الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. بَابُ فَضْلِ الِاعْتِكَافِ وَبَيَانِ زَمَانٍ وَمَكَانٍ
اعتکاف اور ماہِ رمضان کے آخری عشرے کی فضیلت کا بیان اعتکاف کی فضیلت اور اس کے زمان و مکان کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 3992 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 3992
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3601
المعجم الاوسط: 4620
حدیث نمبر: 3992
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: اعْتَكَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ فَاتُّخِذَ لَهُ بَيْتٌ مِنْ سَعَفٍ، قَالَ: فَأَخْرَجَ رَأْسَهُ ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ: ( (إِنَّ الْمُصَلِّيَ يُنَاجِي رَبَّهُ، فَلْيَنْظُرْ أَحَدُكُمْ بِمَا يُنَاجِي رَبَّهُ، وَلَا يَجْهَرْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ بِالْقِرَاءَةِ) )
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ماہِ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کیا، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے کھجور کی شاخوں کا ایک حجرہ بنایا گیا، ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجرے سے سر نکالا اور فرمایا: بے شک نمازی اپنے رب سے مناجات کر رہا ہوتا ہے، تم میں سے ہر ایک کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ اپنے رب سے کس قسم کی مناجات کر رہا ہے اور کوئی آدمی دوسرے کے پاس بلند آواز میں قراء ت نہ کرے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3992]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ اخرجه ابن ابي شيبة: 2/ 488، والبزار: 726، وابن خزيمة: 2237، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5349 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5349»
وضاحت: فوائد: … کسی نمازی کے پاس بآواز بلند قرآن مجید کی تلاوت کرنا بھی منع ہے، اس سے ان لوگوں کو اپنی حماقت کا اندازہ کر لینا چاہیے جو مسجدوں میں گپیں لگاتے ہیں، جبکہ ان کے ارد گرد لوگ نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ اس حدیث ِ مبارکہ سے معلوم ہوا کہ معتکف خیر و بھلائی والی باتیں کر سکتا ہے۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ اخرجه ابن ابي شيبة: 2/ 488
حدیث نمبر: 3601
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ اطَّلَعَ فِي بَيْتٍ وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ يَجْهَرُونَ بِالْقِرَاءَةِ فَقَالَ:" إِنَّ الْمُصَلِّيَ يُنَاجِي رَبَّهُ فَلْيَنْظُرْ بِمَا يُنَاجِيهِ، وَلَا يَجْهَرْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ بِالْقُرْآنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو وَفِيهِ كَلَامٌ مِنْ سُوءِ حِفْظِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو وَفِيهِ كَلَامٌ مِنْ سُوءِ حِفْظِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر میں سے جھانک کر دیکھا، لوگ بلند آواز میں تلاوت کر رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نمازی، اپنے پروردگار کی بارگاہ میں مناجات کر رہا ہوتا ہے، تو اُسے اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ وہ کیسے مناجات کر رہا ہے؟ تم میں سے کوئی ایک دوسرے کے مقابلے میں بلند آواز میں تلاوت نہ کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے، اس کے حافظے کی خرابی کی وجہ سے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3601]

إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 1538
«إن أحدكم إذا قام يصلي إنما يناجي ربه فلينظر كيف يناجيه؟»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک تم میں سے جب کوئی شخص نماز پڑھنے کھڑا ہوتا ہے تو وہ اپنے رب سے سرگوشی کرتا ہے، لہٰذا اسے دیکھنا چاہیے کہ وہ اس سے کس طرح سرگوشی کر رہا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1538]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ك] عن أبي هريرة. الصحيحة 1603.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1951
«إن المصلي يناجي ربه فلينظر بم يناجيه ولا يجهر بعضكم على بعض بالقرآن»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک نمازی اپنے پروردگار سے مناجات (سرگوشی) کرتا ہے، لہٰذا اسے غور کرنا چاہیے کہ وہ اس سے کیا مناجات کر رہا ہے، اور تم تلاوتِ قرآن میں ایک دوسرے پر آواز بلند نہ کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 1951]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن أبي هريرة وعائشة. صحيح أبي داود 1203.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4620
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَعَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ اطَّلَعَ مِنْ بَيْتِهِ، وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ يَجْهَرُونَ بِالْقِرَاءَةِ، فَقَالَ لَهُمْ: I " إِنَّ الْمُصَلِّيَ يُنَاجِي رَبَّهُ فَلْيَنْظُرْ بِمَا يُنَاجِيهِ، فَلَا يَجْهَرْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ بِالْقُرْآنِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا أَبُو أُوَيْسٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُهُ إِسْمَاعِيلُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا أَبُو أُوَيْسٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُهُ إِسْمَاعِيلُ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر سے جھانکا تو دیکھا کہ لوگ نماز پڑھ رہے ہیں اور بلند آواز سے قرأت کر رہے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”بے شک نمازی اپنے رب سے سرگوشی کرتا ہے، پس اسے غور کرنا چاہیے کہ وہ کس طرح اس سے مناجات کر رہا ہے، اور تم قرآن (پڑھنے) میں ایک دوسرے پر اپنی آوازیں بلند نہ کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عمرو رحمہ اللہ سے صرف ابو اویس رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے اس کی روایت کرنے میں ان کے بیٹے اسماعیل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4620]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه محمد بن عمرو وفيه كلام من سوء حفظه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 266» »
الحكم على الحديث:
فيه محمد بن عمرو، تكلم فيه من قبل حفظه