الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ مَا جَاءَ فِي تَعَنُّتِ قُرَيْشٍ فِي طَلْبِ الْآيَاتِ وَاصْرَارِهِمْ عَلَى الْعِنَادِ وَتَأْمُرِهِمْ عَلَى قَتْلِ سَيِّدِ الْعِادِ ﷺ
نشانیاں طلب کرنے پر قریشیوں کا حد سے زیادہ مطالبہ کرنا، ہٹ دھرمی پر اصرار کرنا اور لوگوں کے سردار کو قتل کرنے کے لیے ان کا مشورہ کرنا
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 10532 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
الفتح الربانی: 10532
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3271
المعجم الکبیر للطبرانی: 11592
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3736
المعجم الاوسط: 8315
حدیث نمبر: 10532
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَأَلَ أَهْلُ مَكَّةَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ آيَةً فَانْشَقَّ الْقَمَرُ بِمَكَّةَ مَرَّتَيْنِ فَقَالَ {اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ وَإِنْ يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُسْتَمِرٌّ} [سورة القمر: 1-2]
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اہل مکہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک نشانی کا سوال کیا، جواباً چاند پھٹ گیا،یہ واقعہ مکہ میں دو بار پیش آیا، پس اللہ تعالیٰ نے کہا: قیامت قریب آ گئی اور چاند پھٹ گیا،یہ اگر کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ یہ پہلے سے چلا آ رہا جادو ہے۔ (سورۂ قمر: ۱، ۲) [الفتح الربانی/كتاب سيرة أول النبيين وخاتم المرسلين نبينا محمد بن عبد الله صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 10532]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3637، 4867، ومسلم: 2802، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12688 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12718»
وضاحت: فوائد: … کئی آیات میں یہ مفہوم بیان کیا گیا ہے کہ قیامت قریب ہے اور دنیا ختم ہونے والی ہے، جیسے سورۂ قمر کی پہلی آیت میںکہا جارہا ہے۔
اہل مکہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے معجزہ طلب کیا جس پر دو مرتبہ چاند شق ہو گیا جس کا ذکر ان دونوں آیتوں میں ہے، لیکن ایمان لانے کے بجائے ان کا جواب یہ تھا کہ ان آنکھوں پر جادو ہو گیا ہے، یہ واقعہ ہجرت سے پہلے کا ہے اور کافی احادیث میں اس واقعہ کا ذکر اور تفصیل موجود ہے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3637
حدیث نمبر: 3271
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: سِحْرُ الشَّمْسِ فَتَلَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ وَإِنْ يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُسْتَمِرٌّ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا شَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ فَإِنْ كَانَ هُوَ التُّسْتَرِيَّ فَقَدْ تَكَلَّمَ فِيهِ الدَّارَقُطْنِيُّ وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَا أَعْرِفُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سورج گرہن ہو گیا، لوگوں نے کہا: سورج پر جادو کیا گیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”قیامت قریب آ گئی ہے، چاند دو ٹکڑے ہو گیا ہے، اگر وہ کوئی آیت دیکھتے ہیں، تو وہ منہ موڑ لیتے ہیں اور یہ کہتے ہیں: یہ جاری رہنے والا جادو ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن زکریا ہے، جو امام طبرانی کا استاد ہے، اگر وہ تستری ہے، تو امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے، اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور ہے، تو پھر میں اُس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3271]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8311»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11592
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كُسِفَ الْقَمَرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: سُحِرَ الْقَمَرُ، فَنَزَلَتِ: اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ. إِلَى قَوْلِهِ: مُسْتَمِرٌّ ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں چاند گرہن ہوا تو لوگوں نے کہا: چاند پر جادو کر دیا گیا ہے۔ اس پر یہ آیات نازل ہوئیں: ”قیامت قریب آ گئی اور چاند شق ہو گیا“ سے ”مستمر“ تک [سورۃ القمر: 1-2] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11592]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 250، حدیث 11642»
حدیث نمبر: 3736
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، ثَنَا دَاوُدُ ابْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ عَلِيِّ ابْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ - قَالَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -: مَضَى انْشِقَاقُ الْقَمَرِ بِمَكَّةَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ﴾ [سورة القمر: 1] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”چاند کے دو ٹکڑے ہونے کا معجزہ مکہ مکرمہ میں رونما ہو چکا ہے۔“
اس روایت کی سند میں علی بن عاصم الواسطی ہیں جن کے حافظے پر محدثین نے کلام کیا ہے، تاہم انشقاقِ قمر کا واقعہ دیگر صحیح و متواتر احادیث سے مکہ میں پیش آنا ثابت ہے، امام احمد بن منیع نے اسے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3736]

تخریج الحدیث: «0»
حدیث نمبر: 8315
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقَطِيعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: سَحَرَ الشَّمْسَ، I " فَتَلَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ وَإِنْ يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُسْتَمِرٌّ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، إِلَّا الْبُرْسَانِيُّ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں سورج کو گرہن لگا تو لوگ کہنے لگے: ”سورج پر جادو کر دیا گیا ہے۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ
وَإِنْ يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُسْتَمِرٌّ﴾ ”قیامت قریب آ گئی اور چاند پھٹ گیا۔ اور اگر وہ کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں: یہ تو چلتا ہوا جادو ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے صرف برسانی نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8315]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه موسى بن زكريا شيخ الطبراني فإن كان هو التستري فقد تكلم فيه الدارقطني وإن كان غيره فلا أعرفه وبقية رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 209» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3638، 3870، 4866، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2803، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3779، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3736، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4941، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 704، 705، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10734، 11642، 11643»

فيه موسى بن زكريا، تكلم فيه الدارقطني، وبقية رجاله رجال الصحيح