الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
978. باب التفسير
باب: قرآن حکیم کی چند آیتوں کی تفسیر
شواہد الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 1902 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 1902
المستدرک علی الصحیحین: 1797
الجامع الكامل: 11969
حدیث نمبر: 1902
1902 صحيح حديث الْبَرَاءِ رضي الله عنه، قَالَ: نَزَلَتْ هذِهِ الآيَةُ فِينَا كَانَتِ الأَنْصَارُ، إِذَا حَجُّوا فَجَاءُوا، لَمْ يَدْخُلُوا مِنْ قِبَلِ أَبْوَابِ بُيُوتِهِمْ، وَلكِنْ مِنْ ظُهُورِهَا فَجَاءَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَدَخَلَ مِنْ قِبَلِ بَابِهِ، فَكَأَنَّهُ عُيِّرَ بِذلِكَ، فَنَزَلَتْ (وَلَيْسَ الْبِرُّ بِأَنْ تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ ظُهُورِهَا وَلكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقى وَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا)
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یہ آیت ہمارے بارے میں نازل ہوئی انصار جب حج کے لیے آتے تو (احرام کے بعد) گھروں میں دروازوں سے نہیں جاتے تھے، بلکہ دیواروں سے کود کر (گھر کے اندر) داخل ہو ا کرتے تھے۔ پھر اسلام لانے کے بعد ایک انصاری شخص آیا اور دروازے سے گھر میں داخل ہو گیا، اس پر لوگوں نے لعنت ملامت کی تو یہ وحی نازل ہوئی کہ ”یہ کوئی نیکی نہیں ہے کہ گھروں میں پیچھے سے (دیواروں پر چڑھ کر) آؤ، بلکہ نیک وہ شخص ہے جو تقویٰ اختیار کرے اور گھروں میں ان کے دروازوں سے آیا کرو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب التفسير/حدیث: 1902]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 26 كتاب العمرة: 18 باب قول الله تعالى (وأتوا البيوت من أبوابها»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 1797
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا أبو الجوَّاب، حدثنا عمار بن رُزَيق، عن الأعمش، عن أبي سفيان، عن جابر بن عبد الله قال: كانت قريشٌ يُدْعَونَ الحُمْسَ، وكانوا يَدخُلون من الأبواب في الإحرام، وكانت الأنصارُ وسائر العرب لا يَدخُلون من الأبواب في الإحرام، فبينما رسولُ الله ﷺ في بستانٍ، فخرج من بابه، وخرج معه قُطْبةُ بن عامرٍ الأنصاري، فقالوا: يا رسولَ الله، إنَّ قُطبة بن عامر رجلٌ فاجر، وإنه خرج معك من الباب، فقال:"ما حَمَلَكَ على ذلك؟" قال: رأيتُك فعلتَ، ففعلتُ كما فعلتَ، فقال:"إِنِّي أحمَسُ"، قال: إِنَّ دِيني دِينُك، فأنزل الله ﷿: ﴿وَلَيْسَ الْبِرُّ بِأَنْ تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ ظُهُورِهَا وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقَى وَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا﴾ [البقرة: 189] (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه الزيادة.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه الزيادة.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قریش کو ”حمس“ کہا جاتا تھا اور وہ احرام کی حالت میں (اپنے گھروں میں) دروازوں سے داخل ہوتے تھے، جبکہ انصار اور دیگر عرب احرام میں دروازوں سے داخل نہیں ہوتے تھے، ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے دروازے سے باہر نکلے تو آپ کے ساتھ سیدنا قطبہ بن عامر انصاری رضی اللہ عنہ بھی نکل آئے، لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! قطبہ بن عامر ایک گنہگار شخص ہے کیونکہ وہ آپ کے ساتھ دروازے سے نکلا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”تمہیں اس پر کس چیز نے ابھارا؟“ انہوں نے عرض کیا: میں نے آپ کو ایسا کرتے دیکھا تو میں نے بھی ویسا ہی کیا جیسا آپ نے کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو حمس میں سے ہوں“، انہوں نے عرض کیا: میرا دین تو وہی ہے جو آپ کا دین ہے، تب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَلَيْسَ الْبِرُّ بِأَنْ تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ ظُهُورِهَا وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقَى وَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا﴾ ”اور یہ کوئی نیکی نہیں کہ تم گھروں میں ان کی پشت کی طرف سے داخل ہو، بلکہ نیکی تو اس کی ہے جو تقویٰ اختیار کرے، اور تم گھروں میں ان کے دروازوں سے آیا کرو۔“ [سورة البقرة: 189]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس زیادتی کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1797]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس زیادتی کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1797]
تخریج الحدیث: «إسناده قوي،، لكن اختلف في وصله وإرساله، فقد رواه عمار بن رزيق هنا عن الأعمش عن أبي سفيان - وهو طلحة بن نافع - عن جابر بن عبد الله، فذكره هكذا موصولًا، ورواه عَبيدة بن حميد عن الأعمش به، واختلف عليه في وصله وإرساله كما سيأتي. أبو الجوَّاب: هو الأحوص بن جواب.» [ترقيم الرساله 1797] [ترقيم الشركة 1783]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي
حدیث نمبر: 11969
11969- عن جابر بن عبد الله قال: كانت قريش يدعون الحمس وكانوا يدخلون من الأبواب في الإحرام، وكانت الأنصار وسائر العرب لا يدخلون من الأبواب في الإحرام، فبينما رسول الله صلى الله عليه وسلم في بستان فخرج من بابه، وخرج معه قطبة بن عامر الأنصاري فقالوا: يا رسول الله، إن قطبة بن عامر رجل فاجر، إنه خرج معك من الباب، فقال: ما حملك على ذلك؟ قال: رأيتك فعلت ففعلت، فقال: إني أحمسي فقال: إن ديني دينك، فأنزل الله عز وجل: وَلَيْسَ الْبِرُّ بِأَنْ تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ ظُهُورِهَا وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقَى وَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الحاكم (1/483) والواحدي في أسباب النزول (ص48) كلاهما من حديث الأعمش، عن أبي سفيان، عن جابر فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح