🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. مَنْ أَرَادَ الْجِهَادَ وَلَهُ أَبْوَان
اس آدمی کا بیان جو جہاد کا ارادہ کرے اور اس کے والدین زندہ ہوں
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 4918 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 4918
بلوغ المرام: 1083
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4918
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ هَاجَرَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْيَمَنِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ هَجَرْتَ الشِّرْكَ وَلَكِنَّهُ الْجِهَادُ هَلْ بِالْيَمَنِ أَبَوَاكَ قَالَ نَعَمْ قَالَ أَذِنَا لَكَ قَالَ لَا فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ارْجِعْ إِلَى أَبَوَيْكَ فَاسْتَأْذِنْهُمَا فَإِنْ فَعَلَا وَإِلَّا فَبَرَّهُمَا
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے یمن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف ہجرت کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: تو نے شرک کو چھوڑ دیا ہے، لیکن اب جہاد باقی ہے، اچھا یہ بتا کہ کیا تیرے والدین یمن میں زندہ ہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا انھوں نے تجھے اجازت دی ہے؟ اس نے کہا: جی نہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر تو اپنے والدین کی طرف لوٹ جا اور ان سے اجازت طلب کر، اگر انھوں نے اجازت دے دی تو ٹھیک، وگرنہ ان ہی کے ساتھ نیکی کرتے رہنا۔ [الفتح الربانی/كتاب الجهاد/حدیث: 4918]
تخریج الحدیث: «صحيح، قاله الالباني، أخرجه أبوداود: 2530، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11721 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11744»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1083
وعن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم يستأذنه في الجهاد فقال: «‏‏‏‏أحي والداك؟» ‏‏‏‏ قال: نعم قال: «ففيهما فجاهد» .‏‏‏‏متفق عليه. ولأحمد وأبي داود من حديث أبي سعيد نحوه وزاد:«‏‏‏‏ارجع فاستأذنهما فإن أذنا لك وإلا فبرهما» .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور وہ جہاد میں شرکت کی اجازت طلب کر رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کیا تیرے والدین بقید حیات ہیں؟ “ وہ بولا ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” پس ان دونوں (کی خدمت) میں جدوجہد کرو۔ “ (بخاری و مسلم) مسند احمد اور ابوداؤد میں ابوسعید کی روایت بھی اسی طرح منقول ہے۔ اس میں اضافہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” واپس چلے جاؤ ان سے اجازت طلب کرو۔ پھر اگر وہ دونوں تجھے اجازت دے دیں تو درست ورنہ ان کے ساتھ نیکی اور حسن سلوک کرو۔ “ [بلوغ المرام/حدیث: 1083]
«وَعَنْ» اور سے – «عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ» عبداللہ بن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «جَاءَ رَجُلٌ» ایک آدمی آیا – «إِلَى النَّبِيِّ» نبی کے پاس – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يَسْتَأْذِنُهُ» آپ سے اجازت مانگتا تھا – «فِي الْجِهَادِ» جہاد میں (جانے کی) – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «أَحَيٌّ» کیا زندہ ہیں – «وَالِدَاكَ» تمہارے والدین؟ – «قَالَ» اس نے کہا: – «نَعَمْ» ہاں – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «فَفِيهِمَا» تو ان دونوں (کی خدمت) میں – «فَجَاهِدْ» جہاد کرو۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَلِأَحْمَدَ» اور احمد – «وَأَبِي دَاوُدَ» اور ابو داود کی روایت ہے – «مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ» ابو سعید کی حدیث سے – «نَحْوُهُ» اسی طرح – «وَزَادَ» اور یہ اضافہ کیا: – «ارْجِعْ» لوٹ جاؤ – «فَاسْتَأْذِنْهُمَا» اور ان دونوں سے اجازت لو – «فَإِنْ أَذِنَا لَكَ» پس اگر وہ تمہیں اجازت دے دیں (تو جاؤ) – «وَإِلَّا» ورنہ – «فَبِرَّهُمَا» ان کے ساتھ نیکی کرو۔
اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جہاد میں جانے کی اجازت لینے آیا، آپ نے فرمایا: ”کیا تمہارے والدین زندہ ہیں؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ نے فرمایا: ”تو ان دونوں (کی خدمت) میں جہاد کرو۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور احمد اور ابو داود میں سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اسی طرح مروی ہے اور اس میں یہ اضافہ ہے: ”واپس جاؤ اور ان سے اجازت لو، اگر وہ تمہیں اجازت دے دیں (تو جہاد کرو) ورنہ ان کے ساتھ نیکی کرو۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 1083]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الجهاد، بإذن الأبوين، حديث:3004، ومسلم، البر والصلة، باب برالوالدين وأيهما أحق به، حديث:2549، وحديث أبي سعيد: أخرجه أبوداود، الجهاد، حديث:2530، وأحمد:3 /75.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں