🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ اذْكَارِ تُقَالُ عِنْدَ الْقِيَامِ مِنَ الْمَجْلِسِ
مجلس کو برخاست کرتے وقت کے اذکار کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 9519 (کل: 36 مقامات، 14 کتب)
الفتح الربانی: 9519، 9520
سنن ابوداود: 4857
سلسلہ احادیث صحیحہ: 772، 773
معجم صغیر للطبرانی : 934
مشکوۃ المصابیح: 2450
مصنف ابن ابی شیبہ: 19، 31297، 31884
المستدرک علی الصحیحین: 1848، 1993، 2097
الجامع الكامل: 2125، 11801
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1231، 17160، 17161، 17162، 17166
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4487، 4771، 4867، 6170
المعجم الکبیر للطبرانی: 1573، 4430، 10264، 10295
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3383
المعجم الاوسط: 1227، 1455، 4467، 5914، 6916
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 582، 6041
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4487
«كفارة المجلس أن يقول العبد: سبحانك اللهم وبحمدك أشهد أن لا إله إلا أنت وحدك لا شريك لك أستغفرك وأتوب إليك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مجلس کا کفارہ یہ ہے کہ بندہ کہے: اے اللہ! تو پاک ہے اور تیری ہی حمد ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4487]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن ابن عمرووعن ابن مسعود. الترغيب 2/236.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4771
«كان إذا كان راكعا أو ساجدا قال: سبحانك وبحمدك أستغفرك وأتوب إليك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع یا سجدے میں ہوتے تو فرماتے: اے اللہ! تو پاک ہے اور تیری ہی حمد ہے، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4771]
تخریج الحدیث: «(حسن) [طب] عن ابن مسعود. الصحيحة 2084.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4867
«كان لا يقوم من مجلس إلا قال: سبحانك اللهم ربي وبحمدك لا إله إلا أنت أستغفرك وأتوب إليك وقال: لا يقولهن أحد حيث يقوم من مجلسه إلا غفر له ما كان منه في ذلك المجلس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی کسی مجلس سے اٹھتے تو یہ ضرور فرماتے: اے اللہ! تو پاک ہے، اے میرے رب! تیری ہی حمد کے ساتھ، تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بھی اپنی مجلس سے اٹھتے وقت یہ کلمات کہے گا، اسے اس مجلس میں سرزد ہونے والی لغزشوں کی بخشش ہو جائے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4867]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ك] عن عائشة. الترغيب 2/236.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6170
«من توضأ فقال بعد فراغه من وضوئه: سبحانك اللهم وبحمدك أشهد أن لا إله إلا أنت أستغفرك وأتوب إليك كتب في رق ثم جعل في طابع فلم يكسر إلى يوم القيامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص وضو کرے، پھر وضو سے فارغ ہو کر یہ کہے: اے اللہ! تو پاک ہے اور تیری ہی تعریف ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں، تو یہ ایک کاغذ پر لکھ کر مہر لگا دی جاتی ہے، جو قیامت کے دن تک نہیں توڑی جاتی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6170]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن ك] عن أبي سعيد. صحيح الترغيب 220، الصحيحة 2333: ابن السني، هل، ابن بشران - عائشة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1573
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْحَنَفِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَجْلَانَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ، فَقَالَهَا فِي مَجْلِسِ ذِكْرٍ كَانَ كَالطَّابَعُ يُطْبَعُ عَلَيْهِ، وَمَنْ قَالَهَا فِي مَجْلِسِ لَغْوٍ، كَانَتْ كَفَّارَةً لَهُ ".
نافع بن جبیر رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کہا: اللہ پاک ہے اپنی حمد کے ساتھ، اے اللہ! تو پاک ہے اپنی حمد کے ساتھ، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں، اور اسے ذکر کی مجلس میں کہا تو وہ اس پر مہر کی طرح ہو جاتا ہے، اور جس نے اسے لغو کی مجلس میں کہا تو وہ اس کے لیے کفارہ بن جاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1573]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 138، حدیث 1586»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 1976، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10185، 10186، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1587»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4430
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الضَّبِّيُّ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ أَخِيهِ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَقُومُ مِنْ مَجْلِسٍ حَتَّى يَقُولَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ ثُمَّ يَقُولُ: إِنَّهَا كَفَّارَةٌ لِمَا يَكُونُ فِي الْمَجْلِسِ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی مجلس سے اٹھنے سے پہلے یہ ضرور فرماتے: ”اے اللہ! تو پاک ہے اپنی تعریف کے ساتھ، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں۔“ پھر فرماتے: ”یہ کلمات مجلس میں ہونے والی (کوتاہیوں) کا کفارہ ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4430]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 287، حدیث 4445»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 1977، 1978، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10189، 10187، 10188، 10190، 10191، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4859، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2700، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20083، 20126، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7426، والبزار فى «مسنده» برقم: 3848، 3848 (م)، 4498، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29939، 29937، والطبراني فى «الصغير» برقم: 620، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4467»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10264
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ الْحَلَبِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: " كَانَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ رَاكِعًا أَوْ سَاجِدًا قَالَ: سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع یا سجدے میں ہوتے تو فرماتے: ”تو پاک ہے اور تیری تعریف کے ساتھ ہے، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔““ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10264]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 155، حدیث 10302»
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 1970، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 394»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10295
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَفْصٍ التُّومَنِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: كَفَّارَةُ الْمَجْلِسِ أَنْ يَقُولَ الْعَبْدُ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”مجلس کا کفارہ یہ ہے کہ بندہ کہے: ”تو پاک ہے اے اللہ! اور تیری تعریف کے ساتھ، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔““ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10295]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 164، حدیث 10333»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 1227»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3383
قَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، حَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (رَضِيَ اللهُ عَنْهُ) أَنَّهُ جَلَسَ مَجْلِسًا فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَقُومَ قَالَ «‏‏‏‏سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ» ‏‏‏‏. قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: مَا هَذَا الْحَدِيثُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏كَلِمَاتٌ عَلَّمَنِيهِنَّ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ كَفَّارَاتٌ لِخَطَايَا الْمَجْلِسِ.
إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ، وَأَبُو مَعْشَرٍ كُوفِيٌّ اسْمُهُ: زِيَادُ بْنُ كُلَيْبٍ
(132) وَفِي بَابِ الِاسْتِغْفَارِ مِنْ كِتَابِ الزُّهْدِ حَدِيثٌ فِي الِاسْتِغْفَارِ.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مجلس میں تشریف فرما تھے، پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں سے اٹھنے کا ارادہ کیا تو یہ کلمات کہے: «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ» ”اے اللہ! تو اپنی تعریفوں کے ساتھ پاک ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری ہی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں“، تو وہاں موجود لوگوں میں سے ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ کیسی گفتگو (یا دعا) ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ وہ کلمات ہیں جو مجھے جبریل علیہ السلام نے سکھائے ہیں، یہ مجلس کے دوران ہونے والے گناہوں اور لغزشوں کا کفارہ ہیں۔“
اس کی سند صحیح ہے، اور ابو معشر کوفی ہیں جن کا نام زیاد بن کلیب ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 3383]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ، وَأَبُو مَعْشَرٍ كُوفِيٌّ اسْمُهُ: زِيَادُ بْنُ كُلَيْبٍ .» ‏‏‏‏
«قال ابن حجر: إسناده صحيح (المطالب العالية، ج 14، ص 48)»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 3، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10483، 10484، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5455»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1227
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا أَبُو يَزِيدَ عَمْرُو بْنُ يَزِيدَ الْجَرْمِيُّ قَالَ: نَا عُبَيْدُ بْنُ عَمْرٍو الْحَنَفِيُّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ . عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ: كَفَّارَةُ الْمَجْلِسِ: أَنْ يَقُولَ الْعَبْدُ بَعْدَ أَنْ يَقُومَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا عُبَيْدٌ وَالنَّضْرُ بْنُ كَثِيرٍ I ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”مجلس کا کفارہ یہ ہے کہ بندہ (مجلس سے) اٹھنے کے بعد کہے: «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ» ”اے اللہ! تو اپنی تعریفوں کے ساتھ پاک ہے، تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری ہی طرف توبہ کرتا ہوں۔“““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عطاء رحمہ اللہ سے صرف عبید اور نضر بن کثیر رحمہما اللہ ہی نے روایت کی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1227]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيهما عطاء بن السائب وقد اختلط «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 141» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 10333»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لاختلاط عطاء بن السائب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں