🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. ما جاء في خلافة أبي بكر (وسيرته) في الردة
سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے بارے میں وارد احادیث اور آپ کا ارتداد کے بارے میں طریقہ کار
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 39835 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 39835، 39825
صحیح بخاری: 6830
سنن ترمذی: 3759M
مسند احمد: 129، 391
صحیح ابن حبان: 413، 414، 6998
الجامع الكامل: 9365
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7126
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7345
فضائل صحابہ: 214
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7126
عَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ مُسْتَنِدًا إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، وَعِنْدَهُ ابْنُ عُمَرَ، وَسَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ فَقَالَ: اعْلَمُوا أَنِّي لَمْ أَقُلْ فِي الْكَلَالَةِ شَيْئًا، وَلَمْ أَسْتَخْلِفْ مِنْ بَعْدِي أَحْدًا، وَأَنَّهُ مَنْ أَدْرَكَ وَفَاتِي مِنْ سَبْيِ الْعَرَبِ فَهُوَ حُرٌّ مِنْ مَالِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ. فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ: أَمَّا إِنَّكَ لَوْ أَشَرْتَ بِرَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ لَائْتَمَنَكَ النَّاسُ. وَقَدْ فَعَلَ ذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ وَائْتَمَنَهُ النَّاسُ فَقَالَ عُمَرُ: قَدْ رَأَيْتُ مِنْ أَصْحَابِي حِرْصًا سَيِّئًا، وَإِنِّي جَاعِلٌ هَذَا الْأَمْرَ إِلَى هَؤُلَاءِ النَّفَرِ السِّتَّةِ الَّذِينَ مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ، ثُمَّ قَالَ: لَوْ أَدْرَكَنِي أَحَدُ رَجُلَيْنِ، ثُمَّ جَعَلْتُ هَذَا الْأَمْرَ إِلَيْهِ لَوَثِقْتُ بِهِ. سَالِمٌ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
ابورافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی، ان کے پاس سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ موجود تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ یہ بات جان لو! کہ میں نے کلالہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا: ہے، اور میں اپنے بعد کسی کو خلیفہ مقرر نہیں کر رہا ہوں، عربوں کے قیدیوں میں سے جس کو میرے وفات کا وقت نصیب ہو جائے، وہ اللہ کے مال میں سے آزاد شمار ہو گا، سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر آپ مسلمانوں میں سے کسی شخص کی طرف اشارہ کر دیں تو لوگ اس حوالے سے آپ کو امین سمجھیں گے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی ایسا کیا تھا، لوگوں نے انہیں بھی امین سمجھا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے اپنے اصحاب کی طرف سے ناپسندیدہ خواہش دیکھی ہے، میں اس معاملے کو ان چھ افراد کے سپرد کر رہا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے وصال کے وقت ان حضرات سے راضی تھے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر دو افراد میں سے کوئی ایک اس وقت موجود ہوتا، تو میں اُسے امیر مقرر کر دیتا اور اس پر یقین رکھتا، ابوحذیفہ کا غلام سالم اور ابوعبیدہ بن جراح۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس راوی میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7126]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7345
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ! أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْكَ؟ قَالَ: عَائِشَةُ قَالَ: مِنَ الرِّجَالِ؟ قَالَ: «‏‏‏‏أَبُو بَكْرٍ » قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ثُمَّ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ .
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! لوگوں میں آپ کو سب سے زیادہ کون محبوب ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سیدہ عائشہ (رضی اللہ عنہا)“، عرض کیا گیا کہ ”اور مردوں میں سے (کون سب سے زیادہ محبوب ہے)؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر (رضی اللہ عنہ)“، پھر پوچھا گیا کہ ”ان کے بعد کون؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر سیدنا ابوعبیدہ بن الجراح (رضی اللہ عنہ)“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمرو بن العاص رضي الله عنه/حدیث: 7345]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 4732)»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 36، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7307»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 214
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَيْكَ؟ قَالَ: "عَائِشَةُ"، قَالَ: مِنَ الرِّجَالِ؟ قَالَ: "أَبُو بَكْرٍ" ، ثُمَّ قَالَ: "أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ".
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! لوگوں میں آپ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا“، انہوں نے عرض کی: ”اور مردوں میں سے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ“۔ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 214]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3890، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 101، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6799، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6885، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6558»
«صحيح مسلم:4/1856؛ سنن ابن ماجه:1/38؛ مسند ابي يعلي:2/253»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں