الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
42. في مثل من جمع القرآن والإيمان
مثال اس شخص کی جو ایمان اور قرآن کو جمع کرے
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 32172 (کل: 20 مقامات، 16 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 32172
صحیح بخاری: 5427
صحیح مسلم: 1860
سنن ابوداود: 4829
سنن ترمذی: 2865
سنن نسائی: 5041
سنن ابن ماجہ: 214
سنن دارمی: 3395
مشکوۃ المصابیح: 2114
مسند الشهاب: 1381
اللؤلؤ والمرجان: 460
الفتح الربانی: 8351
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7237
11 تا 20
حدیث نمبر: 19614
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، وَبَهْزٌ ، قَالَا: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَن أَنَسٍ ، أَنَّ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيّ حَدَّثَهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ، كَمَثَلِ الْأُتْرُجَّةِ، طَعْمُهَا طَيِّبٌ، وَرِيحُهَا طَيِّبٌ، وَمَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ التَّمْرَةِ، طَعْمُهَا طَيِّبٌ، وَلَا رِيحَ لَهَا، وَمَثَلُ الْفَاجِرِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ، كَمَثَلِ الرَّيْحَانَةِ، رِيحُهَا طَيِّبٌ، وَطَعْمُهَا مُرٌّ، وَمَثَلُ الْفَاجِرِ الَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الْحَنْظَلَةِ، طَعْمُهَا مُرٌّ، وَلَا رِيحَ لَهَا" ..
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس مسلمان کی مثال جو قرآن کریم پڑھتا ہے اترج کی سی ہے جس کا ذائقہ بھی عمدہ ہوتا ہے اور اس کی مہک بھی عمدہ ہوتی ہے، اس مسلمان کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا کھجور کی سی ہے جس کا ذائقہ تو عمدہ ہوتا ہے لیکن اس کی مہک نہیں ہوتی، اس گنہگار کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے ریحان کی سی ہے جس کا ذائقہ تو کڑوا ہوتا ہے لیکن مہک عمدہ ہوتی ہے۔ اور اس فاجر کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا اندرائن کی سی ہے جس کا ذائقہ بھی کڑوا ہوتا ہے اور اس کی مہک بھی نہیں ہوتی۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19614]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5020، م: 797
حدیث نمبر: 19664
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَن قَتَادَةَ ، عَن أَنَسٍ ، عَن أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَثَلُ الْأُتْرُجَّةِ، طَعْمُهَا طَيِّبٌ، وَرِيحُهَا طَيِّبٌ، وَمَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَثَلُ التَّمْرَةِ، طَعْمُهَا طَيِّبٌ، وَلَا رِيحَ لَهَا، وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الرَّيْحَانَةِ، طَيِّبٌ رِيحُهَا، وَلَا طَعْمَ لَهَا"، وَقَالَ يَحْيَى مَرَّةً:" طَعْمُهَا مُرٌّ، وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ الَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَثَلُ الْحَنْظَلَةِ، لَا رِيحَ لَهَا، وَطَعْمُهَا خَبِيثٌ" .
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس مسلمان کی مثال جو قرآن کریم پڑھتا ہے اترج کی سی ہے جس کا ذائقہ بھی عمدہ ہوتا ہے اور اس کی مہک بھی عمدہ ہوتی ہے، اس مسلمان کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا کھجور کی سی ہے جس کا ذائقہ تو عمدہ ہوتا ہے لیکن اس کی مہک نہیں ہوتی، اس منافق کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے ریحان کی سی ہے جس کا ذائقہ تو کڑوا ہوتا ہے لیکن مہک عمدہ ہوتی ہے۔ اور اس منافق کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا اندرائن کی سی ہے جس کا ذائقہ بھی کڑوا ہوتا ہے اور اس کی مہک بھی نہیں ہوتی۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19664]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5059، م: 797
حدیث نمبر: 1381
1381 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، أنا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ، نا يُوسُفُ هُوَ ابْنُ يَعْقُوبَ، نا مُسْلِمٌ، نا أَبَانُ، نا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ مَثَلَ الْمُؤْمِنِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الْأُتْرُجَّةِ رِيحُهَا طَيِّبٌ وَطَعْمُهَا طَيِّبٌ، وَمَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ التَّمْرَةِ طَعْمُهَا طَيِّبٌ وَلَا رِيحَ لَهَا، وَمَثَلُ الْفَاجِرِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الرَّيْحَانَةِ رِيحُهَا طَيِّبٌ وَطَعْمُهَا مُرٌّ، وَمَثَلُ الْفَاجِرِ الَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الْحَنْظَلَةِ طَعْمُهَا مُرٌّ وَلَا رِيحَ لَهَا، وَمَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ كَمَثَلِ صَاحِبِ الْمِسْكِ إِنْ لَمْ يُصِبْكَ مِنْهُ شَيْءٌ أَصَابَكَ مِنْ رِيحِهِ، وَمَثَلُ الْجَلِيسِ السُّوءِ كَمَثَلِ صَاحِبِ الْكِيرِ إِنْ لَمْ يُصِبْكَ مِنْ ثَوَابِهِ أَصَابَكَ مِنْ دُخَانِهِ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اس مومن کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے ترنج کی مانند ہے جس کی خوشبو بھی عمدہ اور ذائقہ بھی اچھا۔ اور اس مومن کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا کھجور کی مانند ہے جس کا ذائقہ تو عمدہ ہوتا ہے لیکن خوشبو نہیں ہوتی۔ اور اس نافرمان کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے ریحان کی مانند ہے جس کی خوشبو عمدہ لیکن ذائقہ کڑوا۔ اور اس نافرمان کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا حنظل (اندرائن) کی مانند ہے جس کا ذائقہ کڑوا اور خوشبو بھی ندارد۔ اور اچھے ساتھی کی مثال کستوری والے کی مانند ہے اگر تمہیں اس سے کچھ بھی نہ ملے تو اس کی خوشبو تجھے (ضرور) پہنچے گی اور برے ساتھی کی مثال بھٹی دھونکنے والے کی مانند ہے اگر تجھے اسے پہنچنے والی تکلیف میں سے کچھ بھی نہ پہنچے تو دھواں (ضرور) پہنچے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1381]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه أبو داود: 4829، المؤتلف والمختلف: 2/ 88، ابويعلي: 4292»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 460
460 صحيح حديث أَبِي مُوسى الأَشْعَرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَثَلُ الْمُؤمِنِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الأُتْرُجَّةِ، رِيحُهَا طَيِّبٌ وَطَعْمُهَا طَيِّبٌ؛ وَمَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي لاَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ التَّمْرَةِ، لاَ رِيحَ لَهَا وَطَعْمُهَا حُلْوٌ؛ وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ، مَثَلُ الرَّيْحَانَةِ، رِيحُهَا طَيِّبٌ وَطعْمُهَا مُرٌّ؛ وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ الَّذِي لاَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الْحَنْظَلَةِ، لَيْسَ لَهَا رِيحٌ وَطَعْمُهَا مُرٌّ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس مومن کی مثال جو قرآن پڑھتا ہو سنگترے جیسی ہے جس کی خوشبو بھی پاکیزہ ہے اور مزہ بھی پاکیزہ ہے، اور اس مومن کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا کھجور جیسی ہے جس میں کوئی خوشبو نہیں ہوتی اور مزہ میٹھا ہوتا ہے، اور منافق کی مثال جو قرآن پڑھتا ہو ریحانہ (پھول) جیسی ہے جس کی خوشبو تو اچھی ہوتی ہے لیکن مزہ کڑوا ہوتا ہے، اور جو منافق قرآن بھی نہیں پڑھتا اس کی مثال اندرائن جیسی ہے جس میں کوئی خوشبو نہیں ہوتی اور جس کا مزہ بھی کڑوا ہوتا ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 460]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 70 كتاب الأطعمة: 30 باب ذكر الطعام»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 8351
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَثَلُ الْأُتْرُجَّةِ طَعْمُهَا طَيِّبٌ وَرِيحُهَا طَيِّبٌ وَمَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ التَّمْرَةِ طَعْمُهَا طَيِّبٌ وَلَا رِيحَ لَهَا وَمَثَلُ الْفَاجِرِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الرَّيْحَانَةِ مُرٌّ طَعْمُهَا وَرِيحُهَا طَيِّبٌ وَمَثَلُ الْفَاجِرِ الَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الْحَنْظَلَةِ مُرٌّ طَعْمُهَا وَلَا رِيحَ لَهَا
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قرآن کی تلاوت کرنے والے مومن کی مثال نارننگی کی مانند ہے، اس کا ذائقہ بھی اچھا ہوتا ہے اور خوشبو بھی عمدہ ہوتی ہے، تلاوت نہ کرنے والے مومن کی مثال کھجور کی مانند ہے، اس کا ذائقہ اچھا ہوتا ہے، لیکن اس کی خوشبو نہیں ہوتی، تلاوت کرنے والے فاجر کی مثال نیاز بو کی مانند ہے، اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے، لیکن خوشبو اچھی ہوتی ہے اور تلاوت نہ کرنے والے فاجر کی مثال اندرائن کی مانند ہے، جس کا ذائقہ بھی کڑوا ہوتاہے اور خوشبو بھی نہیں ہوتی۔ [الفتح الربانی/أبواب كيفية نزول القرآن/حدیث: 8351]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5020، 7560، ومسلم: 797، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19614 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19843»
وضاحت: فوائد: … یہ قرآن مجید کی پاکیزگی ہے، چاروں مثالوں پر غور کر کے فرق کو سمجھا جا سکتا ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5020
حدیث نمبر: 770
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الأُتْرُجَّةِ، طَعْمُهَا طَيِّبٌ وَرِيحُهَا طَيِّبٌ، وَمَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي لا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ التَّمْرَةِ، طَعْمُهَا طَيِّبٌ وَلا رِيحَ لَهَا، وَمَثَلُ الْفَاجِرِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الرَّيْحَانَةِ، رِيحُهَا طَيِّبٌ وَطَعْمُهَا مُرٌّ، وَمَثَلُ الْفَاجِرِ الَّذِي لا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الْحَنْظَلَةِ، طَعْمُهَا مُرٌّ، وَلا رِيحَ لَهَا" .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ مومن جو قرآن کی تلاوت کرتا ہے اس کی مثال «الأُتْرُجَّةِ» ”ترنج“ کی طرح ہے، جس کا ذائقہ بھی میٹھا ہوتا ہے اور خوشبو بھی پاکیزہ ہوتی ہے، اور وہ مومن جو قرآن کی تلاوت نہیں کرتا، اس کی مثال کھجور کی طرح ہے، جس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے، لیکن اس کی خوشبو نہیں ہوتی، اور وہ فاجر (یعنی منافق یا کافر) شخص جو قرآن کی تلاوت کرتا ہے اس کی مثال «الرَّيْحَانَةِ» ”ریحانہ“ کی مانند ہے، جس کی خوشبو عمدہ ہوتی ہے، لیکن ذائقہ کڑوا ہوتا ہے، اور وہ فاجر (یعنی کافر یا منافق) شخص جو قرآن کی تلاوت نہیں کرتا، اس کی مثال «الْحَنْظَلَةِ» ”حنظلہ“ کی مانند ہے، جس کا ذائقہ بھی کڑوا ہوتا ہے اور اس کی خوشبو بھی نہیں ہوتی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 770]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5020، 5059، 5427، 7560، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 797، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 121، 770، 771، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5053، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2865، والدارمي فى (مسنده) برقم: 3406، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 214، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19858» «رقم طبعة با وزير 767»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «نقد الكتاني» (ص 43)، «الصحيحة» (3214): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.
حدیث نمبر: 771
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرِ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ، مَثَلُ الأُتْرُجَّةِ، طَعْمُهَا طَيِّبٌ وَرِيحُهَا طَيِّبٌ، وَمَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي لا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَثَلُ التَّمْرَةِ، طَعْمُهَا طَيِّبٌ وَلا رِيحَ لَهَا، وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ، أَوِ الْفَاجِرِ، الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَثَلُ الرَّيْحَانَةِ، رِيحُهَا طَيِّبٌ وَطَعْمُهَا مُرٌّ، وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ، أَوِ الْفَاجِرِ، الَّذِي لا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الْحَنْظَلَةِ، طَعْمُهَا مُرٌّ وَلا رِيحَ لَهَا" .
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ مومن جو قرآن کی تلاوت کرتا ہے، اس کی مثال «الأُتْرُجَّةِ» (سنگترے یا چکوترے) کی مانند ہے، جس کا ذائقہ بھی میٹھا ہوتا ہے اور اس کی خوشبو بھی عمدہ ہوتی ہے، اور وہ مومن جو قرآن کی تلاوت نہیں کرتا، اس کی مثال «التَّمْرَةِ» (کھجور) کی مانند ہے، جس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے، لیکن اس کی خوشبو نہیں ہوتی، اور وہ منافق (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: فاجر شخص) جو قرآن کی تلاوت کرتا ہے، اس کی مثال «الرَّيْحَانَةِ» (ریحانہ) کی طرح ہے، جس کی خوشبو اچھی ہوتی ہے، لیکن اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے، اور وہ منافق (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: فاجر شخص) جو قرآن کی تلاوت نہیں کرتا ہے، اس کی مثال «الْحَنْظَلَةِ» (حنظلہ) کی مانند ہے، جس کا ذائقہ بھی کڑوا ہوتا ہے اور اس کی خوشبو بھی نہیں ہوتی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 771]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5020، 5059، 5427، 7560، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 797، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 121، 770، 771، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5053، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2865، والدارمي فى (مسنده) برقم: 3406، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 214، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19858» «رقم طبعة با وزير 768»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.
حدیث نمبر: 5839
«مثل المؤمن الذي يقرأ القرآن كمثل الأترجة ريحها طيب وطعمها طيب ومثل المؤمن الذي لا يقرأ القرآن كمثل التمرة طعمها طيب ولا ريح لها ومثل الفاجر الذي يقرأ القرآن كمثل الريحانة ريحها طيب وطعمها مر ومثل الفاجر الذي لا يقرأ القرآن كمثل الحنظلة طعمها مر ولا ريح لها ومثل الجليس الصالح كمثل صاحب المسك إن لم يصبك منه شيء أصابك من ريحه ومثل جليس السوء كمثل صاحب الكير إن لم يصبك من سواده أصابك من دخانه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”وہ مومن جو قرآن پڑھتا ہے اس کی مثال اترج (میٹھے لیموں) جیسی ہے، اس کی خوشبو بھی اچھی ہے اور ذائقہ بھی اچھا ہے، اور وہ مومن جو قرآن نہیں پڑھتا اس کی مثال کھجور جیسی ہے، اس کا ذائقہ اچھا ہے مگر اس میں خوشبو نہیں، اور وہ فاجر جو قرآن پڑھتا ہے اس کی مثال ریحان (خوشبودار پودے) جیسی ہے، اس کی خوشبو اچھی ہے مگر ذائقہ کڑوا ہے، اور وہ فاجر جو قرآن نہیں پڑھتا اس کی مثال حنظل (اندرائن) جیسی ہے، اس کا ذائقہ کڑوا ہے اور اس میں خوشبو بھی نہیں، اور نیک ساتھی کی مثال مشک بیچنے والے جیسی ہے، اگر تمہیں اس میں سے کچھ نہ بھی ملے تو اس کی خوشبو ضرور پہنچے گی، اور برے ساتھی کی مثال بھٹی والے جیسی ہے، اگر تمہیں اس کی کالک نہ بھی لگے تو اس کا دھواں ضرور پہنچے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5839]
”وہ مومن جو قرآن پڑھتا ہے اس کی مثال اترج (میٹھے لیموں) جیسی ہے، اس کی خوشبو بھی اچھی ہے اور ذائقہ بھی اچھا ہے، اور وہ مومن جو قرآن نہیں پڑھتا اس کی مثال کھجور جیسی ہے، اس کا ذائقہ اچھا ہے مگر اس میں خوشبو نہیں، اور وہ فاجر جو قرآن پڑھتا ہے اس کی مثال ریحان (خوشبودار پودے) جیسی ہے، اس کی خوشبو اچھی ہے مگر ذائقہ کڑوا ہے، اور وہ فاجر جو قرآن نہیں پڑھتا اس کی مثال حنظل (اندرائن) جیسی ہے، اس کا ذائقہ کڑوا ہے اور اس میں خوشبو بھی نہیں، اور نیک ساتھی کی مثال مشک بیچنے والے جیسی ہے، اگر تمہیں اس میں سے کچھ نہ بھی ملے تو اس کی خوشبو ضرور پہنچے گی، اور برے ساتھی کی مثال بھٹی والے جیسی ہے، اگر تمہیں اس کی کالک نہ بھی لگے تو اس کا دھواں ضرور پہنچے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5839]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن هـ] عن أنس. نقد الكتاني ص 43.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5840
«مثل المؤمن الذي يقرأ القرآن كمثل الأترجة ريحها طيب وطعمها طيب ومثل المؤمن الذي لا يقرأ القرآن كمثل التمرة لا ريح لها وطعمها حلوومثل المنافق الذي يقرأ القرآن كمثل الريحانة ريحها طيب وطعمها مر ومثل المنافق الذي لا يقرأ القرآن كمثل الحنظلة ليس لها ريح وطعمها مر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”وہ مومن جو قرآن پڑھتا ہے اس کی مثال اترج جیسی ہے، اس کی خوشبو بھی اچھی ہے اور ذائقہ بھی اچھا ہے، اور وہ مومن جو قرآن نہیں پڑھتا اس کی مثال کھجور جیسی ہے، اس میں خوشبو نہیں مگر اس کا ذائقہ میٹھا ہے، اور وہ منافق جو قرآن پڑھتا ہے اس کی مثال ریحان جیسی ہے، اس کی خوشبو اچھی ہے مگر ذائقہ کڑوا ہے، اور وہ منافق جو قرآن نہیں پڑھتا اس کی مثال حنظل جیسی ہے، نہ اس میں خوشبو ہے اور نہ اس کا ذائقہ اچھا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5840]
”وہ مومن جو قرآن پڑھتا ہے اس کی مثال اترج جیسی ہے، اس کی خوشبو بھی اچھی ہے اور ذائقہ بھی اچھا ہے، اور وہ مومن جو قرآن نہیں پڑھتا اس کی مثال کھجور جیسی ہے، اس میں خوشبو نہیں مگر اس کا ذائقہ میٹھا ہے، اور وہ منافق جو قرآن پڑھتا ہے اس کی مثال ریحان جیسی ہے، اس کی خوشبو اچھی ہے مگر ذائقہ کڑوا ہے، اور وہ منافق جو قرآن نہیں پڑھتا اس کی مثال حنظل جیسی ہے، نہ اس میں خوشبو ہے اور نہ اس کا ذائقہ اچھا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5840]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق 4] عن أبي موسى. مختصر مسلم 2104، نقد الكتاني 43.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7237
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْبَزَّارُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى أَظُنُّهُ رَفَعَهُ قَالَ: مَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَثَلُ الْأُتْرُجَّةِ، رِيحُهَا طَيِّبٌ، وَطَعْمُهَا طَيِّبٌ، وَمَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَثَلُ التَّمْرَةِ، لَيْسَ لَهَا رِيحٌ، وَطَعْمُهَا حُلْوٌ، وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَثَلُ الرَّيْحَانَةِ، رِيحُهَا طَيِّبٌ، وَطَعْمُهَا مُرٌّ، وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ الَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَثَلُ الْحَنْظَلَةِ، لَيْسَ لَهَا رِيحٌ، وَطَعْمُهَا مُرٌّ.
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس مومن کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے ترنج (سنگترے کی ایک قسم) جیسی ہے جس کی خوشبو بھی پاکیزہ ہے اور ذائقہ بھی لذیذ ہے، اور اس مومن کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا کھجور کی سی ہے جس کی خوشبو تو نہیں ہوتی مگر ذائقہ میٹھا ہوتا ہے، اور اس منافق کی مثال جو قرآن کی تلاوت کرتا ہے ریحانہ (خوشبودار بوٹی) جیسی ہے جس کی خوشبو تو بھلی معلوم ہوتی ہے لیکن ذائقہ کڑوا ہے، اور اس منافق کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا حنظل (اندرائن) کے پھل کی مانند ہے جس کی نہ تو کوئی خوشبو ہے اور ذائقہ بھی نہایت کڑوا ہے۔“ راویِ حدیث کو یہ گمان ہے کہ انہوں نے اس کلام کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوعاً بیان کیا ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7237]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5111، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 797، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2865، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5038، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4829، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 214، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19055، 19117، 19165، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3363، وأخرجه فتح الباري برقم: 4732، 5111، وأخرجه مسند البزار برقم: 3028، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20933، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 770، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7201»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5111، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 797، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2865، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5038، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4829، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 214، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19055، 19117، 19165، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3363، وأخرجه فتح الباري برقم: 4732، 5111، وأخرجه مسند البزار برقم: 3028، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20933، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 770، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7201»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح