🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
95. باب فِي الْجُنُبِ يُصَلِّي بِالْقَوْمِ وَهُوَ نَاسٍ
باب: جنبی بھول کر نماز پڑھانے کے لیے کھڑا ہو جائے تو کیا کرے؟
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 233 (کل: 23 مقامات، 16 کتب)
سنن ابوداود: 233
صحیح بخاری: 275، 640
صحیح مسلم: 1368
سنن ابن ماجہ: 1220
معجم صغیر للطبرانی : 133
مشکوۃ المصابیح: 1009
مسند احمد: 7238، 9786، 10719
صحیح ابن خزیمہ: 1628
اللؤلؤ والمرجان: 352
سنن دارقطنی: 1361
الفتح الربانی: 2578، 2667
صحیح ابن حبان: 2236
الجامع الكامل: 1502، 2252
السنن الكبرى للبيهقي: 4066، 4067، 4068
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2350
المعجم الاوسط: 5420
21 تا 23
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4068
وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، أنبأ يُونُسُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ وَعُدِلَتِ الصُّفُوفُ فَخَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا قَامَ فِي مُصَلَّاهُ ذَكَرَ أَنَّهُ جُنُبٌ، فَأَوْمَأَ إِلَيْنَا، وَدَخَلَ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ خَرَجَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ، فَصَلَّى بِنَا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نماز کے لیے اقامت کہہ دی گئی اور صفیں بھی برابر کر دی گئیں تو ہماری طرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم آئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مصلے پر کھڑے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد آیا کہ آپ تو حالتِ جنابت میں ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اشارہ کیا اور گھر چلے گئے، غسل کیا اور گھر سے اس حالت میں نکلے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر سے قطرے گر رہے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4068]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 639، مسلم 605»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2350
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَبَّرَ بِهِمْ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ فَأَوْمَى إِلَيْهِمْ ثُمَّ انْطَلَقَ، وَرَجَعَ وَرَأَسُهُ يَقْطُرُ فَصَلَّى بِهِمْ ثُمَّ قَالَ:" إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ وَإِنِّي كُنْتُ جُنُبًا فَنَسِيتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ غَيْرُ وَاحِدٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز میں ان لوگوں کے لئے تکبیر کہہ دی پھر آپ نے ان لوگوں کو اشارہ کیا پھر آپ تشریف لے گئے پھر آپ واپس تشریف لائے تو آپ کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو نماز پڑھائی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: میں تمہاری طرح ایک انسان ہوں میں جنبی تھا اور (یہ بات) بھول گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک سے زیادہ راوی ایسے ہیں جن کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2350]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19907، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5416»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5420
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ: نَا أَبُو الرَّبِيعِ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَارِثِيُّ قَالَ: نَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْعُرْيَانِ الْحَارِثِيُّ قَالَ: نَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَبَّرَ بِهِمْ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِمْ، ثُمَّ انْطَلَقَ وَرَجَعَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ، فَصَلَّى بِهِمْ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، وَإِنِّي كُنْتُ جُنُبًا، فَنَسِيتُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو الرَّبِيعِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز میں لوگوں کو تکبیر کہہ کر نماز شروع کروائی، پھر انہیں (اپنی جگہ ٹھہرے رہنے کا) اشارہ فرمایا اور چلے گئے، پھر واپس تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک سے پانی ٹپک رہا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز پڑھائی، اس کے بعد فرمایا: ”میں تو ایک بشر ہی ہوں، اور میں جنابت کی حالت میں تھا، مگر (غسل کرنا) بھول گیا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن عون سے حسن بن عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو الربیع منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5420]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه غير واحد لم أجد من ذكرهم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 69» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 275، 639، 640، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 605، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1628، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2236، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 791 / 1، 808 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 869، 885، وأبو داود فى «سننه» برقم: 235، 541، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1220، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2321، 4135، 4136، 4140، 4137، 4138، 4139، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1361، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7358، 7631، 7919، 8582، 9920، 10870، والبزار فى «مسنده» برقم: 7881، 9922، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 628، 627، 625، 626، والطبراني فى «الصغير» برقم: 806، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9192»

الحكم على الحديث:
فيه من لم يُعرف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں