🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
201. باب الأذان - ذكر الإخبار عما يستحب للمرء من المواظبة على التأذين ولا سيما إذا كان وحده في شواهق الجبال وبطون الأودية
اذان کا بیان - اس خبر کا ذکر کہ آدمی کے لیے مستحب ہے کہ وہ اذان دینے کی پابندی کرے، خصوصاً جب وہ اکیلا پہاڑوں کی چوٹیوں یا وادیوں کے دامن میں ہو
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1660 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 1660
المعجم الکبیر للطبرانی: 7676
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1660
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلَمْ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرِو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي عُشَّانَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " يَعْجَبُ رَبُّكَ مِنْ رَاعِي غَنْمٍ فِي رَأْسِ الشَّظِيَّةِ لِلْجَبَلِ، يُؤَذِّنُ لِلصَّلاةِ، وَيُصَلِّي، فِيقُولُ اللَّهُ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي هَذَا يُؤَذِّنُ، وَيُقِيمُ لِلصَّلاةِ، يَخَافُ مِنِّي، قَدْ غَفَرْتُ لِعَبْدِي، وَأَدْخَلْتُهُ الْجَنَّةَ" .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تمہارا پروردگار بکریوں کے اس چرواہے پر بہت خوش ہوتا ہے جو پہاڑ کی چوٹی پر موجود ہوتا ہے، وہ نماز کے لیے اذان دیتا ہے اور نماز پڑھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے اس بندے کی طرف دیکھو، اس نے اذان بھی دی ہے اور نماز کے لیے اقامت بھی کہی ہے، یہ مجھ سے ڈرتا ہے، میں نے اپنے بندے کی مغفرت کر دی ہے اور میں اسے جنت میں داخل کروں گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1660]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1660، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 665، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1642، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1203، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1936، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17585، 17714، 17715، والطبراني فى(الكبير) برقم: 833، 855» «رقم طبعة با وزير 1658»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (41)، «صحيح أبي داود» (1086). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، أبو عُشَّانة: هو حي بن يُومِن المصري وهو ثقة، وباقي رجال السند على شرط مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7676
وَبِإِسْنَادِهِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا أَتْقَاهُ مَا أَتْقَاهُ مَا أَتْقَاهُ رَاعِي غَنْمٍ عَلَى رَأْسِ جَبَلٍ يُقِيمُ فِيهَا الصَّلَاةَ.
اسی سند سے سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کتنا متقی ہے، وہ کتنا متقی ہے، وہ کتنا متقی ہے — وہ بکریوں کا چرواہا جو پہاڑ کی چوٹی پر نماز قائم کرتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7676]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 168، حدیث 7707»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں