🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابُ مَا رُوِيَ فِي الْحَثِّ عَلَى الْمَضْمَضَةِ وَالِاسْتِنْشَاقِ وَالْبَدَاءَةِ بِهِمَا أَوَّلَ الْوُضُوءِ
باب: کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کی ترغیب، وضو کا آغاز ان دونوں سے کیا جائے
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 287 (کل: 43 مقامات، 16 کتب)
سنن دارقطنی: 287، 267، 298، 306
سنن ابوداود: 115
سنن ترمذی: 48
سنن نسائی: 99، 115
مسند احمد: 910، 1046، 1050، 1350، 8577، 22217، 22893، 27016
مسند الحمیدی: 421
صحیح ابن خزیمہ: 172
المنتقى ابن الجارود: 70
مصنف ابن ابی شیبہ: 55، 57، 61، 112، 39222
الفتح الربانی: 628، 667، 706، 1665
الجامع الكامل: 1592، 1593، 1595
السنن الكبرى للبيهقي: 297، 353
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1169، 1170، 1177، 1180
المعجم الکبیر للطبرانی: 3399، 7523، 7959
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 499
المعجم الاوسط: 2277، 5912
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1595
1595. عن أبي رافع قال: رأيتُ رسولَ الله صلى الله عليه وسلم توضَّأ، فغسلَ وجهَه ثلاثا، وغسلَ يديه ثلاثا، ومسحَ برأسه وأُذنيه، وغسلَ رِجْلَيْه، ورأيتُه مرةً أخرى توضّأ مرةً مرةً.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الطبراني في الأوسط – مجمع البحرين (404)، والطحاوي في شرح المعاني (1/30) كلاهما من طريق سعيد بن سليمان الواسطي، عن عبد العزيز بن محمد الدراوردي، حدثنا عمرو بن عمرو، عن عبد الله بن عبيد الله بن أبي رافع، عن أبيه، عن أبي رافع قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 297
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الطُّوسِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ شَوْذَبٍ، أنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ الْهَمْدَانِيِّ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ دَعَا بِمَاءٍ، فَتَوَضَّأَ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَتَمَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ قَدْمَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ:" هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ". وَهَكَذَا رَوَاهُ الْحَسَنُ بْنُ زِيَادٍ اللُّؤْلُؤِيُّ، وَأَبُو مُطِيعٍ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ فِي مَسْحِ الرَّأْسِ ثَلَاثًا، فَرَوَاهُ زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ، وَأَبُو عَوَانَةَ وَغَيْرُهُمَا، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ دُونَ ذِكْرِ التَّكْرَارِ فِي مَسْحِ الرَّأْسِ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْجَمَاعَةُ عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا مَا شَذَّ مِنْهَا، ⦗١٠٥⦘ وَأَحْسَنُ مَا رُوِيَ عَنْ عَلِيٍّ فِيهِ.
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے پانی منگوایا، پھر وضو کیا، اپنی ہتھیلیوں کو تین مرتبہ دھویا اور تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی چڑھایا اور اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، اپنے بازوؤں کو تین تین مرتبہ دھویا اور اپنے سر کا تین بار مسح کیا اور اپنے قدموں کو تین تین مرتبہ دھویا۔ پھر فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا۔“
(ب) امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے سر کے مسح کا تین دفعہ کرنا منقول ہے۔
(ج) زائدہ بن قدامہ، ابو عوانہ وغیرہ نے خالد بن علقمہ سے یہ روایت سر کے مسح میں تکرار کے ذکر کے بغیر نقل کی ہے، اسی طرح ایک جماعت نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے (تکرار کے بغیر) نقل کیا ہے، سوائے ان روایات کے جو شاذ ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 297]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ۔ أخرجه الدار قطني 1/89»

الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 353
وَمِنْهَا مَا أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي حَيَّةَ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا تَوَضَّأَ، فَغَسَلَ كَفَّيْهِ حَتَّى أَنْقَاهُمَا، ثُمَّ مَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَغَسَلَ قَدْمَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ، ثُمَّ قَامَ فَأَخَذَ فَضْلَ وَضُوئِهِ فَشَرِبَهُ، وَهُوَ قَائِمٌ ثُمَّ قَالَ:" إِنِّي أَحْبَبْتُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ كَانَ طُهُورُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ". هَكَذَا رَوَاهُ أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي حَيَّةَ. وَثَبَتَ فِي مِثْلِ هَذِهِ الْقِصَّةِ أَنَّهُ مَسَحَ، وَأَخْبَرَ أَنَّهُ وُضُوءُ مَنْ لَمْ يُحْدِثْ.
ابو حیہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے اپنی ہتھیلیوں کو دھویا اور انہیں صاف کیا، پھر تین مرتبہ کلی کی اور تین مرتبہ ناک میں پانی چڑھایا، تین مرتبہ اپنے چہرے اور بازوؤں کو دھویا اور اپنے سر کا مسح کیا۔ پھر اپنے پاؤں کو ٹخنوں سمیت دھویا، پھر کھڑے ہوئے اور اپنے وضو کا بچا ہوا پانی لیا اور اسے کھڑے ہو کر پیا، پھر فرمایا: مجھے پسند ہے کہ آپ کو دکھاؤں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو کیسا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 353]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ أخرجه ابو داؤد 116»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1169
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ بِإِسْنَادٍ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ، فَمَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ ثَلَاثًا.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ: وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، ایسی سند کے ساتھ،
یہ روایت منقول ہے، جس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، آپ نے تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا تین مرتبہ دونوں بازو دھوئے، تین مرتبہ سر کا مسح کیا، اور تین مرتبہ دونوں پاؤں دھوئے۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”اپنے سر کا تین مرتبہ مسح کیا“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1169]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 390، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8371، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5908»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1170
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ، فَغَسَلَ كَفَّيْهِ (ثَلَاثًا، وَمَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ) ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ سُمَيْعٍ عَنْهُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَسُمَيْعٌ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: لَا أَدْرِي مَنْ هُوَ، وَلَا ابْنَ مَنْ هُوَ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ اعْتَمَدَ فِي تَوْثِيقِهِ عَلَى غَيْرِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے اپنے ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا اور تین مرتبہ دونوں بازو دھوئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں سمیع نامی راوی کے حوالے سے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، سمیع نامی راوی کا تذکرہ امام ابن حبان رحمہ اللہ نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، وہ فرماتے ہیں: مجھے نہیں معلوم یہ کون ہے اور کس کا بیٹا ہے؟ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) بظاہر یہ لگتا ہے کہ انہوں نے اسے ”ثقہ“ قرار دینے میں کسی اور پر اعتماد کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1170]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 37، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21714، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7554، 7990»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1177
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَتَطَهَّرُ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ إِنَاءٌ قَدْرَ الْمُدِّ، وَإِنْ زَادَ فَقَلَّمَا زَادَ، وَإِنْ نَقَصَ فَقَلَّمَا نَقَصَ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ وَتَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ، وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ حَتَّى أَنْقَاهُمَا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَكَذَا التَّطَهُّرُ؟ قَالَ:" هَكَذَا أَمَرَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَافِعُ أَبُو هُرْمُزَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت وضو کر رہے تھے، آپ کے سامنے جو برتن موجود تھا، اس میں ایک ”مد“ کی مقدار میں پانی آتا تھا، اگر زیادہ ہوتا، تو تھوڑا سا زیادہ ہوتا، اور اگر کم ہوتا، تو تھوڑا سا کم ہوتا، آپ نے اپنے دونوں ہاتھ دھوئے، کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، ایسا آپ نے تین، تین مرتبہ کیا، آپ نے اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، اور اپنی داڑھی کا خلال کیا، پھر اپنے دونوں بازو تین مرتبہ دھوئے، اور اپنے سر اور دونوں کانوں پر دو، دو مرتبہ مسح کیا پھر اپنے دونوں پاؤں دھوئے، اور انہیں اچھی طرح صاف کیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اسی طرح طہارت حاصل کی جاتی ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: میرے پروردگار نے مجھے اسی طرح کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نافع ابوہرمز ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1177]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11091، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2298»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1180
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَذِرَاعَيْهِ إِلَى الْمَرْفِقَيْنِ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ يُقْبِلُ بِيَدَيْهِ مِنْ مُقَدَّمِهِ إِلَى مُؤَخَّرِهِ، وَمِنْ مُؤَخَّرِهِ إِلَى مُقَدَّمِهِ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا، وَخَلَّلَ أَصَابِعَ رِجْلَيْهِ وَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي بَكْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَبَكَّارٌ لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ، وَابْنُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ صَالِحٌ. قُلْتُ: وَشَيْخُ الْبَزَّارِ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْعَوَّامِ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اللہ کے رسول کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، آپ نے اپنے دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازو کہنیوں تک دھوئے، اور اپنے سر کا مسح کیا، آپ اپنے دونوں ہاتھ آگے سے پیچھے کی طرف لے کر گئے اور پھر پیچھے سے آگے کی طرف لے کر آئے، پھر آپ نے دونوں پاؤں تین مرتبہ دھوئے، آپ نے پاؤں کی انگلیوں، اور داڑھی کا خلال کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے، اور بکار نامی راوی میں کوئی حرج نہیں ہے، اس کا بیٹا عبدالرحمن، صالح ہے، میں یہ کہتا ہوں: امام بزار کے استاد محمد بن صالح بن عوام کا ذکر کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں پایا، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1180]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3687»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3399
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، ثَنَا قَتَادَةُ ، ثَنَا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ أَنَّهُ جَمَعَ أَصْحَابَهُ، فَقَالَ: هَلْ أُصَلِّي بِكُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ وَكَانَ رَجُلًا مِنَ الْأَشْعَرِيِّينَ، " فَدَعَا بِجَفْنَةٍ مِنْ مَاءٍ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَذِرَاعَيْهِ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ، وَمَسَحَ قَدَمَيْهِ، وَصَلَّى الظُّهْرَ، فَصَلَّى فِيهَا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَكَبَّرَ ثِنْتَيْنِ وَعِشْرِينَ تَكْبِيرَةً.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو جمع کیا اور کہا: ”کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز پڑھا دوں؟“ — وہ اشعری قبیلے کے ایک فرد تھے — ”پھر انہوں نے پانی سے بھرا ایک لگن منگوایا، اپنے ہاتھ تین بار دھوئے، کلی کی اور تین بار ناک میں پانی ڈالا، اپنا چہرہ تین بار اور اپنے دونوں بازو دھوئے، اپنے سر اور کانوں کا مسح کیا، اپنے دونوں پاؤں کا مسح کیا، اور ظہر کی نماز پڑھی، اس میں سورۃ فاتحہ پڑھی، اور بائیس تکبیریں کہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3399]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 280، حدیث 3412»
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 417، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23364، 23367، 23359، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2499، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3411، 3413، 3414»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7523
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَارِمُ أَبُو النُّعْمَانِ ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شُعَيْبٍ السِّمْسَارُ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ السَّوْطِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالُوا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ، فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَطَهَّرَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ، وَقَالَ: " الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ وَغَسَلَ مَا فِيهِ " " وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ أَبِي عُمَرَ ".
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (عفان بن مسلم)
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، اپنے دونوں ہاتھ تین تین بار دھوئے، اپنا چہرہ تین تین بار دھویا، اپنے دونوں بازو تین تین بار دھوئے، اور اپنے سر اور کانوں کا مسح کیا، اور فرمایا: ”کان سر میں شامل ہیں۔“ اور جو کچھ باقی رہ گیا تھا اسے دھویا۔ (امام طبرانی کہتے ہیں:) یہ الفاظ ابو عمر کی روایت کے ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7523]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 121، حدیث 7554»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 134، والترمذي فى «جامعه» برقم: 37، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 444، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 313، 312، 314، والدارقطني فى «سننه» برقم: 357، 358، 359، 360، 364، 361، 365، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22647، 22653، 22654، 22713، 22741، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 54 / 1، 54 / 2، 54 / 3، 54 / 4، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 61، 112، 37618، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 122، 143، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7990، 8070»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7959
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ قَالَا: ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، (ح) . وَحَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، ثَنَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ ، قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سُمَيْعٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلَاثًا، وَمَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا " وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ أَبِي عُمَرَ ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، اپنی دونوں ہتھیلیاں تین بار دھوئیں، تین بار کلی کی، تین بار ناک میں پانی ڈالا، اپنا چہرہ تین بار اور اپنے دونوں بازو تین تین بار دھوئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7959]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 254، حدیث 7990»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 134، والترمذي فى «جامعه» برقم: 37، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 444، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 313، 312، 314، والدارقطني فى «سننه» برقم: 357، 358، 359، 360، 364، 361، 365، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22647، 22653، 22654، 22713، 22741، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 54 / 1، 54 / 2، 54 / 3، 54 / 4، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 61، 112، 37618، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 122، 143، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7554، 8070»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں