🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
641. باب الخيل في نواصيها الخير إِلى يوم القيامة
باب: گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک کے لیے خیر و برکت ہے
شواہد الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 1227 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 1227
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9322
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1227
1227 صحيح حديث عُرْوَةَ الْبَارِقِيّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، الأَجْرُ وَالْمَغْنَمُ
سیدنا عروہ بارقی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خیر و برکت قیامت تک گھوڑے کی پیشانی کے ساتھ بندھی رہے گی، یعنی آخرت میں ثواب اور دنیا میں مال غنیمت ملتا رہے گا۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الإمارة/حدیث: 1227]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 56 كتاب الجهاد والسير: 44 باب الجهاد ماض مع البر والفاجر»
وضاحت: راوي حدیث:… حضرت عروہ بن الجعد البارقی رضی اللہ عنہ صحابی ہیں کوفے میں پہلے قاضی یہی مقرر ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرتے تھے۔ کتب صحاح ستہ میں ان کی روایات موجود ہیں۔

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9322
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْخَيْلُ مَعْقُودٌ بِنَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لئے بھلائی باندھ دی گئی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9322]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1686) اخرجه احمد فى المسند (39/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10953»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں