الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. باب فِي الْمَقَامِ عِنْدَ الْبِكْرِ
باب: کنواری عورت سے نکاح کرنے پر کتنے دن اس کے ساتھ رہے؟
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 2124 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 2124
مصنف ابن ابی شیبہ: 17817
حدیث نمبر: 2124
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، وَإِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:" إِذَا تَزَوَّجَ الْبِكْرَ عَلَى الثَّيِّبِ أَقَامَ عِنْدَهَا سَبْعًا، وَإِذَا تَزَوَّجَ الثَّيِّبَ أَقَامَ عِنْدَهَا ثَلَاثًا"، وَلَوْ قُلْتُ: إِنَّهُ رَفَعَهُ لَصَدَقْتُ، وَلَكِنَّهُ قَالَ:" السُّنَّةُ كَذَلِكَ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب کوئی ثیبہ کے رہتے ہوئے کنواری سے شادی کرے تو اس کے ساتھ سات رات رہے، اور جب ثیبہ سے شادی کرے تو اس کے پاس تین رات رہے۔ راوی کا بیان ہے کہ اگر میں یہ کہوں کہ انس رضی اللہ عنہ نے اسے مرفوعاً بیان کیا ہے تو سچ ہے لیکن انہوں نے کہا کہ ”سنت اسی طرح ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2124]
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ: ”اگر کوئی شخص (اپنے ہاں) بیوہ (بیوی) کے ہوتے ہوئے کنواری سے شادی کرے تو اس کے ہاں سات دن رکے، اور جب بیوہ سے شادی کرے تو اس کے ہاں تین دن۔“ (ابوقلابہ رحمہ اللہ نے) کہا: ”اگر میں کہوں کہ انہوں نے (سیدنا انس رضی اللہ عنہ) اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کر کے (مرفوع) بیان کیا تو میں سچ ہی کہوں گا، لیکن انہوں نے کہا تھا: ”سنت یہی ہے۔“” [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2124]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/النکاح 100 (5213)، 101 (5214)، صحیح مسلم/الرضاع 12 (1461)، سنن الترمذی/النکاح 40 (1139)، سنن ابن ماجہ/النکاح 26 (1916)، (تحفة الأشراف: 944)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/النکاح 5(15)، سنن الدارمی/النکاح 27 (2255) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (5213) صحيح مسلم (1461)
ترقیم عوامۃ: 17226 ترقیم الشثری: -- 17817
حدثنا عبدة بن سليمان، عن ابي سعيد، عن إبراهيم، والشعبي , قالا: " إذا تزوج البكر على امراته اقام عندها سبعا، وإذا تزوج الثيب على امراته اقام عندها ثلاثا"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: سقط ما بين القوسين.
حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب آدمی بیوی کی موجودگی میں کسی باکرہ سے شادی کرے تو اس کے پاس سات دن قیام کرے۔ اور اگر ثیبہ سے شادی کرے تو اس کے پاس تین دن قیام کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17817]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 17226»