الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
207. بَابُ مَنِ ارْتَبَطَ فَرَسًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ
باب: اس شخص کے بارے میں جو اللہ کی راہ میں (جہاد کے لیے) گھوڑا باندھے (تیار رکھے)۔
شواہد الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 3611 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن سعید بن منصور: 3611
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9438
ترقیم دار السلفیہ: 2434 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3611
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ بُكَيْرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ ، حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَلا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ، إِنَّ مِنْ خَيْرِ النَّاسِ: رَجُلا مُمْسِكًا بِعِنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَأُخْبِرُكُمْ بِالَّذِي يَتْلُوهُ رَجُلٌ مُعْتَزِلٌ فِي غَنَمِهِ يُؤَدِّي حَقَّ اللَّهِ فِيهَا، وَأُخْبِرُكُمْ بِشَرِّ النَّاسِ: رَجُلٌ يُسْأَلُ بِاللَّهِ وَلا يُعْطِي بِهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہیں بہترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ شخص جو اللہ کے راستے میں گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے ہو، اور جو اس کے بعد بہترین ہو، وہ شخص جو اپنی بکریوں کے ساتھ اللہ کا حق ادا کرتا ہو، اور بدترین وہ ہے جس سے اللہ کے نام پر سوال کیا جائے اور وہ نہ دے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3611]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 604، 605، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2391، 8474، 8527، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2568، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2361، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1652، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2440، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2434، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2012، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 19677»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 9438
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ الْبَرِيَّةِ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" رَجُلٌ أَخَذَ بِعِنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كُلَّمَا سَمِعَ هَيْعَةً اسْتَوَى عَلَيْهِ، أُخْبِرُكُمْ بِالَّذِي يَلِيهِ؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" رَجُلٌ فِي ثُلَّةٍ مِنْ غَنَمٍ يُقِيمُ الصَّلَاةَ وَيُؤْتِي الزَّكَاةَ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشَرِّ الْبَرِيَّةِ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" الَّذِي يُسْأَلُ بِاللَّهِ وَلَا يُعْطِي بِهِ".
قُلْتُ: لِأَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ ضَعِيفٌ، وَأَبُو مَعْشَرٍ مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ.
قُلْتُ: لِأَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ ضَعِيفٌ، وَأَبُو مَعْشَرٍ مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تم لوگوں کو مخلوق میں سب سے بہتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ شخص جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی لگام پکڑ لیتا ہے اور جب بھی وہ کوئی خوف زدہ کرنے والی بات سنتا ہے، تو اس پر سوار ہو جاتا ہے کیا میں تمہیں اس کے بعد والے شخص کے بارے میں بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص جو بکریوں کے ریوڑ میں ہوتا ہے اور نماز قائم کرتا ہے اور زکوۃ ادا کرتا ہے اور کیا میں تمہیں مخلوق کے سب سے برے شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی جی ہاں۔ یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص جس سے اللہ کے نام پر مانگا جائے اور وہ اس کے نام پر نہ دے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں منقول ہے، لیکن وہ اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ابومعشر نجیح نامی راوی ضعیف ہے اور ابومعشر جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا غلام ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9438]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ابومعشر نجیح نامی راوی ضعیف ہے اور ابومعشر جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا غلام ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9438]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2833، 8897، 9430، 10400، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2426»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف