🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابٌ فِي مِقْدَارِ مَاءِ الْغُسْلِ وَالْوُضُوءِ
غسل اور وضو کے پانی کی مقدار کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 867 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 867
مسند احمد: 14976
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 867
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: كَمْ يَكْفِينِي مِنَ الْوُضُوءِ؟ قَالَ: مُدٌّ، قَالَ: كَمْ يَكْفِينِي لِلْغُسْلِ؟ قَالَ: صَاعٌ، قَالَ: فَقَالَ الرَّجُلُ: لَا يَكْفِينِي، قَالَ: لَا أُمَّ لَكَ قَدْ كَفَى مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
سیدنا عبد اللہ بن عباس سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا: مجھے وضو کے لیے کتنا پانی کفایت کرے گا؟ انھوں نے کہا: ایک مُدّ، اس نے کہا: غسل کے لیے مجھے کتنا پانی کفایت کرے گا؟ انھوں نے کہا: ایک صاع، یہ سن کر اس نے کہا: یہ مقدار تو مجھے کفایت نہیں کرے گی، انھوں نے کہا: تیری ماں ہی نہ ہو، یہ مقدار اس ہستی کو تو کفایت کرتی تھی، جو تجھ سے بہتر ہے، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ [الفتح الربانی/أبواب الغسل من الجنابة وموجباته/حدیث: 867]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه الطبراني: 11646، والبزار: 255، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2628 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2628»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه الطبراني: 11646
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14976
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنْ يَزِيدَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يُجْزِئُ مِنَ الْوَضُوءِ الْمُدُّ مِنَ الْمَاءِ، وَمِنَ الْجَنَابَةِ الصَّاعُ"، فَقَالَ رَجُلٌ: مَا يَكْفِينِي، فَقَالَ جَابِرٌ: قَدْ كَفَى مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ، وَأَكْثَرُ شَعْرًا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وضو کے لئے ایک مد پانی اور غسل ت کے لئے ایک صاع پانی کافی ہو جاتا ہے ایک آدمی نے کہا کہ مجھے تو کافی نہیں ہوتا سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اتنی مقدار تو اس ذات کو کفایت کر جاتی تھی جو تجھ سے بہتر تھی اور ان کے بال بھی تجھ سے زیادہ تھے یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم ۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14976]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف على بن عاصم الواسطي، ولضعف يزيد بن أبى زياد، لكنهما قد توبعا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں