🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
198. من رخص في البكاء على الميت
بعض حضرات نے میت پر رونے کی اجازت دی ہے
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 12499 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 12499
الفتح الربانی: 3083
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 12250 ترقیم الشثری: -- 12499
حدثنا ابو معاوية ، عن عاصم ، عن ابي عثمان ، عن اسامة بن زيد ، قال: دمعت عين رسول الله صلى الله عليه وسلم حين اتي بابنة زينب , ونفسها تقعقع كانها في شن قال: فبكى قال: فقال له رجل: تبكي , وقد نهيت عن البكاء؟ فقال:" إنما هذه رحمة جعلها الله في قلوب عباده، وإنما يرحم الله من عباده الرحماء"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكررت في [ب].
(٢) في [أ، ص]: (ابنته).
(٣) سقط في [ص].
(٤) صحيح، أخرجه البخاري (٥٦٥٥) ومسلم (٩٢٣).

حضرت اسامہ بن زید سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جب حضرت زینب کی بیٹی کو لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں میں آنسو آگئے، اس بچی کا سانس اکھڑ رہا تھا، گویا کہ وہ کسی پرانے سوکھے مشکیزے میں (کھڑکھڑا رہا) ہے، یہ حالت دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رو پڑے، ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! آپ رو رہے ہیں حالانکہ آپ نے تو رونے سے منع کیا ہوا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ تو رحمت (کے آنسو) ہیں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے دلوں میں رکھی ہے، بیشک اللہ پاک اس پر رحم کرتا ہے جو اس کے بندوں پر رحم کرنے والا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12499]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1284، 5655، 6602، 6655، 7377، 7448، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 923، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 461، 3158، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1867 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2007، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3125، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1588، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7229، 7249، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22190، 22193، 22203، 22213، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 671، والبزار فى «مسنده» برقم: 2593، 2594، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6670، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27008، والطبراني فى «الكبير» برقم: 398، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1068، ترقيم محمد عوامة: 12250»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3083
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِأُمَيْمَةَ ابْنَةِ زَيْنَبَ وَنَفْسُهَا تَقَعْقَعُ، كَأَنَّهَا فِي شَنٍّ، فَقَالَ: ( (لِلَّهِ مَا أَخَذَ وَلِلَّهِ مَا أَعْطَى، وَكُلٌّ إِلَى أَجَلٍ مُسَمَّى) ) ، قَالَ: فَدَمَعَتْ عَيْنَاهُ، فَقَالَ لَهُ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَتَبْكِي؟ أَوَلَمْ تَنْهَ عَنِ الْبُكَاءِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنَّمَا هِيَ رَحْمَةٌ جَعَلَهَا اللَّهُ فِي قُلُوبِ عِبَادِهِ، وَإِنَّمَا يَرْحَمُ اللَّهُ مِنْ عِبَادِهِ الرُّحَمَاءَ) )
(دوسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سیدہ امیمہ بنت زینب رضی اللہ عنہا کو لایا گیا، وہ عالَم نزع میں تھیں اورپرانے مشکیزے کی طرح لگ رہی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ جو لے لے اور جو دے دے، سب اسی کا ہے اور ہر چیز کا ایک وقت ِ مقرر ہے۔ یہ کہتے ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں میں آنسو آ گئے، سیّدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ رو رہے ہیں؟ کیا آپ نے رونے سے منع نہیں فرمایا تھا؟رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ رحمت ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے دلوں میں ڈال رکھا ہے اور اللہ تعالیٰ رحم کرنے والے بندوں پر ہی رحم فرماتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الجنائز/حدیث: 3083]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الأول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22142»
وضاحت: فوائد: … یعنی اس کے سانس اکھڑنے کی آواز پرانے مشکیزے میں پانی کے چھلکنے کی آواز کی طرح تھی۔(عبداللہ رفیق)

الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الأول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22142
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں