🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ جَوَازِ تَقْدِيمِ النَّحْرِ وَالْحَلْقِ وَالرَّمْيِ وَالْإِفَاضَةِ بَعْضِهَا عَلَى بَعْضٍ
دس ذوالحجہ کو قربانی، حجامت، رمی اور طواف افاضہ میں تقدیم و تاخیر کے جائز ہو نے کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 4550 (کل: 33 مقامات، 14 کتب)
الفتح الربانی: 4550، 4125، 4545
صحیح بخاری: 84، 124، 1721، 1723، 6666
صحیح مسلم: 3161
سنن ترمذی: 885
سنن دارمی: 1945
مسند احمد: 564، 768، 1858، 3036، 6489، 6800
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 944
المنتقى ابن الجارود: 487، 488
مصنف ابن ابی شیبہ: 15637، 38895
سنن دارقطنی: 2566، 2574، 2576
الجامع الكامل: 5104، 5364
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5541
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4006، 4225
المعجم الکبیر للطبرانی: 10955، 11917، 12429
21 تا 30
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2532 ترقیم الرسالہ : -- 2566
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَقَالَ: حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ، قَالَ:" اذْبَحْ وَلا حَرَجَ"، قَالَ آخَرُ: ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ، قَالَ:" ارْمِ وَلا حَرَجَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کرتے ہوئے عرض کی: ”میں نے قربانی کرنے سے پہلے سر منڈوا لیا ہے!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اب قربانی کر لو، کوئی حرج نہیں ہے۔“ ایک اور شخص بولا: ”میں نے کنکریاں مارنے سے پہلے قربانی کر لی ہے!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اب کنکریاں مار لو! کوئی حرج نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2566]
ترقیم العلمیہ: 2532
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 83، 124، 1736، 1737، 1738، 6665، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1306، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 889، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2949، 2951، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3877، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2014، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 916، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3051، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 591، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2566، 2567، 2568، 2569، 2570، 2573، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6595»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2540 ترقیم الرسالہ : -- 2574
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْفَحَّامُ ، نا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ يَوْمَ النَّحْرِ عَنْ مَنْ قَدَّمَ شَيْئًا قَبْلَ شَيْءٍ وَشَيْئًا قَبْلَ شَيْءٍ، قَالَ: فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَيْهِ" لا حَرَجَ لا حَرَجَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: قربانی کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جس بھی ایسے کام کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو کسی شخص نے کسی دوسرے کام سے پہلے کر لیا ہو یا کوئی ایک کام کسی دوسرے سے پہلے کر لیا ہو، راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھایا اور فرمایا: ”کوئی حرج نہیں ہے، کوئی حرج نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2574]
ترقیم العلمیہ: 2540
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 84، 1721، 1722، 1723، 1734، 1735، 6666، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1307، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2950، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3876، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3069، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1983، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3049، 3050، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2571، 2572، 2574، 2575، 2576، 2754، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1882»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2542 ترقیم الرسالہ : -- 2576
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنِّي زُرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ، فَقَالَ:" ارْمِ وَلا حَرَجَ"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ، قَالَ:" ارْمِ وَلا حَرَجَ"، قَالَ: إِنِّي ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ، قَالَ:" ارْمِ وَلا حَرَجَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں نے رمی کرنے سے پہلے طواف زیارت کر لیا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اب کنکریاں مار لو، کوئی حرج نہیں ہے۔“ ایک شخص نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں نے رمی کرنے سے پہلے سر منڈوا لیا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اگر رمی کر لو، کوئی حرج نہیں ہے۔“ ایک شخص نے عرض کی: ”میں نے رمی کرنے سے پہلے قربانی کر لی ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں ہے، تم اب رمی کر لو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2576]
ترقیم العلمیہ: 2542
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 84، 1721، 1722، 1723، 1734، 1735، 6666، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1307، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2950، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3876، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3069، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1983، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3049، 3050، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2571، 2572، 2574، 2575، 2576، 2754، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1882»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4125
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَقَفَ بِعَرَفَةَ وَهُوَ مُرْدِفٌ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ فَقَالَ: ( (هَذَا الْمَوْقِفُ وَكُلُّ عَرَفَةَ مَوْقِفٌ) ) ، ثُمَّ دَفَعَ يَسِيرُ الْعَنَقَ، وَجَعَلَ النَّاسُ يَضْرِبُونَ يَمِينًا وَشِمَالًا وَهُوَ يَلْتَفِتُ وَيَقُولُ: ( (السَّكِينَةَ أَيُّهَا النَّاسُ! السَّكِينَةَ أَيُّهَا النَّاسُ!) ) ، حَتَّى جَاءَ الْمُزْدَلِفَةَ، وَجَمَعَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ، ثُمَّ وَقَفَ بِالْمُزْدَلِفَةِ فَوَقَفَ عَلَى قُزَحَ، وَأَرْدَفَ الْفَضْلَ بْنَ الْعَبَّاسِ، وَقَالَ: ( (هَذَا الْمَوْقِفُ، وَكُلُّ الْمُزْدَلِفَةِ مَوْقِفٌ) ) ، ثُمَّ دَفَعَ وَجَعَلَ يَسِيرُ الْعَنَقَ وَالنَّاسُ يَضْرِبُونَ يَمِينًا وَشِمَالًا وَهُوَ يَلْتَفِتُ وَيَقُولُ: ( (السَّكِينَةَ أَيُّهَا النَّاسُ!) ) ، حَتَّى جَاءَ مُحَسِّرًا فَقَرَعَ رَاحِلَتَهُ، فَخَبَّبَ حَتَّى خَرَجَ، ثُمَّ عَادَ لِسَيْرِهِ الْأَوَّلِ حَتَّى رَمَى الْجَمْرَةَ، ثُمَّ جَاءَ الْمَنْحَرَ فَقَالَ: ( (هَذَا الْمَنْحَرُ وَكُلُّ مِنَى مَنْحَرٌ) ) ، ثُمَّ جَاءَتْهُ امْرَأَةٌ شَابَّةٌ مِنْ خَثْعَمَ، فَقَالَتْ: إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ وَقَدْ أَفْنَدَ، وَأَدْرَكَتْهُ فَرِيضَةُ اللَّهِ فِي الْحَجِّ وَلَا يَسْتَطِيعُ أَدَاءَهَا فَيُجْزِئُ عَنْهُ أَنْ أُؤَدِّيَهَا عَنْهُ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (نَعَمْ) ) ، وَجَعَلَ يَصْرِفُ وَجْهَ الْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ عَنْهَا، ثُمَّ أَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي رَمَيْتُ الْجَمْرَةَ وَأَفَضْتُ وَلَبِسْتُ وَلَمْ أَحْلِقَ، قَالَ: ( (فَلَا حَرَجَ، فَاحْلِقْ) ) ، ثُمَّ أَتَاهُ رَجُلٌ آخَرُ فَقَالَ: إِنِّي رَمَيْتُ وَحَلَقْتُ وَلَبِسْتُ وَلَمْ أَنْحَرْ، فَقَالَ: ( (لَا حَرَجَ فَانْحَرْ) ) ، ثُمَّ أَفَاضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَدَعَا بِسِجْلٍ مِنْ مَاءِ زَمْزَمَ فَشَرِبَ مِنْهُ وَتَوَضَّأَ، ثُمَّ قَالَ: ( (انْزِعُوا يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ! فَلَوْلَا أَنْ تُغْلَبُوا عَلَيْهَا لَنَزَعْتُ) ) ، قَالَ الْعَبَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي رَأَيْتُكَ تَصْرِفُ وَجْهَ ابْنِ أَخِيكَ، قَالَ: ( (إِنِّي رَأَيْتُ غُلَامًا شَابًّا وَجَارِيَةً شَابَّةً فَخَشِيتُ عَلَيْهِمَا الشَّيْطَانَ) )
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفہ میں وقوف کیا، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنااسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو سواری پر اپنے پیچھے سوار کر رکھا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے یہاں وقوف کیا ہے، تاہم سارا عرفہ جائے وقوف ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذرا تیز چلے اور لوگ بھی دائیں بائیں پھیل گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: لوگو! سکون سے، لوگو! آرام سے۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلتے چلتے مرذلفہ میں پہنچ گئے، وہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو نمازیں (مغرب اور عشاء) جمع کر کے ادا کیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مزدلفہ ہی میں ٹھہر گئے اور قُزَح نامی بلند جگہ پر وقوف کیا، اور سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کو سواری پر اپنے پیچھے سوار کیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے یہاں وقوف کیا ہے، تاہم سارا مزدلفہ وقوف کی جگہ ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں سے آگے روانہ ہوئے، تیز چلے، لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دائیں بائیں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرماتے جا رہے تھے: لوگو! سکون سے، آرام سے۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وادیٔ محسر تک جا پہنچے، وہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی سواری کو کوڑا مارا اور دوڑایایہاں تک کہ وادیٔ محسر پار کر گئے، پھر پہلی رفتار سے چلنا شروع کر دیا،یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منیٰ میں جا کر جمرہ (عقبہ) کی رمی کی، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قربان گاہ میں گئے اور فرمایا: یہ قربان گاہ ہے، تاہم پورا منیٰ قربان گاہ ہے۔ بنو خشعم کی ایک نوجوان خاتون آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئی اور اس نے پوچھا: میرا والد کافی بوڑھا ہو چکا ہے، جبکہ اس پر اللہ تعالی کا فریضہ حج لازم ہو چکا ہے، لیکن وہ خود ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا، تو کیا میں اس کی طرف سے حج کر سکتی ہوں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ کے چہرے کو اس عورت سے دوسری طرف کو پھیر دیا، پھر ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: میں نے رمی اور طواف افاضہ کرنے کے بعد احرام کھول کر لباس پہن لیا ہے، مگر ابھی تک سر نہیں منڈوا سکا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی حرج نہیں، اب سر منڈا لو۔ ایک اور آدمی آیا اور اس نے کہا: میں نے رمی کر لی، سر منڈوا لیا اور لباس پہن لیا ہے، لیکن ابھی تک قربانی نہیں کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی حرج نہیں ہے، تم اب قربانی کر لو۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طواف افاضہ کیا اور مائے زمزم کا ایک ڈول منگوا کر اس سے پانی پیا اور وضو بھی کیا۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے بنو عبد المطلب! اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ لوگ تم پر غالب آ جائیں گے تو میں بھی کنوئیں سے پانی نکالتا، اب تم پانی نکال نکال کر حاجیوں کو پلاؤ۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے بھتیجے (فضل رضی اللہ عنہ) کا رخ دوسری طرف پھیر دیا تھا، اس کی وجہ کیا تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے ایک نوجوان لڑکے اور نوجوان لڑکی کو دیکھا اور مجھے ان پر شیطان کے حملے کا اندیشہ ہونے لگا۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4125]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 564 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 564»

الحكم على الحديث:
اسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4545
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سَأَلَهُ رَجُلٌ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ قَالَ: فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ وَقَالَ: ( (لَا حَرَجَ) ) وَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ قَالَ: فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ لَا حَرَجَ قَالَ: فَمَا سُئِلَ يَوْمَئِذٍ عَنْ شَيْءٍ مِنَ التَّقْدِيمِ وَالتَّأْخِيرِ إِلَّا أَوْمَأَ بِيَدِهِ وَقَالَ: ( (لَا حَرَجَ) )
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حجۃالوداع کے موقع پر ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے قربانی سے قبل سر منڈوالیا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ سے اشارہ کیا اور فرمایا: کوئی حرج نہیں۔ ایک اور آدمی نے کہا: میں نے رمی سے پہلے قربانی کر لی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ سے اس میں کوئی حرج نہ ہونے کا اشارہ کیا۔ اس دن ان امور کی تقدیم وتاخیر کے متعلق جس نے جو بھی بات دریافت کی، اس کے جواب میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ سے اشارہ کیا اور فرمایا: کوئی حرج نہیں ہے۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4545]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 84، 1723، 1734، 1735، ومسلم: 1307، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2648 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2648»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 84
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5104
5104. عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: عرفةُ كُلُّها موقفٌ، وارْفعُوْا عن بطنِ عُرنة، والمزدلفةُ كلُّها موقفٌ، وارْفعُوْا عن بطنِ مُحَسّر، وشِعَابُ منىً كلُّها منحرٌ.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الطحاوي في شرح مشكل الآثار (1194) عن إسحاق بن إبراهيم بن يونس البغدادي، قال: ثنا أبو الأشعث أحمد بن المقدام العجلي، قال: ثنا ابن عيينة، عن زياد بن سعد، عن أبي الزبير، عن أبي معبد، عن ابن عباس فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5364
5364. عن علي بن أبي طالب، قال: ثم أتى (يعني النبيّ صلى الله عليه وسلم) المنحرَ، فقال: هذا المنحر ومِنى كلّها منحر. الحديث.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الترمذيّ (885)، وأبو داود (1922، 1935)، وابن ماجه (3010) كلّهم من حديث سفيان، عن عبدالرحمن بن الحارث بن عياش بن أبي ربيعة، عن زيد بن علي، عن أبيه، عن عبيدالله بن أبي رافع، عن علي بن أبي طالب، فذكره، وهو جزء من حديث طويل في لفظ الترمذيّ.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5541
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" عَرَفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ، وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پورا عرفہ وقوف کی جگہ ہے منی پورا قربانی کی جگہ ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5541]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1127) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11001)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4006
«عرفة كلها موقف وارتفعوا عن بطن عرنة ومزدلفة كلها موقف وارتفعوا عن بطن محسر ومنى كلها منحر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”عرفہ کا پورا میدان ٹھہرنے کی جگہ ہے، اور وادئ عُرنہ سے اوپر رہو، اور مزدلفہ کا پورا میدان بھی ٹھہرنے کی جگہ ہے، اور وادئ محسر سے اوپر رہو، اور منیٰ کا پورا میدان قربانی کرنے کی جگہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 4006]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن ابن عباس. الصحيحة 1534: الطحاوي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4225
«فطركم يوم تفطرون وأضحاكم يوم تضحون وكل عرفة موقف وكل منى منحر وكل فجاج مكة منحر وكل جمع موقف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تمہاری عید الفطر اس دن ہے جس دن تم روزہ افطار کرو، تمہاری عید الاضحی اس دن ہے جس دن تم قربانی کرو، اور عرفہ کا پورا میدان ٹھہرنے کی جگہ ہے، اور منیٰ کا پورا میدان قربانی کی جگہ ہے، اور مکہ کی تمام گلیاں قربانی کی جگہ ہیں، اور مزدلفہ کا پورا میدان ٹھہرنے کی جگہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الفاء./حدیث: 4225]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د هق] عن أبي هريرة. الإرواء 905.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں