الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
156. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعِنِّينِ
باب: اُس شخص کے بارے میں جو ازدواجی تعلق قائم کرنے پر قادر نہ ہو (عنِّین)، اس سے متعلق وارد احکام۔
شواہد الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 3188 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن سعید بن منصور: 3188
مصنف ابن ابی شیبہ: 17297
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7609
ترقیم دار السلفیہ: 2011 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3188
نا نا هُشَيْمٌ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ عُمَرَ ، كَتَبَ إِلَى شُرَيْحٍ فِي الرَّجُلِ إِذَا لَمْ يَصِلْ إِلَى امْرَأَتِهِ أَنَّهُ يُؤَجِّلُهُ مِنْ يَوْمِ تُدْفَعُ إِلَيْهِ سَنَةً، فَإِنْ وَصَلَ إِلَيْهَا، وَإِلا فُرِّقَ بَيْنَهُمَا" .
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لکھا تھا کہ جو مرد اپنی بیوی سے ہمبستر نہ ہو سکے تو ایک سال مہلت دی جائے، اگر نہ ہو سکے تو جدائی کر دی جائے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 3188]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2009، 2011، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14403، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3811، 3812، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10720، 10721، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 16752، 16753»
الشعبي عن عمر:، یہ مرسل روایت ہے کیونکہ شعبي (عامر بن شراحیل) نے عمر رضی اللہ عنہ سے براہِ راست سماع نہیں کیا۔
الشعبي عن عمر:، یہ مرسل روایت ہے کیونکہ شعبي (عامر بن شراحیل) نے عمر رضی اللہ عنہ سے براہِ راست سماع نہیں کیا۔
الحكم على الحديث:
مرسل
ترقیم عوامۃ: 16749 ترقیم الشثری: -- 17297
حدثنا حدثنا ابو خالد الاحمر، عن محمد بن إسحاق، عن خالد بن كثير، عن الضحاك، عن علي ، قال: " يؤجل سنة فإن وصل , وإلا فرق بينهما فالتمسا من فضل الله"، يعني العنين
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ لانقطاع ما بين الضحاك وعلي.
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نامرد کو ایک سال کی مہلت دی جائے گی، اگر وہ کسی قابل ہوجائے تو ٹھیک ورنہ دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔ پھر وہ دونوں اللہ کا فضل تلاش کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17297]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14413، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10725، ترقيم محمد عوامة: 16749»
حدیث نمبر: 7609
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: يُؤَجَّلُ الْعِنِّينُ سَنَةً، فَإِنْ وَصَلَ إِلَيْهَا وَإِلَّا فُرِّقَ بَيْنَهُمَا وَلَهَا الصَّدَاقُ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا حُصَيْنِ بْنِ قَبِيصَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا حُصَيْنِ بْنِ قَبِيصَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نا مرد کو ایک سال کی مہلت دی جائے گی اگر وہ عورت کے ساتھ صحبت کر لیتا ہے، تو ٹھیک ہے ورنہ میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروا دی جائے گی اور عورت کو مہر ملے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حصین بن قبیصہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7609]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حصین بن قبیصہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7609]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح