الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابُ مَا جَاءَ فِي الكُحْل
سرمہ کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 8172 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
الفتح الربانی: 8172
صحیح مسلم: 560
سلسلہ احادیث صحیحہ: 446
مسند احمد: 7345
مسند الحمیدی: 987
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 375
حدیث نمبر: 8172
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا اكْتَحَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَكْتَحِلْ وِتْرًا وَإِذَا اسْتَجْمَرَ فَلْيَسْتَجْمِرْ وِتْرًا
۔ سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب بھی تم میں سے کوئی سرمہ ڈالے تو طاق سرمہ ڈالے اور جب پتھروں سے استنجاء کرے تو طاق پتھر استعمال کرے۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8172]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، أخرجه الطبراني في الكبير: 17/ 932، والطحاوي في شرح معاني الآثار: 4/ 321، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17428 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17564»
الحكم على الحديث:
حديث حسن
ترقیم عبدالباقی: 237 ترقیم شاملہ: -- 560
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ جميعا، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ ، عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، قَالَ قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ، فَلْيَسْتَجْمِرْ وِتْرًا، وَإِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ، فَلِيَجْعَلْ فِي أَنْفِهِ مَاءً، ثُمَّ لِيَنْتَثِرْ ".
اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرتے ہوئے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کسی ٹھوس چیز (پتھر، ڈھیلا، ٹائلٹ پیپر وغیرہ) سے استنجا کرے تو طاق عدد میں کرے اور جب تم میں سے کوئی وضو کرے تو ناک میں پانی ڈالے، پھر ناک جھاڑے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 560]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ڈھیلے استعمال کرے تو طاق ڈھیلے استعمال کرے، اور جب تم میں سے کوئی وضو کرے تو ناک میں پانی ڈالے پھر ناک صاف کرے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 560]
ترقیم فوادعبدالباقی: 237
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري في (صحيحه) في الوضوء، باب الاستجمار وترا برقم (162) مطولا وابوداؤد في ((سننه)) في الطهارة، باب: فى الاستنثار برقم (140) والنسائي في ((المجتبى)) 65/1-66 في الطهارة، باب: اتخاذ الاستنثار - انظر ((التحفة)) برقم (13689 و 13820)»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم الباني: 1295 ترقیم فقہی: -- 446
-" إذا استجمر أحدكم فليستجمر وترا وإذا استنثر فليستنثر وترا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی پتھروں سے استنجا کرے تو وہ طاق پتھر استعمال کرے اور جب وہ ناک جھاڑے تو بھی (تعداد میں) طاق جھاڑے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 446]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1295
سلسله احاديث صحيحه کی حدیث نمبر 446 پر
تخريج و تحقيق از محدث العصر علامہ محمد ناصر الدين الالبانی رحمہ اللہ
تخريج و تحقيق از محدث العصر علامہ محمد ناصر الدين الالبانی رحمہ اللہ
- " إذا استجمر أحدكم فليستجمر وترا وإذا استنثر فليستنثر وترا ".
- " جب تم میں سے کوئی (پتھروں سے) استنجا کرے تو طاق (عدد) میں استنجا کرے، اور جب ناک جھاڑے تو طاق (مرتبہ) جھاڑے "۔
أخرجه الحميدي في " مسنده " (957) حدثنا سفيان قال: حدثنا أبو الزناد عن الأعرج عن أبي هريرة مرفوعا به. ومن طريقه أخرجه أبو نعيم في " المستخرج " (1 / 131 / 2) وقال: " رواه مسلم عن قتيبة وعمرو الناقد وابن نمير كلهم عن سفيان ".
اسے حمیدی نے اپنی " مسند " (957) میں روایت کیا ہے: ہمیں سفیان نے بیان کیا، کہا: ہمیں ابو الزناد نے اعرج سے، انہوں نے ابو ہریرہ سے مرفوعاً اسے بیان کیا۔ اور انہی کے طریق سے ابو نعیم نے اسے " المستخرج " (1 / 131 / 2) میں روایت کیا ہے اور کہا: " اسے مسلم نے قتیبہ، عمرو الناقد اور ابن نمیر سے، ان سب نے سفیان سے روایت کیا ہے "۔
قلت: لكن ليس عنده الفقرة الثانية، وكذلك أخرجه البخاري وغيره وقد خرجته في " صحيح أبو داود " (128) .
__________جزء : 3 /صفحہ : 284__________
__________جزء : 3 /صفحہ : 284__________
میں (البانی) کہتا ہوں: لیکن ان کے ہاں دوسرا جملہ نہیں ہے، اور اسی طرح اسے بخاری وغیرہ نے روایت کیا ہے اور میں نے اس کی تخریج " صحیح ابو داود " (128) میں کی ہے۔
__________جزء : 3 /صفحہ : 284__________
__________جزء : 3 /صفحہ : 284__________
ولها شاهد من حديث جابر مرفوعا به. أخرجه أبو نعيم أيضا من طريق إسحاق حدثنا عبد الرزاق عن ابن جريج عن أبي الزبير سمع جابرا يقول: فذكره. ومن طريق معقل عن أبي الزبير به مثله، وقال: " رواه مسلم عن إسحاق بن إبراهيم ومحمد بن رافع عن عبد الرزاق ".
اور اس (دوسرے جملے) کا جابر کی حدیث سے مرفوعاً ایک شاہد ہے۔ اسے بھی ابو نعیم نے اسحاق کے طریق سے روایت کیا ہے: ہمیں عبد الرزاق نے ابن جریج سے، انہوں نے ابو الزبیر سے بیان کیا کہ انہوں نے جابر کو کہتے سنا: پھر حدیث ذکر کی۔ اور معقل کے طریق سے ابو الزبیر سے اسی کی مثل، اور کہا: " اسے مسلم نے اسحاق بن ابراہیم اور محمد بن رافع سے، انہوں نے عبد الرزاق سے روایت کیا ہے "۔
وأقول: إنما رواه مسلم بالفقرة الأولى فقط دون الثانية.
اور میں کہتا ہوں: مسلم نے تو اسے صرف پہلے جملے کے ساتھ روایت کیا ہے، دوسرے کے بغیر۔
(تنبيه) : أورد السيوطي الحديث في " الجامعين " بلفظ: " إذا توضأ أحدكم فليجعل في أنفه ماء ثم لينتثر، وإذا استنثر فليستنثر وترا ". وقال: " رواه أبو نعيم في " المستخرج " عن أبي هريرة ". ولم أره في الكتاب المذكور إلا باللفظ المذكور أعلاه وطرفه الأول عند الشيخين وغيرهما كما خرجته في المصدر السابق. والله أعلم.
(تنبیہ) : سیوطی نے حدیث کو " الجامعین " میں ان الفاظ کے ساتھ ذکر کیا ہے: " جب تم میں سے کوئی وضو کرے تو اپنی ناک میں پانی ڈالے پھر اسے جھاڑے، اور جب ناک جھاڑے تو طاق (مرتبہ) جھاڑے "۔ اور کہا: " اسے ابو نعیم نے " المستخرج " میں ابو ہریرہ سے روایت کیا ہے "۔ اور میں نے اسے مذکورہ کتاب میں صرف اوپر ذکر کردہ الفاظ کے ساتھ ہی دیکھا ہے، اور اس کا پہلا حصہ شیخین وغیرہ کے ہاں ہے جیسا کہ میں نے سابقہ مصدر میں اس کی تخریج کی ہے۔ واللہ اعلم۔
حدیث نمبر: 7345
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، يَرْفَعُهُ:" إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ، فَلْيَسْتَجْمِرْ وِتْرًا، فَإِنَّ اللَّهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْر".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ جب تم میں سے کوئی شخص پتھروں سے استنجاء کرے تو طاق عدد میں پتھر استعمال کرے کیونکہ اللہ طاق ہے اور طاق کو پسند کرتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7345]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 162، م: 237.
حدیث نمبر: 987
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْتَجْمِرْ وِتْرًا، وَإِذَا اسْتَنْثَرَ فَلْيَسْتَنْثِرْ وِتْرًا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کسی شخص نے ڈھیلے استعمال کرنے ہوں، تو طاق تعداد میں استعمال کرے اور جب کوئی شخص ناک صاف کرے، تو طاق تعداد میں کرے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 987]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 161، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 237، ومالك فى «الموطأ» برقم: 24، 46، 49، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 75، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1410، 1438، 1439، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 86، 88، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 95، 98، وأبو داود فى «سننه» برقم: 35، 140، والدارمي فى «مسنده» برقم: 689، 730، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 337، 338، 409، 3498، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 223، 235، 509، 511، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7341، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5905، 6255، 6328، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 280، 26152، والطبراني فى «الصغير» برقم: 127»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 375
«إذا اكتحل أحدكم فليكتحل وترا وإذا استجمر فليستجمر وترا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی سرمہ لگائے تو طاق عدد میں لگائے، اور جب پتھروں سے استنجاء کرے تو طاق عدد استعمال کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 375]
”جب تم میں سے کوئی سرمہ لگائے تو طاق عدد میں لگائے، اور جب پتھروں سے استنجاء کرے تو طاق عدد استعمال کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 375]
تخریج الحدیث: «حسن. حم عن أبي هريرة. الأحاديث الصحيحة 1260.»
قال الشيخ الألباني: حسن