🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. بَابُ الْجَمْعِ فِي مَسْجِدٍ مَرَّتَيْنِ وَحَدِيثُ لَا تُصَلُّوا صَلَاةً فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ
مسجد میں دو مرتبہ جماعت کرانے کا اور حدیث ’’ایک دن میں ایک نماز دو مرتبہ نہ پڑھو‘‘کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 2689 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 2689
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2179
المعجم الاوسط: 7286
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1202
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2689
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ، ثُمَّ جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَنْ يَتَّجِرُ عَلَى هَٰذَا أَوْ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَٰذَا فَيُصَلِّيَ مَعَهُ؟) ) قَالَ: فَصَلَّى مَعَهُ رَجُلٌ
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے صحابہ کو نماز پڑھائی،اس کے بعد جب ایک آدمی آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کون ہے جو اس پر (ثواب کی) تجارت کرے یا اس پر صدقہ کرے اور اس کے ساتھ نماز پڑھے؟ پھر ایک آدمی نے اس کے ساتھ نماز پڑھی۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2689]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه الترمذي: 220، وابوداود: 574، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11019، 11613 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11032»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه الترمذي: 220
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2179
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي وَحْدَهُ فَقَالَ:" أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ؟" فَقَامَ رَجُلٌ فَصَلَّى مَعَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَذَانِ جَمَاعَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَلَهُ طُرُقٌ كُلُّهَا ضَعِيفَةٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو اکیلے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا تو دریافت کیا: کیا کوئی شخص اس کو صدقہ کرتے ہوئے اس کے ساتھ نماز ادا کرے گا، تو ایک شخص کھڑا ہوا، اس نے اس دوسرے شخص کے ساتھ نماز ادا کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ دو افراد جماعت ہیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس روایت کے کئی طرق ہیں جو سب ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2179]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21685، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 5628»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7286
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ ، نَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ ، ثَنَا أَبِي ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ وَقَدْ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ يُصَلِّي وَحْدَهُ، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ يَتَّجِرُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ؟ =.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص آیا جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا چکے تھے، چنانچہ وہ تنہا نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون ہے جو اس شخص پر (صدقہ کر کے اجر کی) تجارت کرے کہ اس کے ساتھ مل کر نماز پڑھ لے؟“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7286]
تخریج الحدیث: «قال الزيلعى: إسناده جيد «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 1، ص 190» »
«قال ابن حجر: إسناده جيد «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 1، ص 190» »
«قال الهيثمي: وفيه محمد بن الحسن فإن كان ابن زبالة فهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 46» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1670، 1671، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1081»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1202
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "دَخَلَ رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّيَ مَعَهُ؟ قَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ فَصَلَّى مَعَهُ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَذِهِ الْجَمَاعَةُ، وَهَؤُلَاءِ جَمَاعَةٌ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ، ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ... فَذَكَرَهُ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ، قَالَ ابْنُ مَعِينٍ: عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ، وَعَنْهُ عُبَيْدُ اللَّهِ هِيَ ضُعَفَاءُ كُلُّهَا. وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارَقُطْنِيُّ وَغَيْرُهُمْ.
لَكِنْ لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الْجَامِعِ وَحَسَّنَهُ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص (مسجد میں) داخل ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا کوئی ایسا آدمی ہے جو اس شخص پر صدقہ کرے اور اس کے ساتھ (مل کر) نماز پڑھے؟“ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے اس کے ساتھ نماز پڑھی، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ بھی ایک جماعت ہے اور وہ (دیگر لوگ) بھی ایک جماعت ہیں۔“ یہ سند ضعیف ہے؛ امام ابن معین رحمہ اللہ نے فرمایا کہ علی بن یزید الالہانی کی قاسم سے اور ان سے عبید اللہ کی روایت والی یہ تمام سندیں ضعیف ہیں، نیز امام بخاری، امام نسائی، امام دارقطنی اور دیگر محدثین نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے، البتہ اس حدیث کا ایک شاہد (تائیدی روایت) سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی حدیث سے موجود ہے جسے امام ترمذی نے اپنی جامع میں روایت کیا ہے اور اسے حسن قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب افتتاح الصلاة/حدیث: 1202]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف، قال ابن معين: علي بن يزيد الألهاني، عن القاسم، وعنه عبيد الله هي ضعفاء كلها»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 21812، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2181»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں