الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
102. باب فِيمَنْ يَعْطُسُ وَلاَ يَحْمَدُ اللَّهَ
باب: چھینکنے والا «الحمد الله» نہ کہے تو اس کا جواب دینا کیسا ہے؟
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 5039 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 5039
المعجم الاوسط: 7580
حدیث نمبر: 5039
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ. ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:" عَطَسَ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَشَمَّتَ أَحَدَهُمَا وَتَرَكَ الْآخَرَ، قَالَ: فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجُلَانِ عَطَسَا فَشَمَّتَّ أَحَدَهُمَا، قَالَ أَحْمَدُ: أَوْ فَسَمَّتَّ أَحَدَهُمَا وَتَرَكْتَ الْآخَرَ، فَقَالَ: إِنَّ هَذَا حَمِدَ اللَّهَ، وَإِنَّ هَذَا لَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ دو لوگوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چھینک آئی تو آپ نے ان میں سے ایک کی چھینک کا جواب دیا اور دوسرے کو نہ دیا، تو آپ سے پوچھا گیا: اللہ کے رسول! دو لوگوں کو چھینک آئی، تو آپ نے ان میں سے ایک کو جواب دیا؟۔ احمد کی روایت میں اس طرح ہے: کیا آپ نے ان دونوں میں سے ایک کو جواب دیا، دوسرے کو نہیں دیا ہے؟ تو آپ نے فرمایا: دراصل اس نے «الحمد الله» کہا تھا اور اس نے «الحمد الله» نہیں کہا تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 5039]
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں دو آدمیوں کو چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کو جواب دیا اور دوسرے کو نہ دیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا: ”اے اللہ کے رسول! دو آدمیوں نے چھینک ماری، مگر آپ نے ایک کو جواب دیا ہے۔“ احمد (احمد بن یونس) نے وضاحت کی کہ ”یہاں لفظ «فَشَمَّتَ أَحَدَهُمَا» ”ان میں سے ایک کو دعا دی“ تھے یا «فَسَمَّتَ أَحَدَهُمَا» ”ان میں سے ایک کو دعا دی“ اور دوسرے کو چھوڑ دیا ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے (جس کو میں نے جواب دیا ہے) اللہ کی حمد کی ہے اور اس نے اللہ کی حمد نہیں کی۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 5039]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأدب 123(6221)، صحیح مسلم/الزہد 9 (2991)، سنن الترمذی/الأدب 4 (2742)، سنن ابن ماجہ/الأدب 20 (3713)، (تحفة الأشراف: 872)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/100، 117، 176) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (6221) صحيح مسلم (2991)
حدیث نمبر: 7580
وَبِهِ: عَنِ النَّضْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَزْدِيِّ ، عَنْ شَيْبَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: عَطَسَ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَشَمَّتَ أَحَدَهُمَا وَلَمْ يُشَمِّتِ الْآخَرَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، شَمَّتَّ فُلَانًا وَلَمْ تُشَمِّتْنِي؟ قَالَ: إِنَّهُ حَمِدَ اللهَ، وَإِنَّكَ لَمْ تَحْمَدْهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا شَيْبَانُ ، وَلَا عَنْ شَيْبَانَ إِلَّا النَّضْرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَامِرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا شَيْبَانُ ، وَلَا عَنْ شَيْبَانَ إِلَّا النَّضْرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَامِرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمیوں کو چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کو «يَرْحَمُكَ اللَّهُ» کہہ کر جواب دیا اور دوسرے کو جواب نہ دیا۔ اس (دوسرے) نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے فلاں کی چھینک کا جواب دیا اور میری چھینک کا جواب نہیں دیا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے اللہ کی حمد کی تھی اور تم نے اللہ کی حمد نہیں کی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر سے شیبان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور شیبان سے نضر بن عبداللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عامر بن ابراہیم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7580]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر سے شیبان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور شیبان سے نضر بن عبداللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عامر بن ابراہیم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7580]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3289، 6223، 6224، 6226، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2994، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 920، 921، 922، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 598، 602، 2357، 2358، 2359، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7778، 7782، 7781، 7784، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9971، 9972، 9973، 9974، 9989، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5028، 5033، والترمذي فى «جامعه» برقم: 370، 2746، 2747، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 968، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3632، 3633، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7414، 7714، 8461، 8751، 9285، 9661، 10846، 10858، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2434، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1173، 1195، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6456، 6592، 6627، 6628، 6679، والبزار فى «مسنده» برقم: 7793، 8431، 8508، 8977، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3322، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8076، 26498، 26526، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7031، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 528، 4012، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1380»