🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ صِفَةِ الْقُنُوتِ وَبَيَانِ مَوْضِعِهِ
باب دعائے قنوت کا طریقہ اور اس کا مقام
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1694 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 1694
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2823
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1676 ترقیم الرسالہ : -- 1694
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى ، قَالا: ثنا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّمَا قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا، فَقَالَ:" مَا زَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْنُتُ فِي صَلاةِ الْغَدَاةِ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا" .
ربیع بن انس بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ان سے یہ کہا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینے تک دعائے قنوت پڑھی ہے، تو انہوں نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز میں مسلسل دعائے قنوت پڑھتے رہے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1694]
ترقیم العلمیہ: 1676
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3155، 3157، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1692، 1693، 1694، 1695، 1696، 1697، 1698، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12853»
«هو حديث ضعيف مخالف للأحاديث، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (6 / 271)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2823
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ لَا يَقْنُتُ فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ، وَإِذَا قَنَتَ فِي الْوِتْرِ قَنَتَ قَبْلَ الرَّكْعَةِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ صبح کی نماز میں قنوت نازلہ نہیں پڑھتے تھے، اور جب وہ وتر میں قنوت پڑھتے تھے تو رکوع میں جانے سے پہلے پڑھتے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2823]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں