الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ الْحَثِ عَلَيْهِ وَكَرَاهَةِ تَرْكِهِ لِلْقَادِرِ
نکاح کی ترغیب دلانے اور قدرت رکھنے کے باوجود اس کو چھوڑنے کی کراہت کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 6835 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
الفتح الربانی: 6835
حدیث نمبر: 6835
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعٌ مِنْ سُنَنِ الْمُرْسَلِينَ التَّعَطُّرُ وَالنِّكَاحُ وَالسِّوَاكُ وَالْحَيَاءُ
۔ سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چار چیزیں انبیائے کرام کی سنت ہیں، عطر لگانا، نکاح کرنا، مسواک کرنا اور حیاء سے زندگی گزارنا۔ [الفتح الربانی/مسائل النكاح/حدیث: 6835]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، حجاج بن ارطاة ليس بذاك القوي، وھو مدلس وقد عنعن، ومكحول عن ابي ايوب مرسل، بينھما في ھذا الحديث ابو الشمال بن ضباب وھو مجھول۔ أخرجه الترمذي: 1080، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23581 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23978»
وضاحت: فوائد: … ایک روایت میں ”الْحَیَائ“ کے بجائے ”الحِنائ“ کے اور ایک میں ”اَلْخِتَان“ کے الفاظ ہیں، مؤخر الذکر الفاظ راجح معلوم ہوتے ہیں،یعنی ختنہ کروانا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر صاحب ِ استطاعت کو نکاح کرنے کی ترغیب دلائی ہے، امام احمد نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی روشنی میںنکاح کو واجب سمجھا ہے، جبکہ جمہور اہل علم اس کے استحباب کے قائل ہیں، اصل بات یہ ہے کہ نکاح کا وجوب و استحباب مختلف افراد کے لیے مختلف ہو سکتا ہے، مثلا جو شخص نکاح کی طاقت بھی رکھتا ہو اور اسے گناہ میں پڑنے کا خدشہ بھی ہو تو اس کے لیے نکاح واجب اور فرض ہے۔
وافر اور اچھا کھانا پینا شہوت میں اضافہ کرتا ہے، جبکہ روزہ بھوک اور پیاس کا نام ہے اور خوراک کی کمی شہوت کو توڑتی ہے، اس لیے غیر شادی شدہ نوجوانوں کے لیے روزہ مفید ہے، ویسے بھی روزہ گناہ سے بچاتا ہے۔ گویا روزے دار آدمی خصی انسان کی طرح پرسکون رہتا ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 2566
وَعَنْ مَلِيحِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْخَطْمَيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَمْسٌ مِنْ سُنَنِ الْمُرْسَلِينَ: الْحَيَاءُ، وَالْحِلْمُ، وَالْحِجَامَةُ، وَالسِّوَاكُ، وَالتَّعَطُّرُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَمَلِيحٌ وَأَبَوْهُ وَجَدُّهُ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَمَلِيحٌ وَأَبَوْهُ وَجَدُّهُ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمُ.
ملیح بن عبداللہ خطمی نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”پانچ چیزیں رسولوں کی سنت ہیں حیاء بردباری پچھنے لگوانا مسواک کرنا اور عطر لگانا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ملیح، اس کے والد اور اس کے دادا کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2566]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ملیح، اس کے والد اور اس کے دادا کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2566]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7318
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَمْسٌ مِنْ سُنَنِ الْمُرْسَلِينَ: الْحَيَاءُ وَالْحِلْمُ وَالْحِجَامَةُ وَالتَّعَطُّرُ وَالنِّكَاحُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ شَيْبَةَ ؛ قَالَ الذَّهَبِيُّ: وَاهٍ. وَذَكَرَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ وَغَيْرَهُ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ يَزِيدَ الْخَطَمَيِّ فِي الْحِجَامَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ شَيْبَةَ ؛ قَالَ الذَّهَبِيُّ: وَاهٍ. وَذَكَرَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ وَغَيْرَهُ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ يَزِيدَ الْخَطَمَيِّ فِي الْحِجَامَةِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانچ چیزیں ”مرسلین“ کی سنت ہیں، حیاء، بردباری، پچھنے لگوانا، عطر لگانا اور نکاح کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن شیبہ ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ واہی ہے۔ انہوں نے اس کے حوالے سے یہ حدیث، اور ایک اور حدیث نقل کی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: آگے چل کر یزید خطمی کی نقل کردہ حدیث آئے گی، جو پچھنے لگوانے کے بارے میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7318]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11445)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11445»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 11397
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْمُبَارَكِ ، ثَنَا قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ شَيْبَةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَمْسٌ مِنْ سُنَنِ الْمُرْسَلِينَ: الْحَيَاءُ، وَالْحِلْمُ، وَالْحِجَامَةُ، وَالتَّعَطُّرُ، وَالنِّكَاحُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ چیزیں رسولوں کی سنتوں میں سے ہیں: حیا، بردباری، پچھنے لگوانا، خوشبو لگانا، اور نکاح کرنا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11397]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 186، حدیث 11445»
حدیث نمبر: 18953
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَفَّافُ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ السُّلَمِيُّ ، عَنْ مَلِيحِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْخَطْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: خَمْسٌ مِنْ سُنَنِ الْمُرْسَلِينَ: الْحَيَاءُ وَالْحِلْمُ وَالْحِجَامَةُ وَالسِّوَاكُ وَالتَّعَطُّرُ.
سیدنا ابوعبداللہ انصاری خطمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ چیزیں انبیاء کی سنتوں میں سے ہیں: حیا، بردباری، پچھنے لگوانا، مسواک کرنا اور خوشبو لگانا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 18953]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 293، حدیث 749»