الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. بَابُ مَا جَاءَ فِي وُجُوبِ سَتْرِ الْعَوْرَةِ
ستر کو چھپانے کے وجوب کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 1397 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 1397
مصنف ابن ابی شیبہ: 1139
حدیث نمبر: 1397
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (لَا يَنْظُرُ الرَّجُلُ إِلَى عَوْرَةِ الرَّجُلِ وَلَا تَنْظُرُ الْمَرْأَةُ إِلَى عَوْرَةِ الْمَرْأَةِ وَلَا يُفْضِي الرَّجُلُ إِلَى الرَّجُلِ فِي الثَّوْبِ، وَلَا تُفْضِي الْمَرْأَةُ إِلَى الْمَرْأَةِ فِي الثَّوْبِ) )
سیّدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مرد، مرد کے ستر کی طرف اور عورت، عورت کی شرمگاہ کی طرف نہ دیکھے اور مرد ایک ہی کپڑے میں دوسرے مرد کے ساتھ نہ لیٹے اور نہ ہی کوئی عورت ایک ہی کپڑے میں دوسری عورت کی طرف پہنچے۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1397]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 338، وابوداود: 4018، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11601)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11623»
وضاحت: فوائد: … حدیث کے آخری جملے کا معنییہ ہے کہ مرد مرد کے ساتھ اور عورت عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں داخل نہ ہوں، کیونکہ اس صورت میں ایک کا ننگا جسم دوسرے کے ننگے جسم کو ٹچ کرے گا، بے پردگی ہو گی اوراگر وہ خود محرم بھی ہوں تو خیالات ضرور بگڑیں گے اور غیر محرم کو اس حالت میں دیکھنے کا شیطانی وسوسہ پیدا ہو گا اور مزید فساد … رہا مسئلہ ایک دوسرے ساتھ سونے کا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دس سال کی عمر کے بعد بچوں کو علیحدہ علیحدہ سلانے کا حکم دیا ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 338
ترقیم عوامۃ: 1138 ترقیم الشثری: -- 1139
حدثنا حدثنا وكيع، عن مسعر، عن ابي بكر بن حفص، قال: قال عمر : " لا يرى الرجل عورة الرجل. او قال: لا ينظر الرجل إلى عورة الرجل"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في حاشية [خ]: (عبد اللَّه).
(٢) في حاشية [خ]: (ابن عمر بن سعد بن أبي وقاص).
(٣) منقطع؛ أبو بكر بن حفص لا يروي عن عمر.
حضرت عمر نے فرمایا کوئی مرد دوسرے کا ستر نہیں دیکھ سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1139]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 1138»