الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. باب فِي قِتَالِ اللُّصُوصِ
باب: چوروں سے مقابلہ کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 4763 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن ابوداود: 4763
صحیح ابن حبان: 6938
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 475
المعجم الاوسط: 2473
حدیث نمبر: 4763
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الْمَعْنَى، قَالَا: أخبرنا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبِيدَةَ، أَنَّ عَلِيًّا ذَكَرَ أَهْلَ النَّهْرَوَانِ، فَقَالَ:" فِيهِمْ رَجُلٌ مُودَنُ الْيَدِ، أَوْ مُخْدَجُ الْيَدِ، أَوْ مَثْدُونُ الْيَدِ، لَوْلَا أَنْ تَبْطَرُوا، لَنَبَّأْتُكُمْ مَا وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ يَقْتُلُونَهُمْ , عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قُلْتُ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْهُ؟ قَالَ: إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ".
عبیدہ سے روایت ہے کہ علی رضی اللہ عنہ نے اہل نہروان ۱؎ کا ذکر کیا اور کہا: ان میں چھوٹے ہاتھ کا ایک آدمی ہے، اگر مجھے تمہارے اترانے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں تمہیں بتاتا کہ اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے کس چیز کا وعدہ کیا ہے ان لوگوں کے لیے جو ان سے جنگ کریں گے، راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: کیا آپ نے اسے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں رب کعبہ کی قسم۔ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4763]
جناب عبیدہ سلمانی رحمہ اللہ نے روایت کیا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اہل نہروان کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ ”ان میں ایک آدمی ہو گا جس کا ایک ہاتھ چھوٹا ہو گا یا اس میں نقص ہو گا یا ایسے ہو گا جیسے عورت کا پستان، اگر مجھے اندیشہ نہ ہو کہ تم لوگ خوشی میں آ کر بہت آگے بڑھ جاؤ گے تو میں تمہیں وہ ضرور بتا دیتا جو اللہ عزوجل نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ان سے قتال کرنے والے کے بارے میں وعدہ فرمایا ہے۔“ عبیدہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”کیا یہ فرمان آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا؟“ فرمایا: ”ہاں، رب کعبہ کی قسم!“ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4763]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الزکاة 48 (1066)، سنن ابن ماجہ/المقدمة 12 (167)، (تحفة الأشراف: 10233)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/83، 95، 144، 155، 113، 121، 122) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: بغداد اور واسط کے درمیان تین گاؤں ہیں جن میں ایک اونچائی پر ہے دوسرا درمیان میں اور تیسرا نشیب میں، اسی جگہ امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ نے خوارج کے ساتھ جنگ کی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1066)
حدیث نمبر: 6938
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَرْوَزِيُّ بِالْبَصْرَةِ، حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، وَأَبِي عَمْرِو بْنِ الْعَلاءِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ ، قَالَ: ذَكَرَ عَلِيٌّ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ الْخَوَارِجَ، فَقَالَ: " فِيهِمْ رَجُلٌ مُخْدَجُ الْيَدِ أَوْ مُودَنُ الْيَدِ، لَوْلا أَنْ تَبْطَرُوا، لأَخْبَرْتُكُمْ بِمَا وَعَدَ اللَّهُ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَنْ قَتَلَهُمْ" ، قَالَ: فَقُلْتُ لِعَلِيٍّ: أَسَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: إِِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، إِِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، إِِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ.
عبیدہ سلمانی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے خارجیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”ان میں ایک ایسا شخص ہو گا جس کا ایک ہاتھ چھوٹا ہو گا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ایک ہاتھ نامکمل ہو گا، اگر تم لوگ فخر کا اظہار نہ کرو تو میں تم لوگوں کو بتاتا ہوں اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے ساتھ جنگ کرنے والوں کے لیے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کیا وعدہ کیا ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں، ربِ کعبہ کی قسم! جی ہاں، ربِ کعبہ کی قسم! جی ہاں، ربِ کعبہ کی قسم! [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6938]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1066، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6938، 6939، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8712، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8509، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4763، 4768، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 167، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4010، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3250، وأحمد فى (مسنده) برقم: 636» «رقم طبعة با وزير 6899»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الروض النضير» (699)، «ظلال الجنة» (912). [تنبيه هام!! ] ما بين المعقوفتين سقط من «طبعة المؤسسة» فوقع فيها «مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَرْوَزِيُّ» والصواب «أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَرْوَزِيُّ» والتصحيح من «طبعة باوزير». وقد روى المؤلف أكثر من حديث عن هذا الراوي بهذا الاسم، انظر ما تقدم (77 و 719 و 2087) - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 475
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ ، حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ السَّلْمَانِيُّ ، قَالَ: لَمَّا كَانَ حَيْثُ أُصِيبَ أَهْلُ النَّهَرَوَانِ، قَالَ لَنَا عَلِيٌّ : ابْتَغُوا فِيهِمْ، فَإِنَّهُمْ إِنْ كَانُوا الْقَوْمَ الَّذِينَ ذَكَرَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنَّ فِيهِمْ رَجُلًا مُخْدَجَ الْيَدِ، أَوْ مُثَدَّنَ الْيَدِ، قَالَ: فَابْتَغَيْنَاهُ فَوَجَدْنَاهُ، فَدَعَوْنَاهُ إِلَيْهِ، فَقَامَ عَلَيْهِ، فَقَالَ: اللهُ أَكْبَرُ، لَوْلَا أَنْ تَبْطَرُوا لَحَدَّثْتُكُمْ مَا قَضَى اللهُ عَلَى لِسَانِ رَسُولِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَنْ قَتَلَ هَؤُلَاءِ، قَالَ: قُلْتُ: أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ بَعْضَ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَأَنَّهَا حَسَدَتْهُ عَلَى ذَلِكَ، قَالَ عَوْفٌ : عَمْدًا أَمْسَكْتُ عَنْهَا.
عبیدہ سلمانی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جس وقت مقامِ نہروان پر خوارج مقتول ہوئے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ہم سے فرمایا کہ: ”ان مقتولین میں (مطلوبہ شخص کو) تلاش کرو؛ کیونکہ اگر یہ وہی گروہ ہے جس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا تو یقیناً ان میں ایک ایسا شخص ہوگا جس کا ایک ہاتھ ناقص، چھوٹا یا گوشت کے لوتھڑے کی مانند ہوگا“۔ عبیدہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ پھر ہم نے اسے تلاش کیا اور پا لیا، پھر ہم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بلایا، تو آپ اس کے پاس آ کر کھڑے ہوئے اور فرمایا: «اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“، ”اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تم (محض اس فضیلت پر) اترانے لگو گے تو میں تمہیں ضرور وہ اجر بتا دیتا جو اللہ تعالیٰ نے ان خوارج کو قتل کرنے والوں کے لیے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ مبارک پر مقدر فرمایا ہے“۔ عبیدہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: کیا آپ نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات سنی ہے؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ» ”ہاں، ربِ کعبہ کی قسم! ہاں، ربِ کعبہ کی قسم!“۔ راوی کہتے ہیں کہ جب یہ خبر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض ازواجِ مطہرات تک پہنچی تو گویا انہیں اس فضیلت پر ان (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) سے رشک محسوس ہوا۔ امام عوف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے جان بوجھ کر ان (ام المومنین) کا نام ظاہر نہیں کیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 475]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم/ 337)، بأقل من لفظه هنا»
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1066، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6938، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4763، والنسائي فى (الكبرى) برقم: 8519، 8520، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 167، وأحمد فى (مسنده) برقم: 626، 735، 1224، 1332، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 161، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 18652، 18653، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) برقم: 40689، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 470»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم/ 337)، بأقل من لفظه هنا»
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1066، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6938، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4763، والنسائي فى (الكبرى) برقم: 8519، 8520، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 167، وأحمد فى (مسنده) برقم: 626، 735، 1224، 1332، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 161، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 18652، 18653، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) برقم: 40689، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 470»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2473
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمَّادٍ الشُّعَيْثِيُّ قَالَ: نَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ قَالَ: أَلَا أُنَبِّئُكَ إِلَى مَا نَبَّأَنِي عَلِيٌّ ؟ قَالَ: فِيهِمْ مُودَنُ الْيَدِ، أَوْ مُثَدَّنُ الْيَدِ، أَوْ مُخْدَجُ الْيَدِ، لَوْلَا أَنْ تَبْطَرُوا لَأَنْبَأْتُكُمْ مَا وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَهُمْ عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْنَا: أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، حَتَّى قَالَهَا ثَلَاثًا.
عبیدہ سلمانی رحمہ اللہ نے کہا: ”کیا میں تمہیں وہ بات نہ بتاؤں جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مجھے بتائی؟“ (پھر بیان کیا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: ”ان (خوارج) میں ایک شخص ہوگا جس کا ہاتھ چھوٹا، ناقص اور پستان نما (گوشت کے لوتھڑے جیسا) ہوگا۔ اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تم (اس پر) اترانے اور اعتماد کر کے بیٹھنے لگو گے تو میں تمہیں ضرور بتاتا کہ اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ان لوگوں سے قتال کرنے والوں سے کیا وعدہ فرمایا ہے۔“ ہم نے پوچھا: ”کیا آپ نے یہ بات خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں، رب کعبہ کی قسم!“ یہاں تک کہ انہوں نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2473]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1066، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6938، 6939، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8712، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8509، 8514، 8513، 8519، 8516، 8517، 8518، 8520، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4763، 4768، (4/390) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 167، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4010، 16797، 16798، 16799، 16885، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3250، وأحمد فى «مسنده» برقم: 636، 683، 717، 746، 863، 919، 997، 998، 1003، 1194، 1203، 1204، 1212، 1240، 1271، 1347، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 160، 161، 164، والحميدي فى «مسنده» برقم: 59، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 337، 358، 475، 476، 477، 480، 478، 479، 481، 555، والبزار فى «مسنده» برقم: 539، 540، 538، 541، 542، 543، 544، 545، 546، 547، 580، 581، 898، 901، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4435 / 1، 4435 / 2، 4436، 4439 / 1، 4440، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5962، 18650، 18653، 18652، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8510، 33523، 39036، 39048، 39070، 39082، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4065، 4066، 4070، 4067، 4068، 4069، والطبراني فى «الصغير» برقم: 969، 1002، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1537، 1552، 7666، 8928»