الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
44. بَابُ النَّظَرِ إِلَى الْمَرْأَةِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا
شادی سے پہلے عورت کو دیکھنے کا حکم
شواہد الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 1700 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن سعید بن منصور: 1700
سنن دارمی: 2209
ترقیم دار السلفیہ: 523 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1700
نا سُفْيَانُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: تَزَوَّجَ رَجُلٌ امْرَأَةً مِنَ الأَنْصَارِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" انْظُرْ إِلَيْهَا , فَإِنَّ فِي أَعْيُنِ الأَنْصَارِ شَيْئًا" .
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انصاری عورت سے نکاح کرتے وقت اس کی آنکھوں کو دیکھ لو کیونکہ ان کی آنکھوں میں کچھ (عیب) ہوتا ہے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 1700]
تخریج الحدیث: «صحیح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1424، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4041، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3234، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 523، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3624، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1206، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7957»
الحكم على الحديث:
صحیح
حدیث نمبر: 2209
أَخْبَرَنَا قَبِيصَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِي، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّهُ خَطَبَ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اذْهَبْ، فَانْظُرْ إِلَيْهَا، فَإِنَّهُ أَجْدَرُ أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے انصار کی ایک خاتون کو شادی کا پیغام دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ اسے دیکھ لو کیونکہ اس سے تم دونوں کے درمیان محبت و موافقت زیادہ ہو گی۔“ [سنن دارمي/من كتاب النكاح/حدیث: 2209]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2218] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 1087] ، [نسائي 3235] ، [ابن ماجه 1865] ، [أبويعلی 3438] ، [ابن حبان 4043] ، [موارد الظمآن 1236]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 1087] ، [نسائي 3235] ، [ابن ماجه 1865] ، [أبويعلی 3438] ، [ابن حبان 4043] ، [موارد الظمآن 1236]
وضاحت: (تشریح حدیث 2208)
نکاح سے پہلے منگنی کے وقت جس لڑکی سے شادی کرنی ہے اس کو دیکھنا جائز ہے، جیسا کہ مذکورہ بالا حدیث سے ثابت ہوتا ہے، اور امام شافعی، امام احمد، امام ابوحنیفہ رحمہم اللہ و تمام اہل الحدیث کا یہی مسلک ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے کہا: عورت اگر اجازت دے تو اسے منگنی کے وقت دیکھنا درست ہے ورنہ نہیں۔
مسلم شریف میں ہے: ایک اور صحابی رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا کہ میں نے ایک انصاری عورت سے نکاح کر لیا، فرمایا: ”کیا تو نے اس کو دیکھا تھا؟“ عرض کیا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ اس کو دیکھ لو کیونکہ انصاری عورتوں کی آنکھوں میں کچھ خلل ہوتا ہے۔
“ اس سے بھی ثابت ہوا کہ جس عورت سے نکاح کا ارادہ ہو اس کو دیکھنا مستحب ہے، اور دیکھنے سے مراد چہرے اور ہاتھ کو دیکھنا ہے جیسا کہ صحیح مسلم میں باب ہے: «كِتَاب النِّكَاحِ، بَابُ نَدْبِ النَّظَرِ إِلَى وَجْهِ الْمَرْأَةِ وَكَفَّيْهَا لِمَنْ يُرِيدُ تَزَوُّجَهَا.» اور اگر خود نہ دیکھ سکے تو گھر کی عورتوں، ماں، بہن وغیرہ کے دیکھنے پر اعتماد کرے لیکن خود دیکھنا بعد میں پیدا ہونے والے بہت سے فتنوں سے بچنے کا سبب ہے۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح