🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ الْاقْتِصَادِ فِي الْقِرَائَةِ خَوْفَ الْمَلَلِ، وَفِي كَمْ يُقرَأ الْقُرْآنُ؟
بوریت کے ڈر سے قراء ت ِ قرآن میںمیانہ روی اختیار کرنے کا، نیز اس چیز کا بیان¤کہ کتنے دنوں میں قرآن مجید کی تکمیل کی جائے
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 8373M (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 8373M
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1158
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8373M
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فِي كَمْ أَقْرَأُ الْقُرْآنَ قَالَ اقْرَأْهُ فِي كُلِّ شَهْرٍ قَالَ قُلْتُ إِنِّي أَقْوَى عَلَى أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ اقْرَأْهُ فِي خَمْسٍ وَعِشْرِينَ قُلْتُ إِنِّي أَقْوَى عَلَى أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ اقْرَأْهُ فِي عِشْرِينَ قَالَ قُلْتُ إِنِّي أَقْوَى عَلَى أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ اقْرَأْهُ فِي خَمْسَ عَشْرَةَ قَالَ قُلْتُ إِنِّي أَقْوَى عَلَى أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ اقْرَأْهُ فِي سَبْعٍ قَالَ قُلْتُ إِنِّي أَقْوَى عَلَى أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ لَا يَفْقَهُهُ مَنْ يَقْرَؤُهُ فِي أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثٍ
(دوسری سند) سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے اس طرح بھی مروی ہے کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں کتنے دنوں میں قرآن ختم کیا کروں؟ فرمایا ہر ماہ میں ختم کرو میں نے کہا: مجھے زیادہ قوت ہے پچیس دنوں میں پڑھ لو میں نے کہا: مجھ میں زیادہ قوت ہے کہا: بیس دن میں پڑھ لو، میں نے کہا: مجھ میں اس سے زیادہ قوت ہے فرمایا پندرہ دنوں میں قرآن ختم کر لیا کرو۔ میں نے کہا: مجھ میں اس سے زیادہ قوت ہے فرمایا سات دنوں میں پڑھ لیا کرو۔ میں نے کہا: مجھ میں اس سے زیادہ قوت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تین دن سے کم میں پڑھے گا اس نے اسے سمجھا نہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب كيفية نزول القرآن/حدیث: 8373M]
تخریج الحدیث: «تخريج حديث صحيح لغيره، وانظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6516»

الحكم على الحديث:
تخريج حديث صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1158
«اقرأ القرآن في كل شهر اقرأه في عشرين ليلة اقرأه في عشر اقرأه في سبع ولا تزد على ذلك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قرآن مجید ہر مہینے میں پڑھا (ختم کیا) کرو، اسے بیس راتوں میں ختم کرو، اسے دس راتوں میں ختم کرو، اسے سات دنوں میں ختم کرو، اور اس پر (تیزی میں) زیادتی نہ کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1158]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق د] عن ابن عمر. صحيح أبي داود 1255: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں