الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
17. ما ذكر في فضل عثمان ابن عفان ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بن عفان کی فضیلت میں ذکر کی گئی ہیں
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 34192 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 34192
السنن الكبرى للبيهقي: 11935
ترقیم عوامۃ: 32686 ترقیم الشثری: -- 34192
حدثنا عبد الله بن إدريس ، عن حصين ، عن عمر بن جاوان ، عن الاحنف بن قيس قال: قدمنا المدينة فجاء عثمان فقيل: هذا عثمان، فدخل عليه ملية له صفراء قد قنع بها راسه، قال: ها هنا علي ؟ قالوا: نعم، قال: ها هنا طلحة ؟ قالوا: نعم، قال: ها هنا الزبير ؟ قالوا: نعم، قال: ها هنا سعد ؟ قالوا: نعم، قال: انشدكم بالله الذي لا إله إلا هو، اتعلمون ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من يبتاع مربد بني فلان غفر الله له، فابتعته بعشرين الفا او خمسة وعشرين الفا، فاتيت النبي صلى الله عليه وسلم فقلت: قد ابتعته، فقال: اجعله في مسجدنا واجره لك، قال: فقالوا: اللهم نعم.
قال: انشدكم بالله الذي لا إله إلا هو، اتعلمون ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من يبتاع رومة غفر الله له، فابتعتها بكذا وكذا ثم اتيته فقلت: قد ابتعتها، فقال: اجعلها سقاية للمسلمين واجرها لك، [قال ] : قالوا: اللهم نعم.
قال: انشدكم بالله الذي لا إله إلا هو، اتعلمون ان رسول الله صلى الله عليه وسلم نظر في وجوه القوم فقال: من جهز هؤلاء غفر الله له، يعني جيش العسرة، فجهزتهم حتى لم يفقدوا عقالا ولا خطاما، قالوا: اللهم نعم، قال: قال: اللهم اشهد، ثلاثا.
قال: انشدكم بالله الذي لا إله إلا هو، اتعلمون ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من يبتاع رومة غفر الله له، فابتعتها بكذا وكذا ثم اتيته فقلت: قد ابتعتها، فقال: اجعلها سقاية للمسلمين واجرها لك، [قال ] : قالوا: اللهم نعم.
قال: انشدكم بالله الذي لا إله إلا هو، اتعلمون ان رسول الله صلى الله عليه وسلم نظر في وجوه القوم فقال: من جهز هؤلاء غفر الله له، يعني جيش العسرة، فجهزتهم حتى لم يفقدوا عقالا ولا خطاما، قالوا: اللهم نعم، قال: قال: اللهم اشهد، ثلاثا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (بن).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) في [هـ]: (ملاءة).
(٤) في [أ، ب، م]: (تعلموا أن).
(٥) في [ب]: (من).
(٦) سقط من: [م].
(٧) في [م]: زيادة (قال).
(٨) في [هـ]: (يجهز).
(٩) مجهول؛ لجهالة عمر بن جاوان، أخرجه أحمد (٥١١)، والنسائي ٦/ ٤٦، وابن خزيمة (٢٤٨٧)، وابن حبان (٦٩٢٠)، كما أخرجه الترمذي (٣٧٠٣)، والضياء (٣٥٠)، وابن أبي عاصم في السنة (١٣٠٣)، والطيالسي (٨٢)، والبزار (٣٩١)، والدارقطني ٤/ ١٩٥، وابن عساكر ٣٩/ ٣٣١، وابن شبه (٤٤٤)، وابن سعد ٣/ ٥٦، والآجري في الشريعة (١٤١٦)، والبيهقي في الدلائل ٥/ ٢١٥، والخطابي في غريب الحديث ٣/ ٣٩.
حضرت عمر بن جاوان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت احنف بن قیس رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: ہم لوگ مدینہ میں تھے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ تشریف لائے۔ کہا گیا کہ یہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ داخل ہوئے اس حال میں کہ آپ رضی اللہ عنہ پر زرد رنگ کی چادر تھی جس سے آپ رضی اللہ عنہ نے اپنا سر ڈھانپا ہوا تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: یہاں حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں؟ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: یہاں حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ ہیں؟ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: یہاں حضرت زبیر رضی اللہ عنہ ہیں؟ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: یہاں حضرت سعد رضی اللہ عنہ ہیں؟ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تم لوگوں کو قسم دے کر پوچھتا ہوں اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں کہ کیا تم لوگ جانتے ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کو جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ جو شخص فلاں قبیلہ کے اونٹ کا باڑ ا خریدے گا تو اللہ اس کی مغفرت فرما دیں گے تو میں نے وہ باڑا بیس ہزار یا پچیس ہزار میں خریدا۔ پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا: تحقیق میں نے وہ باڑا خرید لیا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس جگہ کو ہماری مسجد کے لیے وقف کردو اور اس کا اجر وثواب تمہیں ملے گا؟ راوی کہتے ہیں: ان سب حضرات نے یک زبان ہو کر کہا: اللہ کی قسم! ایسی ہی بات ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تم لوگوں کو قسم دیتا ہوں اس اللہ کی جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں: کیا تم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے متعلق جانتے ہو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص رومہ میٹھے پانی کا کنواں خریدے گا تو اللہ اس کی مغفرت فرما دیں گے۔ تو میں نے اس کنویں کو اتنے اور اتنے روپوں میں خریدا، پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کیا: تحقیق میں نے اس کو خرید لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے مسلمانوں کے پینے کے لیے وقف کردو اور اس کا اجر تمہیں ملے گا؟ راوی کہتے ہیں: ان سب حضرات نے یک زبان ہو کر فرمایا: اللہ کی قسم! ایسی ہی بات ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تم لوگوں کو قسم دے کر پوچھتا ہوں اس اللہ کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں کیا تم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کو جانتے ہو جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے چہرے کی طرف دیکھ رہے تھے۔ کہ کون شخص ہے جو ان لوگوں کے سفر کا سامان مہیا کرے گا۔ اللہ اس شخص کی مغفرت فرما دیں گے۔ یعنی غزوہ تبوک میں۔ تو میں نے ان سب کے لیے سامان مہیا کیا یہاں تک کہ ان لوگوں کو اونٹ کی نکیل اور اونٹ کے پیر کی رسی کی بھی کمی نہیں ہوئی؟۔ ان سب حضرات نے یک زبان ہو کر فرمایا: اللہ کی قسم! ایسی ہی بات ہے، آپ رضی اللہ عنہ نے تین مرتبہ فرمایا: اے اللہ! تو گواہ رہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34192]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة عمر بن جاوان .»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2487، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6920، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 348، 350، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3182 / 3، 3608 / 1، 3609 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4376، 6401، 6400، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12054، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4436، وأحمد فى «مسنده» برقم: 518، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 82، والبزار فى «مسنده» برقم: 390، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4401 / 1، 4401 / 2، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26356، 32657، 40601، ترقيم محمد عوامة: 32686»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2487، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6920، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 348، 350، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3182 / 3، 3608 / 1، 3609 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4376، 6401، 6400، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12054، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4436، وأحمد فى «مسنده» برقم: 518، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 82، والبزار فى «مسنده» برقم: 390، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4401 / 1، 4401 / 2، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26356، 32657، 40601، ترقيم محمد عوامة: 32686»
الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
حدیث نمبر: 11935
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ ⦗٢٧٧⦘ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا عَفَّانُ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، ثنا حُصَيْنٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ جَاوَانَ، عَنِ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ فِي قِصَّةٍ ذَكَرَهَا قَالَ: جَاءَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: أَهَا هُنَا عَلِيٌّ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: أَهَا هُنَا طَلْحَةُ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: أَهَا هُنَا الزُّبَيْرُ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: أَهَا هُنَا سَعْدٌ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: نَشَدْتُكُمْ بِاللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ يَبْتَاعُ مِرْبَدَ بَنِي فُلَانٍ غَفَرَ اللهُ لَهُ"، فَابْتَعْتُهُ، قَالَ: أَحْسِبُ أَنَّهُ قَالَ: بِعِشْرِينَ أَوْ بِخَمْسَةٍ وَعِشْرِينَ أَلْفًا، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: قَدِ ابْتَعْتُهُ، قَالَ:" اجْعَلْهُ فِي مَسْجِدِنَا، وَأَجْرُهُ لَكَ"؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: نَشَدْتُكُمْ بِاللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ يَبْتَاعُ بِئْرَ رُومَةَ غَفَرَ اللهُ لَهُ"، فَابْتَعْتُهَا بِكَذَا وَكَذَا، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: إِنِّي ابْتَعْتُ بِئْرَ رُومَةَ، قَالَ:" اجْعَلْهَا سِقَايَةً لِلْمُسْلِمِينَ، وَأَجْرُهَا لَكَ"؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: نَشَدْتُكُمْ بِاللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَظَرَ فِي وُجُوهِ الْقَوْمِ يَوْمَ جَيْشِ الْعُسْرَةِ، فَقَالَ:" مَنْ يُجَهِّزُ هَؤُلَاءِ غَفَرَ اللهُ لَهُ"، فَجَهَّزْتُهُمْ حَتَّى مَا يَفْقِدُونَ خِطَامًا وَلَا عِقَالًا؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: اللهُمُ اشْهَدِ، اللهُمَّ اشْهَدِ، اللهُمُ اشْهَدْ، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
حضرت احنف بن قیس رحمہ اللہ نے قصہ بیان کیا کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے تو پوچھا: کیا یہاں علی (رضی اللہ عنہ) ہیں؟ انہوں نے کہا: ہاں، پھر طلحہ (رضی اللہ عنہ) کا پوچھا: انہوں نے کہا: ہاں، پھر پوچھا: زبیر (رضی اللہ عنہ) یہاں ہیں؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ پھر پوچھا: سعد (رضی اللہ عنہ) یہاں ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ پھر کہا: میں تم کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں، جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بنی فلاں کا کھلیان خریدے گا اللہ اسے معاف فرمائے گا“، تو میں نے اسے خرید لیا، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ انہوں نے کہا: بیس یا پچیس ہزار میں، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے کہا: میں نے اسے خرید لیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے ہماری مسجد میں شامل کر دو اور اس کا اجر تجھے ملے گا“؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ پھر کہا: میں تمہیں اس اللہ کی قسم دیتا ہوں جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بئرِ رومہ خریدے گا اللہ اسے معاف فرمائیں گے“، میں نے اس کو خریدا، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے کہا: میں نے بئرِ رومہ خریدا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے مسلمانوں کے لیے وقف کر دو اور اس کا اجر تجھے ملے گا“، انہوں نے ہاں میں جواب دیا، پھر کہا: میں تمہیں اس اللہ کی قسم دیتا ہوں جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ تبوک والے لشکر کے چہروں کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”جو اس لشکر کو تیار کرے گا اللہ اسے معاف فرمائے گا“۔ میں نے ان کو تیار کیا، یہاں تک کہ وہ کوئی نکیل یا رسی بھی کم نہ پاتے تھے، انہوں نے ہاں میں جواب دیا۔ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ! تو گواہ رہنا، تین دفعہ یہ الفاظ کہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الوقف/حدیث: 11935]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ احمد 511»
الحكم على الحديث:
ضعيف