الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. (باب) في مفتاح الصلاة ما هو؟
نماز کی کنجی کیا ہے؟
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 2402 (کل: 20 مقامات، 13 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 2402
سنن ترمذی: 3
سنن دارمی: 710
مشکوۃ المصابیح: 294
مسند احمد: 1072
الجامع الكامل: 1550
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2603
المعجم الاوسط: 7175
11 تا 20
حدیث نمبر: 1524
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطَّهُورُ وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ (وَفِي لَفْظٍ) مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الْوُضُوءُ وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ) )
سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نماز کی چابی وضو ہے اور اس کی تحریم اللہ اکبر ہی ہے اور اس کی تحلیل سلام ہی ہے۔ اور ایک روایت کے الفاظ ہیں: نماز کی چابی وضو او راس کی تحریم اللہ اکبر ہی کہنا او راس کی تحلیل سلام پھیرنا ہی ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1524]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابوداود: 61، 618، وابن ماجه: 275، والترمذي: 3، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1006، 1072)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1072»
وضاحت: فوائد: … تحریم سے مراد یہ ہے کہ وہ تمام امور حرام ہو جاتے ہیں، جو نماز کے اندر ناجائز ہیں، اور تحلیل سے مطلب یہ ہے کہ جو امور نماز کی وجہ سے حرام ہو گئے تھے، وہ حلال ہو گئے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نماز میں داخل ہونے کے لیے صرف اللہ اکبر کہا جائے گا اور نماز سے خارج ہونے کے لیے صرف سلام کہا جائے گا۔ چونکہ حدیث ِ مبارکہ میں مذکورہ آخری دو جملوں میں خبر مقدم اور مبتدا مؤخر ہے، اس لیے معنی میں حصر پیدا ہو گیا ہے۔ امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی رائے یہ ہے کہ ہر اس لفظ سے نماز شروع کی جا سکتی ہے، جس میں اللہ تعالیٰ کی تعظیم پائی جاتی ہو، مثلا: اَلرَّحْمٰنُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَجَلُّ، اَللّٰہُ اَعْظَمُ لیکن اس موضوع کی احادیث کی روشنی مین یہ رائے درست نہیں ہے، سلف و خلف میں سے جمہور اہل علم نے اس رائے سے اتفاق نہیں کیا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اقوال و افعال و اوامر سے لفظ اَللّٰہُ اَکْبَرُ ہی ثابت ہوتا ہے، مثلا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو تکبیر (یعنی اَللّٰہُ اَکْبَرُ) کہتے۔ (صحیح مسلم: ۴۹۸) سیّدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو قبلہ رخ ہوتے، ہاتھ بلند کرتے اور اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہتے۔(ابن ماجہ: ۸۰۳) سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا، نماز پڑھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آکر سلام کہا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام کا جواب دیا اور فرمایا: ((اِرْجِعْ فَصَلِّ فَاِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ)) یعنی لوٹ جا اور (دوبارہ) نماز پڑھ، بلاشبہ تو نے تو نماز نہیں پڑھی۔ تین دفعہ ایسے ہی ہوا، بالآخر اس آدمی نے التماس کیا کہ اے اللہ کے رسول! آپ مجھے نماز سکھا دیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اِذَا قُمْتَ اِلَی الصَّلَاۃِ، فَاَسْبِغِ الْوُضُوْئَ، ثُمَّ اسْتَقْبِلِ الْقِبْلَۃَ فَکَبِّرْ …۔)) یعنی جب تو نماز پڑھنے کا ارادہ کرے تو مکمل وضوء کر، پھر قبلہ کی طرف متوجہ اور تکبیر (یعنی اللہ اکبر) کہہ …۔ (صحیح بخاری: ۶۲۵۱، صحیح مسلم: ۳۹۷، سنن اربعہ) جبکہ سیّدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ کی روایت کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسیء الصلاۃکے متعلق فرمایا: ((اِنَّہٗلَاتَتِمُّصَلَاۃٌ لِاَحَدٍ مِنَ النَّاسِ حَتّٰییَتَوَضَّأَ، ثُمَّ یُکَبِّرَ …۔)) یعنی کسی کی نماز اس وقت تک مکمل نہیں ہو گی جب تک (یہ اعمال اداء نہ کرے) وہ وضوء کرے، پھر تکبیر (یعنی اللہ اکبر) کہے …۔ (ابوداود: ۸۵۷) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اَللّٰہُ اَکْبَرُ کے ساتھ نماز شروع کی اور فرمایا: ((صَلُّوْا کَمَا رَأَیْتُمُوْنِیْ اُصَلِّیْ۔)) یعنی تم نماز اس طرح پڑھو جیسے مجھے پڑھتے دیکھتے ہو۔ (صحیح بخاری: ۶۳۱) ابن ہمام حنفی اَللّٰہُ اَکْبَرُ کے ساتھ نماز شروع کرنے کو واجب سمجھتے ہیں۔ (فتح القدیر: ۱/۲۸۴) دیگر دلائل بھی موجود ہیں، اس لیے مزید کسی رائے میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده حسن
حدیث نمبر: 1837
عَنْ عَلِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ) )
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نماز کی چابی وضو ہے اور اس کی تحریم اللہ اکبر ہی ہے اور اس کی تحلیل سلام ہی ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1837]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن00000 أخرجه ابوداود: 61، 618، والترمذي: 3، وابن ماجه: 275، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1006، 1072 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1072»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن00000 أخرجه ابوداود: 61
حدیث نمبر: 1550
1550. عن علي بن أبي طالب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: مفتاح الصلاة الطُهور، وتحريمها التكبير، وتحليلها التسليم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (61) والترمذي (3) وابن ماجه (275) كلهم من طريق سفيان، عن عبدالله بن محمد بن عقيل، عن محمد بن الحنفية، عن علي بن أبي طالب، فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 2962
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَبُو الْقَاسِمِ الطَّبَرَانِيُّ، ثنا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ، وَإِحْرَامُهَا التَّكْبِيرُ، وَإِحْلَالُهَا التَّسْلِيمُ" وَرُوِّينَا ذَلِكَ فِي حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَغَيْرِهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَفِي ذَلِكَ دَلَالَةٌ عَلَى ضِعْفِ.
(ا) سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کی چابی وضو ہے اور اس کو حرام کرنے والی چیز تکبیر ہے اور اس کو حلال کرنے والی چیز سلام پھیرنا ہے۔“
(ب) اس بارے میں سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول روایت گزر چکی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2962]
(ب) اس بارے میں سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول روایت گزر چکی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2962]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ وقد تقدم برقم 2261»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 3373
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَيُّوبَ، ثنا الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ وَإِحْرَامُهَا التَّكْبِيرُ وَإِحْلَالُهَا التَّسْلِيمُ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کی کنجی طہارت ہے اور اس کو حرام کرنے والی تکبیر ہے اور اس کو حلال کرنے والا سلام ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3373]
تخریج الحدیث: «صحيح لصغيره۔ مضي تخريج في الحديث 2261»
الحكم على الحديث:
صحيح لصغيره
حدیث نمبر: 3970
أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ، وَإِحْرَامُهَا التَّكْبِيرُ، وَإِحْلَالُهَا التَّسْلِيمُ".
محمد بن حنفیہ رحمہ اللہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کی کنجی طہارت ہے اور اس کو حرام کرنے والی چیز تکبیر ہے (یعنی جب تکبیر تحریمہ کہی تو جتنے بھی کام نماز کے منافی تھے وہ حرام ہوگئے) اور ان کا حلال ہونا سلام ہے (یعنی جب سلام پھیرا تو سب افعال جائز ہوگئے)۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3970]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ»
الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ
حدیث نمبر: 2603
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطَّهُورُ وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ: الْوَاقِدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ: الْوَاقِدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”نماز کی کنجی طہارت ہے تکبیر کے ذریعے یہ شروع ہوتی ہے، اور سلام پھیر کر یہ ختم ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2603]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2603]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11369، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9263»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 450
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «افْتِتَاحُ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ، وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ، وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ» .
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نماز کا افتتاح (یعنی اس کے لیے بنیادی اور لازمی شرط) پاکیزگی و وضو ہے، اس کی تحریم (یعنی وہ عمل جس سے انسان دنیاوی مشاغل سے منقطع ہو کر نماز کی خاص حرمت میں داخل ہو جاتا ہے) تکبیرِ تحریمہ کہنا ہے، اور اس کی تحلیل (یعنی وہ عمل جس کے ذریعے نماز کی پابندیاں ختم ہوتی ہیں اور بندہ نماز سے باہر آتا ہے) سلام پھیرنا ہے۔“
امام حارث بن ابی اسامہ نے اپنی مسند میں اس کی تخریج کی ہے، اس کی سند میں محمد بن عمر الواقدی موجود ہیں جو کہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہیں، تاہم اس حدیث کے کثیر شواہد دیگر صحابہ کرام بشمول سیدنا علی اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہم سے مروی ہیں جن کی بنا پر یہ روایت صحیح لغیرہ کے درجے کو پہنچتی ہے اور سنن اربعہ میں بھی مختلف الفاظ کے ساتھ موجود ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/صفة الصلاة/حدیث: 450]

تخریج الحدیث: «قال الطبراني: قال الطبراني لا يروى هذا عن عبد الله بن زيد إلا بهذا الإسناد تفرد به الواقدي (نصب الراية لأحاديث الهداية، ج 1، ص 308)»
«قال ابن الملقن: في إسناده الواقدي وهو مشهور الحال (البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 3، ص 452)»
«قال الهيثمي: فيه الواقدي وهو ضعيف (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 104)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 275، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1009، 1075، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 687، وأخرجه مسند البزار برقم: 633، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 718، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1231، 1378، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 356، 462»

في إسناده ضعف
حدیث نمبر: 525
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: افْتِتَاحُ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ، وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ، وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ.
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نماز کا آغاز پاکیزگی اور وضو ہے، اس کی تحریم (یعنی وہ عمل جس کے ذریعے نماز میں داخل ہوا جاتا ہے اور دنیاوی امور کو خود پر حرام کر لیا جاتا ہے) اللہ کی بڑائی بیان کرنا (تکبیر کہنا) ہے، اور اس کی تحلیل (یعنی وہ عمل جس سے نماز کی پابندی ختم ہوتی ہے اور دیگر کام حلال ہو جاتے ہیں) سلام پھیرنا ہے۔“
اس حدیث کو امام حارث نے اپنی مسند (بغیۃ الباحث) میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں محمد بن عمر الواقدی موجود ہے جو کہ ضعیف راوی ہے، تاہم اس حدیث کا متن دیگر صحیح روایات سے تقویت یافتہ اور علمی طور پر مستند ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/صفة الصلاة/حدیث: 525]
اس حدیث کو امام حارث نے اپنی مسند (بغیۃ الباحث) میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں محمد بن عمر الواقدی موجود ہے جو کہ ضعیف راوی ہے، تاہم اس حدیث کا متن دیگر صحیح روایات سے تقویت یافتہ اور علمی طور پر مستند ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/صفة الصلاة/حدیث: 525]
تخریج الحدیث: «قال الطبراني: قال الطبراني لا يروى هذا عن عبد الله بن زيد إلا بهذا الإسناد تفرد به الواقدي (نصب الراية لأحاديث الهداية، ج 1، ص 308)»
«قال ابن الملقن: في إسناده الواقدي وهو مشهور الحال (البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 3، ص 452)»
«قال الهيثمي: فيه الواقدي وهو ضعيف (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 104)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 275، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1009، 1075، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 687، وأخرجه مسند البزار برقم: 633، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 718، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1231، 1378، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 356، 462»
«قال ابن الملقن: في إسناده الواقدي وهو مشهور الحال (البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 3، ص 452)»
«قال الهيثمي: فيه الواقدي وهو ضعيف (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 104)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 275، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1009، 1075، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 687، وأخرجه مسند البزار برقم: 633، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 718، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1231، 1378، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 356، 462»
الحكم على الحديث:
في إسناده ضعف
حدیث نمبر: 7175
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الرَّقَّامُ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْأَزْدِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ، وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ، وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ I ".
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْوَاقِدِيُّ I ".
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْوَاقِدِيُّ I ".
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کی کنجی پاکیزگی ہے، اس کی تحریم تکبیر (تحریمہ) کہنا ہے اور اس کی تحلیل سلام پھیرنا ہے۔“
یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اسے روایت کرنے میں واقدی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7175]
یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اسے روایت کرنے میں واقدی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7175]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه الواقدي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 104» »
«قال ابن الملقن: في إسناده الواقدي وهو مشهور الحال «البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 3، ص 452» »
«قال الطبراني: قال الطبراني لا يروى هذا عن عبد الله بن زيد إلا بهذا الإسناد تفرد به الواقدي «نصب الراية لأحاديث الهداية، ج 1، ص 308» »
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 1360، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 450، 525»

إسناده ضعيف لضعف الواقدي، تفرد به