الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ مَا جَاءَ فِي الضَّبُ
سانڈا کھانے کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 7295 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
الفتح الربانی: 7295
سنن ابن ماجہ: 3239
مسند احمد: 14684
حدیث نمبر: 7295
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا بِأَرْضٍ مَضَبَّةٍ فَمَا تَأْمُرُنَا أَوْ مَا تُفْتِينَا قَالَ ذُكِرَ لِي أَنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مُسِخَتْ فَلَمْ يَأْمُرْ وَلَمْ يَنْهَ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِنَّ اللَّهَ لَيَنْفَعُ بِهِ غَيْرَ وَاحِدٍ وَإِنَّهُ لَطَعَامُ عَامَّةِ الرِّعَاءِ وَلَوْ كَانَ عِنْدِي لَطَعِمْتُهُ وَإِنَّمَا عَافَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم ایسی سر زمین میں رہتے ہیں، جہاں سانڈے پائے جاتے ہیں،آپ ہمیں اس بارے میں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے لیے ذکر کیا گیا ہے کہ بنی اسرائیل کی ایک امت مسخ ہو گئی تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ اس کو کھانے کا حکم دیا اور نہ کھانے سے روکا۔ سیدنا ابو سعید کہتے ہیں اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: بے شک اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ بہت سے لوگوں کو نفع دیتے ہیں، چرواہوں کا زیادہ ترکھانا یہ سانڈا ہی ہے، اگر میرے پاس ہو تومیں اسے کھاؤں گا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے ناپسند کیا ہے، حرام قرار نہیں دیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7295]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1951، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11013 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11026»
وضاحت: فوائد: … مسند احمد کی ایک روایت (۱۱۱۴۴) کے الفاظ یہ ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آدمی کے جواب میں فرمایا: مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ بنو اسرئیل کی ایک امت کو جانوروں کی شکل میں مسخ کیا گیا تھا، لیکن میں یہ نہیں جانتا کہ وہ جانور کون سے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ اس کو کھانے کا حکم دیا اور نہ اس سے منع کیا۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1951
حدیث نمبر: 3239
حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاق الْهَرَوِيُّ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْيَشْكُرِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُحَرِّمْ الضَّبَّ، وَلَكِنْ قَذِرَهُ، وَإِنَّهُ لَطَعَامُ عَامَّةِ الرِّعَاءِ، وَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيَنْفَعُ بِهِ غَيْرَ وَاحِدٍ، وَلَوْ كَانَ عِنْدِي لَأَكَلْتُهُ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ضب (گوہ) کو حرام نہیں کیا، لیکن آپ نے اسے ناپسند فرمایا، اور وہ عام چرواہوں کا کھانا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ متعدد بہت سارے لوگوں کو فائدہ دیتا ہے، اور وہ اگر میرے پاس ہوتی تو اسے میں ضرور کھاتا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيد/حدیث: 3239]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سانڈے کو حرام قرار نہیں دیا لیکن اسے ناپسند فرمایا۔ اور یہ اکثر چرواہوں کی خوراک ہے۔ اللہ عزوجل اس کے ذریعے سے کئی لوگوں کو فائدہ دیتا ہے۔ اگر میرے پاس (سانڈہ) ہوتا تو میں اسے کھا لیتا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيد/حدیث: 3239]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 2273، ومصباح الزجاجة: 1113) (ضعیف)» (سند میں قتادہ اور سلیمان بن قیس کے درمیان انقطاع ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سعيد بن أبي عروبة و قتادة عنعنا
و روي الإمام مسلم (1950) بالسند صحيح عن أبي الزبير قال: ’’ سألت جابرًا عن الضب فقال: لا تطعموه،و قذره،و قال قال عمر بن الخطاب: إن النبي ﷺ لم يحرّمه،إن اللّٰه عز وجل ينفع به غير واحد،فإنما طعام عامة الرعاء منه و لو كان عندي طعمته‘‘ و ھذا يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 492
إسناده ضعيف
سعيد بن أبي عروبة و قتادة عنعنا
و روي الإمام مسلم (1950) بالسند صحيح عن أبي الزبير قال: ’’ سألت جابرًا عن الضب فقال: لا تطعموه،و قذره،و قال قال عمر بن الخطاب: إن النبي ﷺ لم يحرّمه،إن اللّٰه عز وجل ينفع به غير واحد،فإنما طعام عامة الرعاء منه و لو كان عندي طعمته‘‘ و ھذا يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 492
حدیث نمبر: 14684
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الضَّبِّ، فَقَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهِ، فَقَالَ:" لَا أَطْعَمُهُ" وَقَذِرَهُ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُحَرِّمْهُ، وَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيَنْفَعُ بِهِ غَيْرَ وَاحِدٍ، وَهُوَ طَعَامُ عَامَّةِ الرِّعَاءِ، وَلَوْ كَانَ عِنْدِي لَطَعِمْتُهُ.
ابوالزبیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے گوہ کے متعلق پوچھا: تو انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ ان کے پاس گوہ لائی گئی تھی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اسے نہیں کھاتا بلکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے گھن محسوس کی ہے سیدنا عمر فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرام قرار نہیں دیا اور اللہ اس کے ذریعے بہت سے لوگوں کو فائدہ پہنچا دیتا ہے اور یہ عام طور پر چرواہوں کا کھانا ہے اور اگر میرے پاس گوہ ہو تی تو میں اسے کھا لیتا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14684]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف السوء حفظ ابن لهيعة، وأخرجه مسلم موقوفا: 1950، من طريق معقل عن أبى الزبير ، قال: سألت جابرا عن الضب فقال: لا تطعموه، وقذره، ثم ذكر قصة عمر