الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
808. باب من فضائل عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ
باب: حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل
شواہد الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 1555 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 1555
الفتح الربانی: 11576
المعجم الکبیر للطبرانی: 13197
المعجم الاوسط: 3988
حدیث نمبر: 1555
1555 صحيح حديث أَبِي موسى الأَشْعَرِيِّ، أَنَّهُ تَوَضَّأَ فِي بَيْتِهِ ثُمَّ خَرَجَ فَقلْتُ لأَلْزَمَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلأَكُونَنَّ مَعَهُ يَوْمِي هذَا، قَالَ: فَجَاءَ الْمَسْجِدَ فَسَأَلَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: خَرَجَ وَوَجَّهَ ههُنَا فَخَرَجْتُ عَلَى إِثْرِهِ أَسْأَلُ عَنْهُ حَتَّى دَخَلَ بِئْرَ أَرِيسٍ فَجَلَسْتُ عِنْدَ الْبَابِ، وَبَابهَا مِنْ جَرِيدٍ، حَتَّى قَضى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَاجَتَهُ فَتَوَضَّأَ، فَقُمْتُ إِلَيْهِ، فَإِذَا هُوَ جَالِسٌ عَلَى بِئْرِ أَرِيسٍ، وَتَوَسَّطَ قُفَّهَا، وَكَشَف عَنْ سَاقَيْهِ وَدَلاَّهُمَا فِي الْبِئْرِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، ثُمَّ انْصَرَفْتُ فَجَلَسْتُ عِنْدَ الْبَابِ فَقُلْتُ لأَكُونَنَّ بَوَّابَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الْيَوْمَ فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَدَفَعَ الْبَابَ، فَقُلْتُ: مَنْ هذَا فَقَالَ: أَبُو بَكْرٍ فَقُلْتُ: عَلَى رِسْلِكَ ثُمَّ ذَهَبْتُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ هذَا أَبُو بَكْرٍ يَسْتَأذِنُ فَقَالَ: ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ فَأَقْبَلْتُ حَتَّى قُلْتُ لأَبِي بَكْر: ادْخُلْ، وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَشِّرُكَ بِالْجَنَّةِ فَدَخَلَ أَبُو بَكْرٍ، فَجَلَسَ عَنْ يِمِينِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُ فِي الْقُفِّ، وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ، كَمَا صنَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَشَفَ عَنْ سَاقَيْهِ ثُمَّ رَجَعْتُ فَجَلَسْتُ، وَقَدْ تَركْتُ أَخِي يَتَوَضَّأُ وَيَلْحَقُنِي فَقُلْتُ: إِنْ يُرِدِ اللهُ بفُلاَنٍ خيْرًا (يُرِيدُ أَخَاهُ) يَأْتِ بِهِ فَإِذَا إِنْسَانٌ يُحَرّكُ الْبَابَ فَقُلْتُ: مَنْ هذَا فَقَالَ: عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقُلْتُ: عَلَى رِسْلِكَ ثُمَّ جِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ: هذَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَسْتأْذِن فَقَالَ: ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ فَجِئْتُ، فَقُلْتُ: ادْخُلْ، وَبَشَّرَكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْجَنَّةِ فَدَخَلَ فَجَلَسَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي الْقُفِّ، عَنْ يَسَارِهِ، وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ ثُمَّ رَجَعْتُ فَجَلَسْتُ فَقُلْتُ: إِنْ يُرِدِ اللهُ بِفُلاَنٍ خَيْرًا يَأْتِ بِهِ فَجَاءَ إِنْسَانٌ يُحَرِّك الْبَابَ فَقُلْتُ: مَنْ هذَا فَقَالَ: عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فَقُلْتُ: عَلَى رِسْلِكَ فَجِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ، عَلَى بَلْوَى تُصِيبهُ فَجِئْتُهُ، فَقُلْتُ لَهُ: ادْخُلْ، وَبَشَّركَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوَى تُصِيبُكَ فَدَخَلَ، فَوَجَدَ الْقُفَّ قَدْ مُلِى َ، فَجَلَسَ وُجَاهَهُ مِنَ الشِّقِّ الآخَر قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ (رَاوِي الْحَدِيثِ عَنْ أَبِي مُوسى) : فَأَوَّلْتهَا قُبُورَهُمْ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے ایک دن اپنے گھر میں وضو کیا اور اس ارادے سے نکلے کہ آج دن بھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ نہ چھوڑوں گا۔ انہوں نے بیان کیا کہ پھر وہ مسجد نبوی میں حاضر ہوئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق پوچھا تو وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تو تشریف لے جا چکے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرف تشریف لے گئے ہیں، چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق پوچھتا ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پیچھے نکلا اور آخر میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (قبا کے قریب) بئر اریس میں داخل ہو رہے ہیں۔ میں دروازے پر بیٹھ گیا اور اس کا دروازہ کھجور کی شاخوں سے بنا ہوا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کر چکے اور وضو بھی کر لیا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا۔ میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بئر اریس (اس باغ کے کنویں) کی منڈیر پر بیٹھے ہوئے ہیں، اپنی پنڈلیاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھول رکھی ہیں اور کنویں میں پاؤں لٹکائے ہوئے ہیں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور پھر واپس آکر باغ کے دروازے پر بیٹھ گیا۔ میں نے سوچا کہ آج میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دربان رہوں گا۔ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے اور دروازہ کھولنا چاہا تو میں نے پوچھا کہ کون صاحب ہیں؟ انہوں نے کہا: ابوبکر! میں نے کہا: تھوڑی دیر ٹھہر جائیے، پھر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ دروازے پر موجود ہیں اور اندر آنے کی اجازت آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے چاہتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں اجازت دے دو اور جنت کی بشارت بھی۔“ میں دروازے پر آیا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ اندر تشریف لے جائیے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو جنت کی بشارت دی ہے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اندر داخل ہوئے اور اسی کنویں کی منڈیر پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی داہنی طرف بیٹھ گئے اور اپنے دونوں پاؤں کنویں میں لٹکا لیے، جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لٹکائے ہوئے تھے اور اپنی پنڈلیوں کو بھی کھول لیا تھا، پھر میں واپس آکر اپنی جگہ پر بیٹھ گیا، میں آتے وقت اپنے بھائی کو وضو کرتا ہوا چھوڑ آیا تھا۔ وہ میرے ساتھ آنے والے تھے، میں نے اپنے دل میں کہا، کاش! اللہ تعالیٰ فلاں کو خیر دے دیتا (ان کی مراد اپنے بھائی سے تھی) اور انہیں یہاں پہنچا دیتا۔ اتنے میں کسی صاحب نے دروازے پر دستک دی، میں نے پوچھا: کون صاحب ہیں؟ کہا کہ عمر بن خطاب! میں نے کہا کہ تھوڑی دیر کے لیے ٹھہر جائیے۔ چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور سلام کے بعد عرض کیا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ دروازے پر کھڑے اندر آنے کی اجازت چاہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں اجازت دے دو اور جنت کی بشارت بھی پہنچا دو۔“ میں واپس آیا اور کہا کہ اندر تشریف لے جائیے اور آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی بشارت دی ہے۔ وہ بھی داخل ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اسی منڈیر پر بائیں طرف بیٹھ گئے اور اپنے پاؤں کنویں میں لٹکا لیے۔ میں پھر دروازے پر آکر بیٹھ گیا اور سوچتا رہا کہ کاش اللہ تعالیٰ فلاں (سیدنا ابوموسیٰ کے بھائی) کے ساتھ خیر چاہتا اور انہیں یہاں پہنچا دیتا۔ اتنے میں ایک اور صاحب آئے اور دروازے پر دستک دی، میں نے پوچھا: کون صاحب ہیں؟ بولے کہ عثمان بن عفان! میں نے کہا: تھوڑی دیر کے لیے رک جائیے، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی اطلاع دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں اجازت دے دو اور ایک مصیبت جو انہیں پہنچے گی، جنت کی بشارت پہنچا دو۔“ میں دروازے پر آیا اور ان سے کہا کہ اندر تشریف لے جائیے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو جنت کی بشارت دی ہے ایک مصیبت پر جو آپ کو پہنچے گی، وہ جب داخل ہوئے تو دیکھا چبوترہ پر جگہ نہیں ہے اس لیے وہ دوسری طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گئے۔ سیدنا سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے (جو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے حدیث کے راوی ہیں) کہا کہ میں نے اس سے ان کی قبروں کی تاویل لی ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1555]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 62 كتاب فضائل أصحاب النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: 5 باب قول النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لو كنت متخذًا خليلاً»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 11576
قَالَ نَافِعُ بْنُ عَبْدِ الْحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَتَّى دَخَلَ حَائِطًا وَفِي رِوَايَةٍ مِنْ حَوَائِطِ الْمَدِينَةِ فَقَالَ لِي أَمْسِكْ عَلَيَّ الْبَابَ فَجَاءَ حَتَّى جَلَسَ عَلَى الْقُفِّ وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ فَضُرِبَ الْبَابُ قُلْتُ مَنْ هَذَا قَالَ أَبُو بَكْرٍ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ ”ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ“ قَالَ فَأَذِنْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ قَالَ فَدَخَلَ فَجَلَسَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْقُفِّ وَفِي رِوَايَةٍ قُفِّ الْبِئْرِ وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ ثُمَّ ضُرِبَ الْبَابُ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا فَقَالَ عُمَرُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا عُمَرُ قَالَ ”ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ“ قَالَ فَأَذِنْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ قَالَ فَدَخَلَ فَجَلَسَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْقُفِّ وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ قَالَ ثُمَّ ضُرِبَ الْبَابُ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا قَالَ عُثْمَانُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا عُثْمَانُ قَالَ ”ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ مَعَهَا بَلَاءٌ“ وَفِي رِوَايَةٍ وَسَيَلْقَى بَلَاءً فَأَذِنْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ فَجَلَسَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْقُفِّ وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ
سیدنا نافع بن عبدالحارث سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ گیا،یہاں تک کہ آپ مدینہ منورہ کے باغات میں سے ایک ایسے باغ میں داخل ہو گئے، اس کے باہر چار دیواری بنی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم دروازے پر ٹھہرو۔ اور آپ خود کنوئیں کی منڈیر پر جا بیٹھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے پاؤں کنوئیں کے اندر لٹکالیے، کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا۔ میں نے پوچھا: کون ہو؟آنے والے نے کہا: میں ابوبکر رضی اللہ عنہ ہوں۔ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ ابوبکر آئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انہیں اندر آنے کی اجازت دو اور ساتھ جنت کی بشارت بھی سنا دو۔ میں نے انہیں اندر آنے کی اجازت دی اور جنت کی بھی بشارت دے دی۔ وہ آکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ہی اسی طرح کنوئیں میں پاؤں لٹکا کر کنوئیں کی منڈیر پر بیٹھ گئے، کچھ دیر بعد پھر دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔ میں نے پوچھا: کون ہو؟ اس نے کہا: میں عمر رضی اللہ عنہ ہوں۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ عمرآئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انہیں اندر آنے کی اجازت دو اور جنت کی بشارت بھی سنا دو۔ میں نے انہیں اندر آنے کی اجازت دی اور جنت کی بھی بشارت سنا دی، وہ آکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کنوئیں کی منڈیر پر کنوئیں میں پاؤں لٹکا کر بیٹھ گئے۔ پھر کچھ دیربعد دروازے پر دستک دی گئی۔ میں نے پوچھا: کون ہو؟ انہوں نے کہا: میں عثمان ہوں۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ عثمان رضی اللہ عنہ آئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انہیں اندر آنے کی اجازت دو اور جنت کی بشارت بھی سنا دو، لیکن کچھ آزمائش کے بعد۔ میں نے انہیں بھی اندر آنے کی اجازت دی اور جنت کی بھی بشارت سنائی۔ وہ بھی آکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس (آپ کے سامنے) کنوئیں میں پاؤں لٹکا کر کنوئیں کی منڈیر پر بیٹھ گئے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل والمناقب/حدیث: 11576]
تخریج الحدیث: «أخرجه عن ابي موسي الاشعري البخاري: 3695، 7097، 7262ومسلم: 2403،، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15374 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15448»
وضاحت: فوائد: … سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی آزمائش سے مراد وہ حالات ہیں، جو ان کی شہادت کے وقت پیدا ہو گئے تھے اور جن کی وجہ سے وہ بالآخر شہید ہو گئے تھے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه عن ابي موسي الاشعري البخاري: 3695
حدیث نمبر: 2236
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْأَسْوَاقِ وَبِلَالٌ مَعَهُ فَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ وَكَشَفَ عَنْ فَخِذَيْهِ فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ يَسْتَأْذِنُ فَقَالَ:" يَا بِلَالُ ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، فَدَخَلَ أَبُو بَكْرٍ فَجَلَسَ عَنْ يَمِينِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ وَكَشَفَ عَنْ فَخِذَيْهِ ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ يَسْتَأْذِنُ فَقَالَ:" يَا بِلَالُ ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، فَدَخَلَ فَجَلَسَ عَنْ يَسَارِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ وَكَشَفَ عَنْ فَخِذَيْهِ ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ يَسْتَأْذِنُ فَقَالَ:" ائْذَنْ لَهُ يَا بِلَالُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوًى تُصِيبُهُ"، فَدَخَلَ عُثْمَانُ فَجَلَسَ قُبَالَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ وَكَشَفَ عَنْ فَخِذَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بازار میں ٹھہر گئے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ٹانگیں کنویں میں لٹکا دیں اور زانوں سے کپڑا ہٹا دیا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے انہوں نے اجازت مانگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے بلال! انہیں اندر آنے کی اجازت دے دو اور اسے جنت کی خوشخبری دے دو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف بیٹھ گئے انہوں نے بھی اپنی ٹانگیں کنویں میں لٹکا دیں اور اپنے زانوں سے کپڑا ہٹا دیا پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے انہوں نے بھی اجازت مانگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے بلال! اسے اجازت دے دو اور اسے جنت کی خوشخبری دے دو وہ اندر آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف بیٹھ گئے انہوں نے بھی اپنی ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں اور زانوں سے کپڑا ہٹا لیا پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے انہوں نے اجازت مانگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بلال! اسے بھی اجازت دے دو اور جنت کی خوشخبری دے دو لیکن اسے ایک آزمائش کا سامنا کرنا پڑے گا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اندر آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مد مقابل بیٹھ گئے انہوں نے کنویں میں ٹانگیں لٹکا لیں اور اپنے زانوں سے کپڑا ہٹا لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2236]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2236]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 4000»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14377
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْأَسْوَافِ وَبِلَالٌ مَعَهُ، فَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ وَكَشَفَ عَنْ فَخِذَيْهِ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ يَسْتَأْذِنُ، فَقَالَ:" يَا بِلَالُ، ائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ". فَدَخَلَ أَبُو بَكْرٍ فَجَلَسَ عَنْ يَمِينِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ، وَكَشَفَ عَنْ فَخِذَيْهِ. ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ يَسْتَأْذِنُ، فَقَالَ:" ائْذَنْ لَهُ يَا بِلَالُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ". فَدَخَلَ فَجَلَسَ عَنْ يَسَارِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ، وَكَشَفَ عَنْ فَخِذَيْهِ. ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ يَسْتَأْذِنُ، فَقَالَ:" ائْذَنْ لَهُ يَا بِلَالُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوَى تُصِيبُهُ". فَدَخَلَ عُثْمَانُ فَجَلَسَ قُبَالَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ، وَكَشَفَ عَنْ فَخِذَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسواف کے مقام پر ٹھہرے، آپ کے ساتھ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں اور زانوں سے کپڑا ہٹا لیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے اجازت مانگی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بلال! تم اسے اجازت دو اور تم اسے جنت کی خوشخبری دو، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اندر آئے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف آ کے بیٹھ گئے۔ انہوں نے بھی ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں اور زانوں سے کپڑا ہٹا لیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے اجازت مانگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بلال! اسے اجازت دے دو اور اسے جنت کی خوشخبری دے دو، وہ اندر آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف آ کے بیٹھ گئے۔ انہوں نے بھی کنویں میں ٹانگیں لٹکا لیں اور زانوں سے کپڑا ہٹا لیا، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے اجازت مانگی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اجازت دو اور اسے جنت کی خوشخبری دے دو اور اسے یہ بتانا کہ اُسے ایک آزمائش کا سامنا کرنا ہو گا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مدمقابل بیٹھ گئے۔ انہوں نے بھی دونوں ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں اور زانوں سے کپڑا ہٹا لیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد علی بن سعید کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14377]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد علی بن سعید کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14377]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 4000»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 13197
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، ثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَانَ فِي حَائِطٍ فَاسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ ، فَقَالَ: ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُمَرُ فَقَالَ: ائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ وَبِالشَّهَادَةِ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُثْمَانُ ، فَقَالَ: ائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ وَبِالشَّهَادَةِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ میں تھے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت مانگی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اجازت دے دو اور اسے جنت کی خوشخبری دے دو۔“ پھر عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اجازت دے دو اور اسے جنت اور شہادت کی خوشخبری دے دو۔“ پھر عثمان رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اجازت دے دو اور اسے جنت اور شہادت کی خوشخبری دے دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13197]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 327، حدیث 13254»
حدیث نمبر: 3988
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا أَبُو مُصْعَبٍ قَالَ: نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَسْوَافِ، وَبِلَالٌ مَعَهُ، فَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ، وَكَشَفَ عَنْ فَخِذَيْهِ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ يَسْتَأْذِنُ، فَقَالَ: يَا بِلَالُ ، ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ فَدَخَلَ أَبُو بَكْرٍ ، فَجَلَسَ عَلَى يَمِينِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ، فَكَشَفَ عَنْ فَخِذَيْهِ، ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ يَسْتَأْذِنُ، فَقَالَ: I " ائْذَنْ لَهُ يَا بِلَالُ ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ I " فَدَخَلَ، فَجَلَسَ عَلَى يَسَارِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ، وَكَشَفَ عَنْ فَخِذَيْهِ، ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ يَسْتَأْذِنُ، فَقَالَ: I " ائْذَنْ لَهُ يَا بِلَالُ ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوَى تُصِيبُهُ I " فَدَخَلَ عُثْمَانُ ، فَجَلَسَ قُبَالَةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ، وَكَشَفَ عَنْ فَخِذَيْهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا الدَّرَاوَرْدِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو مُصْعَبٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا الدَّرَاوَرْدِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو مُصْعَبٍ .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ اسواف پر ٹھہرے، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دونوں ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں اور اپنی رانوں سے کپڑا ہٹا لیا۔ اتنے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے اور اندر آنے کی اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلال! انہیں اجازت دے دو اور انہیں جنت کی بشارت بھی سنا دو۔“ چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں جانب بیٹھ گئے، اپنی ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں اور رانوں سے کپڑا ہٹا لیا۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے اور اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلال! انہیں اجازت دے دو اور انہیں جنت کی بشارت دے دو۔“ وہ داخل ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں جانب بیٹھ گئے، اپنی ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں اور رانوں سے کپڑا ہٹا لیا۔ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے اور اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلال! انہیں اجازت دے دو اور ایک آزمائش پر، جو انہیں پیش آئے گی، انہیں جنت کی بشارت دے دو۔“ چنانچہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ داخل ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گئے، اپنی ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں اور رانوں سے کپڑا ہٹا لیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شریک بن عبداللہ بن ابی نمر سے، انہوں نے عطاء بن یسار سے، انہوں نے ابو سعید رضی اللہ عنہ سے، دراوردی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابو مصعب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3988]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شریک بن عبداللہ بن ابی نمر سے، انہوں نے عطاء بن یسار سے، انہوں نے ابو سعید رضی اللہ عنہ سے، دراوردی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابو مصعب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3988]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله موثقون «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 53» »
«قال ابن رجب الحنبلي: هذا الإسناد وهم «فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب، ج 2، ص 193» »
«قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير شيخ الطبراني علي بن سعيد وهو حسن الحديث «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 57» »
«قال ابن رجب الحنبلي: هذا الإسناد وهم «فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب، ج 2، ص 193» »
«قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير شيخ الطبراني علي بن سعيد وهو حسن الحديث «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 57» »
الحكم على الحديث:
رجاله موثقون