🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. باب فِي صَوْمِ الدَّهْرِ تَطَوُّعًا
باب: سدا نفلی روزے سے رہنا۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 2425 (کل: 23 مقامات، 11 کتب)
سنن ابوداود: 2425، 1529
سنن نسائی: 2379، 2390، 2410
سنن دارمی: 1752
مسند احمد: 6534، 7577، 21301
صحیح ابن خزیمہ: 2106
مصنف ابن ابی شیبہ: 31252
المستدرک علی الصحیحین: 1925
الجامع الكامل: 11228
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1120، 3718، 3803، 3805، 6324، 6428، 7507، 7508
المعجم الکبیر للطبرانی: 5070
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 144
21 تا 23
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7508
" لا صوم فوق صوم داود شطر الدهر صم يوما وأفطر يوما"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”داؤد علیہ السلام کے روزے سے بڑھ کر کوئی روزہ نہیں، یعنی نصف زمانہ روزہ رکھنا: ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن افطار کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7508]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ ن] عن ابن عمرو.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5070
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ صِيَامِ عَرَفَةَ، قَالَ: " يُكَفِّرُ السَّنَةَ الَّتِي أَنْتَ فِيهَا وَالسَّنَةَ الَّتِي بَعْدَهَا.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرفہ کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس سال کے اور اس کے بعد آنے والے سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5070]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 202، حدیث 5089»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 144
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، حَدَّثَنَا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيُّ .
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ أَتَى عَلَى رَجُلٍ فَقِيلَ: مَا أَفْطَرَ مُذْ كَذَا وَكَذَا، قَالَ: لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ - أَوْ: مَا صَامَ وَمَا أَفْطَرَ، شَكَّ غَيْلَانُ - فَلَمَّا رَأَى عُمَرُ غَضَبَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، صَوْمُ يَوْمَيْنِ وَإِفْطَارُ يَوْمٍ؟ قَالَ: وَيُطِيقُ ذَاكَ أَحَدٌ؟ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، صَوْمُ يَوْمٍ وَإِفْطَارُ يَوْمٍ؟ قَالَ: ذَاكَ صَوْمُ أَخِي دَاوُدَ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ صَوْمُ يَوْمٍ وَإِفْطَارُ يَوْمَيْنِ؟ قَالَ: وَمَنْ يُطِيقُ ذَاكَ؟ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، صَوْمُ يَوْمِ الِاثْنَيْنِ؟ قَالَ: ذَاكَ يَوْمٌ وُلِدْتُ فِيهِ، وَيَوْمٌ أُنْزِلَ عَلَيَّ النُّبُوَّةُ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ صَوْمُ يَوْمِ عَرَفَةَ وَيَوْمِ عَاشُورَاءَ، قَالَ أَحَدُهُمَا: يُكَفِّرُ، وَقَالَ الْآخَرُ: مَا قَبْلَهَا، أَوْ: مَا بَعْدَهَا، شَكَّ أَبُو هِلَالٍ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے کہ ایک شخص کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ اتنے اتنے عرصہ سے مسلسل روزے سے ہے اور اس نے کبھی افطار نہیں کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہ اس نے روزہ رکھا اور نہ ہی افطار کیا“ یا فرمایا: ”نہ اس نے روزہ رکھا اور نہ ہی وہ بے روزہ رہا“ (یہ راوی غیلان کا شک ہے)۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رخِ انور پر غصے کے آثار دیکھے تو عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! دو دن روزہ رکھنے اور ایک دن افطار کرنے کا کیا حکم ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بھلا اس کی طاقت کون رکھتا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ایک دن روزہ رکھنے اور ایک دن افطار کرنے کے متعلق کیا ارشاد ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میرے بھائی داؤد (علیہ السلام) کا روزہ ہے“۔ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ایک دن روزہ رکھنے اور دو دن افطار کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور اس کی طاقت کون رکھتا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! پیر کے دن روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ دن ہے جس میں میری ولادت ہوئی اور اسی دن مجھ پر نبوت نازل کی گئی“۔ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یومِ عرفہ اور یومِ عاشورہ کے روزے کے متعلق کیا ارشاد ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے ایک (گناہوں کا) کفارہ بن جاتا ہے“ اور (دوسرے کے بارے میں) فرمایا کہ: ”یہ گزشتہ سال یا آئندہ سال (کے گناہوں کا کفارہ) ہے“، یہاں راوی ابوہلال کو شک ہوا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گزشتہ سال کے الفاظ کہے یا آئندہ سال کے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 144]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: هكذا وقع عند المؤلف، وقد كدتُ أجزم بكون "أبى قتادة" قد سقط بين عبد الله بن معبد وعمر بن الخطاب! لولا أنى رأيت ابن عدى قد»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 22031، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4235، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2100، 2126، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2086، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3642، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1114، وأخرجه شرح السنة برقم: 1797، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2208، 2217، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 139»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں