🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. بَابُ مَنْ سَمَّاهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيَّرَ أَسْمَاءَهُمْ لِمَصْلَحَةٍ
وہ افراد جن کے نام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکھے اور وہ افراد کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی مصلحت کی وجہ سے جن کے نام تبدیل کیے
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 4762 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 4762
المستدرک علی الصحیحین: 6950
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4762
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ اسْمُ جُوَيْرِيَةَ بَرَّةَ فَكَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَرِهَ ذَلِكَ فَسَمَّاهَا جُوَيْرِيَةَ كَرَاهَةَ أَنْ يُقَالَ خَرَجَ مِنْ عِنْدِ بَرَّةَ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا کا نام برّۃ تھا، گویا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس نام کو ناپسند کیا، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا نام جویریہ رکھا، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس بات کو مکروہ سمجھتے تھے کہ کہا جائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برّہ کے پاس سے نکلے ہیں، …۔ الحدیث [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4762]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2140، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2334 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2334»
وضاحت: فوائد: … حدیث نمبر (۴۷۶۴)دیکھیں۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2140
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6950
حدَّثني (5) محمد بن عمرو بن عطاء، عن زينبَ بنت أبي سلمة، عن جُويريةَ بنت الحارث: أنَّ اسمها كان بَرَّة، وغَيَّره ﷺ فسمَّاها جويريةَ، وكان يَكرَه أن يقال: خرجَ من عند بَرَّة (1) . صحيح علي شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6783 - على شرط مسلم
سیدہ جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کا نام پہلے ”برہ“ تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تبدیل کر کے ان کا نام ”جویریہ“ رکھ دیا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ناپسند تھی کہ یہ کہا جائے: ”وہ برہ (نیکی) کے پاس سے نکل کر آئے ہیں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6950]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، ولم نقف عليه من طريق ابن إسحاق بهذا اللفظ عند غير المصنّف، وتابعه عليه الواقديّ، وسيأتي في التخريج عن ابن إسحاق بلفظ آخر.» [ترقيم الرساله 6950] [ترقيم الشركة 6870] [ترقيم العلميه 6783]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں