🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابُ مَا جَاءَ مُشْتَرَكًا فِي تَعْجِيلِ الْفِطْرِ وَتَأْخِيرِ السَّحُورِ
روزہ جلدی افطار کرنے اور سحری دیر سے کھانے (دونوں چیزوں) کا اکٹھابیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 3720 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
الفتح الربانی: 3720
مصنف ابن ابی شیبہ: 9453
المستدرک علی الصحیحین: 1600
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3720
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَا تَزَالُ أُمَّتِي بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْفِطْرَ وَأَخَّرُوا السُّحُورَ) )
۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت اس وقت تک خیر و بھلائی پر رہے گی، جب تک روزہ افطار کرنے میں جلدی اور سحری کھانے میں تاخیر کرتی رہے گی۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3720]
تخریج الحدیث: «متن الحديث صحيح بالاحاديث الاخري، وھذا اسناد ضعيف، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21312 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21637»

الحكم على الحديث:
متن الحديث صحيح بالاحاديث الاخري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 9297 ترقیم الشثری: -- 9453
حدثنا حدثنا جرير، عن منصور، عن سالم بن ابي الجعد، عن عطاء، قال: قال عمر رضي الله عنه: " لا تزال هذه الامة بخير ما عجلوا الفطر فإذا كان يوم صوم احدكم فمضمض فاه، فلا يمجه ولكن ليشربه فإن خيره اوله"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (يشربه).
(٢) منقطع؛ عطاء لم يسمع من عمر.

حضرت عمر فرماتے ہیں کہ یہ امت اس وقت تک خیر پر رہے گی جب تک افطار میں جلدی کرتی رہے گی۔ اگر کسی کا روزہ ہو تو وہ افطار کے وقت کلی کرکے اسے باہر نہ پھینکے بلکہ نگل لے کیونکہ اس کا اول حصہ خیر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9453]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7589، ترقيم محمد عوامة: 9297»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1600
حدثنا أبو علي الحسين بن علي الحافظ، أخبرنا عَبْدان الأهوازيّ، حدثنا محمد بن أبي صفوان الثَّقَفي، حدثنا عبد الرحمن بن مَهدي، حدثنا سفيان، عن أبي حازم، عن سَهْل بن سعدٍ قال: قال رسول الله ﷺ:"لا تزالُ أُمتي على سُنّتي ما لم تنتظرْ بفِطْرها النُّجومَ"، وكان النبيُّ ﷺ إذا كان صائمًا أمَرَ رجلًا، فأَوفَى على نَشَزٍ، فإذا قال: قد غابتِ الشمسُ، أفطَرَ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة، إنما خرَّجا بهذا الإسناد للثَّوري:"لا يزالُ الناس بخير ما عجَّلوا الفطرَ"، فقط (2) .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت اس وقت تک میری سنت پر قائم رہے گی جب تک وہ افطار کے لیے ستاروں کے نکلنے کا انتظار نہیں کرے گی“، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب روزے سے ہوتے تو ایک شخص کو حکم دیتے، وہ کسی بلند جگہ پر چڑھ جاتا، پھر جب وہ کہتا کہ سورج غروب ہو گیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم افطار فرما لیتے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس مخصوص سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، انہوں نے صرف ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ: ”لوگ ہمیشہ بھلائی پر رہیں گے جب تک وہ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الصوم/حدیث: 1600]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، رجاله ثقات، إلَّا أنَّ ابن خزيمة قال بعد أن أخرجه في "صحيحه" (2061): هكذا حدثنا به ابن أبي صفوان، وأهاب أن يكون الكلام الأخير عن غير سهل بن سعد، لعله من كلام الثوري أو من قول أبي حازم، فأُدرج في الحديث.» [ترقيم الرساله 1600] [ترقيم الشركة 1589]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں