الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. باب الوسوسة في الإِيمان وما يقوله من وجدها
باب: وسوسے کا بیان اور جب وسوسہ آئے تو کیا کرے
شواہد الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 82 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 82
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1656
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4704
حدیث نمبر: 82
82 صحيح حديث أَبي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتي الشَّيْطانُ أَحَدَكُمْ فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ كَذا مَنْ خَلَقَ كَذا حَتَّى يَقُولَ: مَنْ خَلَقَ رَبَّكَ فَإِذا بَلَغَهُ فَلْيَسْتَعِذْ بِاللهِ وَلْيَنْتَهِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کے پاس شیطان آتا ہے اور تمہارے دل میں پہلے تو یہ سوال پیدا کرتا ہے کہ: فلاں چیز کس نے پیدا کی؟ فلاں چیز کس نے پیدا کی؟ اور آخر میں بات یہاں تک پہنچاتا ہے کہ: خود تمہارے رب کو کس نے پیدا کیا؟ جب کسی شخص کو ایسا وسوسہ ڈالے تو اسے اللہ سے پناہ مانگنی چاہیے اور شیطانی خیال کو چھوڑ دے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 82]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 59 كتاب بدء الخلق: 11 باب صفة إبليس وجنوده»
وضاحت: راوي حدیث: سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو حمزہ انصاری ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دس سال خدمت کی لیکن کبھی بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ ڈانٹا نہ نکتہ چینی کی۔ متعدد غزوات میں شریک ہوئے۔ اہل تاریخ انہیں بدری شمار نہیں کرتے کیونکہ یہ بچوں میں شامل تھے اور لڑائی میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ آپ نے ۲۲۸۶ احادیث مرفوع روایت کی ہیں جن میں سے ۱۸۶ متفق علیہ اور ۸۰ تفردات بخاری اور ۹۰ تفردات مسلم میں سے ہیں۔ ۹۳ ہجری کو وفات پائی۔
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 1656
«إن الشيطان يأتي أحدكم فيقول: من خلق السماء؟ فيقول: الله فيقول من خلق الأرض؟ فيقول: الله فيقول: من خلق الله؟! فإذا وجد ذلك أحدكم فليقل: آمنت بالله ورسوله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ شیطان تم میں سے کسی کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے: آسمان کو کس نے پیدا کیا؟ وہ جواب دیتا ہے: اللہ نے۔ پھر کہتا ہے: زمین کو کس نے پیدا کیا؟ وہ جواب دیتا ہے: اللہ نے۔ تو پھر وہ کہتا ہے: اللہ کو کس نے پیدا کیا؟! پس جب تم میں سے کسی کو ایسا وسوسہ آئے تو وہ کہے: میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1656]
”بلاشبہ شیطان تم میں سے کسی کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے: آسمان کو کس نے پیدا کیا؟ وہ جواب دیتا ہے: اللہ نے۔ پھر کہتا ہے: زمین کو کس نے پیدا کیا؟ وہ جواب دیتا ہے: اللہ نے۔ تو پھر وہ کہتا ہے: اللہ کو کس نے پیدا کیا؟! پس جب تم میں سے کسی کو ایسا وسوسہ آئے تو وہ کہے: میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1656]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن ابن عمرو. الصحيحة 116.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4704
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْأَجْلَحِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْتِي أَحَدَكُمْ، فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ؟ فَيَقُولُ: اللهُ، فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ الْأَرْضَ؟ فَيَقُولُ: اللهُ، فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ اللهَ؟ فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ، فَلْيَقُلْ: آمَنْتُ بِاللهِ وَرُسُلِهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شیطان تم میں سے کسی کے پاس آتا ہے اور سوال کرتا ہے کہ آسمانوں کو کس نے پیدا کیا؟ تو وہ جواب دیتا ہے کہ اللہ نے، پھر وہ پوچھتا ہے کہ زمین کو کس نے تخلیق کیا؟ تو وہ کہتا ہے کہ اللہ نے، پھر وہ (وسوسہ ڈالتے ہوئے) پوچھتا ہے کہ اللہ کو کس نے پیدا کیا؟ تو جب ایسی صورتِ حال پیش آئے تو اسے چاہیے کہ یہ کہے: «آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ» ”میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4704]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 21360، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 81، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4685»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 21360، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 81، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4685»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح