الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابٌ فِي التَّبَاعُدِ وَالِاسْتِثَارِ عِنْدَ التَّخَلِّي فِي الْفَضَاءِ وَالْكَفِّ عَنِ الْكَلَامِ وَرَدِّ السَّلَامِ
قضائے حاجت کے وقت دور جانے، کھلی جگہ میں پردہ کرنے اور اِس وقت کلام اور¤سلام کے جواب سے رکے رہنے کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 496 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
الفتح الربانی: 496
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1021
المعجم الاوسط: 1264
حدیث نمبر: 496
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (لَا يَخْرُجُ الرَّجُلَانِ يَضْرِبَانِ الْغَائِطَ كَاشِفَيْنِ عَوْرَتَهُمَا يَتَحَدَّثَانِ فَإِنَّ اللَّهَ يَمْقُتُ عَلَى ذَلِكَ) )
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو آدمی اس طرح نہ نکلیں کہ وہ دونوں پائخانہ کر رہے ہوں، شرمگاہوں کو ننگا کر رکھا ہو اور اس حالت میں گفتگو بھی کر رہے ہوں، کیونکہ اللہ تعالیٰ ایسی صورت پر سخت ناراض ہوتا ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 496]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔أخرجه ابوداود: 15، وابن ماجه: 342، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11310 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11330»
وضاحت: فوائد: … صحیح ابن حبان کے الفاظ یہ ہیں: ((لَایَقْعُدُ الرَّجُلَانِ عَلَی الْغَائِطِ یَتَحَدَّثَانِ یَرٰی کُلٌّ مِّنْھُمَا عَوْرَۃَ صَاحِبِہٖ فَاِنَّ اللّٰہَ یَمْقُتُ عَلٰی ذَالِکَ)) … دو آدمی پائخانہ کرنے کے لیے اس طرح نہ بیٹھیں کہ وہ دونوں باتیں کر رہے ہوں اور ہر ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھ رہا ہو، کیونکہ اللہ ایسی صورتحال سے ناراض ہوتا ہے۔ ان روایات سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی اِس ناراضگی کا تعلق بے پردگی اور گفتگو، دونوں چیزوں کے اکٹھا صادر ہونے کے ساتھ ہے۔ قضائے حاجت کے دوران صرف بات کرنا جائز ہے، جیسا کہ درج ذیل حدیث سے ثابت ہوتا ہے: سیدنا جابر بن عبد اللہ ؓسے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ایک آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا، جبکہ آپ پیشاب کر رہے تھے، اس نے سلام کہا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ((اِذَا رَاَیْتَنِیْ عَلٰی مِثْلِ ھٰذِہِ الْحَالَۃِ فَلَا تُسَلِّمْ عَلَیَّ، فَاِنَّکَ اِنْ فَعَلْتَ ذَالِکَ لَمْ اَرُدَّ عَلَیْکَ)) … جب تو مجھے اس حالت میں دیکھے تو مجھ پر سلام نہ کر، پس اگر تو نے ایسے کیا تو میں تیرا جواب نہیں دوں گا۔ (ابن ماجہ: ۳۴۶)شیخ البانی نے کہا: حدیث ِ مبارکہ کا ظاہری مفہوم تو یہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیشاب کی حالت میں ہی یہ بات ارشاد فرمائی، لہٰذا ثابت ہوا کہ قضائے حاجت کے دوران گفتگو کرنا جائز ہے۔ (سلسلہ صحیحہ: ۱۹۷)اسی طرح نہانے کے دوران بھی بات کرنا جائز ہے، جیسا کہ فتح مکہ کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ام ہانی کی آمد پر بات کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیدہ عائشہ ؓجب اکٹھے نہاتے تو بات کر لیتے تھے، سیدنا ایوب ننگی حالت میں نہا رہے تھے کہ اس وقت اللہ تعالیٰ کی اور ان کی بات ہوئی۔
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره ۔أخرجه ابوداود: 15
حدیث نمبر: 1021
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَخْرُجُ اثْنَانِ إِلَى الْغَائِطِ، فَيَجْلِسَانِ يَتَحَدَّثَانِ كَاشِفِينَ عَوْرَتَهُمَا ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَمْقُتُ عَلَى ذَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ”جب دو آدمی قضائے حاجت کے لیے جائیں، اور وہ دونوں بیٹھ جائیں، تو اپنی شرم گاہیں بے پردہ کرنے کے بعد وہ دونوں بات چیت نہ کریں، کیونکہ اللہ تعالیٰ اس بات پر ناراض ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1021]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1021]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب الالف من اسمه احمد 1274 السنن الكبرى للنسائي كتاب الطهارة النهى للمتغوطين ان يتحدثا 35، صحيح ابن خزيمة كتاب الوضوء جماع ابواب الآداب المحتاج إليها فى إتيان الغائط والبول إلى الفراغ باب النهي عن المحادثة على الغائط 70 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الطهارة جماع ابواب الاستطابة باب كرابية الكلام عند الخلاء 455، معرفة السنن والآثار للبيهقى كتاب الصلاة الابوال كلها نجس 1338 مسند احمد بن حنبل، مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب 1926 مسند عبد بن حميد مسند ابن عباس رضى الله عنه، 621 شعب الإيمان للبيهقى التاسع والثلاثون من شعب الإيمان فصل فيما يقول العاطس فى جواب التشميت فصل قال وإذا كان إصلاح ذات البين مهما فسدوا واجباً 10624 الشريعة للآجرى كتاب الإيمان بالحوض الذى اعطى النبى صلى الله عليه وسلم، باب التصديق والإيمان بعذاب القير 841 الزبد والرقائق لابن المبارك باب فضل ذكر الله عز وجل، 1206، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1286، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 39، 41»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1264
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عَقِيلٍ الْمُقْرِئُ قَالَ: نَا جَدِّي عُبَيْدُ بْنُ عَقِيلٍ قَالَ: نَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: لَا يَخْرُجُ اثْنَانِ إِلَى الْغَائِطِ، يَجْلِسَانِ يَتَحَدَّثَانِ، كَاشِفَانِ عَنْ عَوْرَتِهِمَا، فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَمْقُتُ عَلَى ذَلِكَ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا عُبَيْدٌ ، وَرَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَغَيْرُهُ: عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ عِيَاضِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو شخص قضاءِ حاجت کے لیے اس طرح نہ نکلیں کہ وہ (ایک ساتھ) بیٹھ کر باتیں کریں اور اپنی شرمگاہیں کھولے ہوئے ہوں، کیونکہ اللہ عزوجل اس عمل پر سخت ناراض ہوتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عکرمہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے یحییٰ رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوسلمہ رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صرف عبید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ سفیان ثوری رحمہ اللہ اور دیگر نے اسے عکرمہ بن عمار رحمہ اللہ، انہوں نے عیاض بن ہلال رحمہ اللہ اور انہوں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1264]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عکرمہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے یحییٰ رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوسلمہ رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صرف عبید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ سفیان ثوری رحمہ اللہ اور دیگر نے اسے عکرمہ بن عمار رحمہ اللہ، انہوں نے عیاض بن ہلال رحمہ اللہ اور انہوں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1264]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله موثقون «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 207» »
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 35»
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 35»
الحكم على الحديث:
رجاله موثقون