حدیث مبارکہ سے یہ فقہی استدلال حاصل ہوتا ہے کہ حج کے دوران منیٰ میں قیام کرنا ایک لازمی امر ہے، تاہم حجاج کی خدمت یا کسی ناگزیر دینی و عوامی ضرورت کے پیشِ نظر شارع علیہ السلام کی جانب سے اس میں استثنائی رخصت دی جا سکتی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحج/حدیث: 1254]
اس حدیث مبارکہ سے یہ فقہی استدلال حاصل ہوتا ہے کہ حج کے دوران منیٰ میں قیام کرنا ایک لازمی امر ہے، تاہم حجاج کی خدمت یا کسی ناگزیر دینی و عوامی ضرورت کے پیشِ نظر شارع علیہ السلام کی جانب سے اس میں استثنائی رخصت دی جا سکتی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحج/حدیث: 1254]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 1553، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1315، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1959، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3065، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4677، 4717، 4812، 5581، وأخرجه فتح الباري برقم: 1658، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2957، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1564، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 10248، وأخرجه شرح السنة برقم: 1969، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1722»