🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
332. باب صفة الصلاة - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن قتادة لم يسمع هذا الخبر من أنس
نماز کے طریقہ کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ قتادہ نے یہ خبر انس سے نہیں سنی
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1799 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن حبان: 1799
سنن ترمذی: 244
سنن نسائی: 909
مسند احمد: 16787، 20545، 20559
مصنف ابن ابی شیبہ: 4173، 4192
سنن دارقطنی: 1158، 1166
الفتح الربانی: 1564
السنن الكبرى للبيهقي: 2420
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1564
عَنْ ابْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلِ قَالَ: سَمِعَنِي أَبِي وَأَنَا أَقْرَأُ {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: يَا بُنَيَّ! إِيَّاكَ وَالْحَدَثَ فِي الْإِسْلَامِ، فَإِنِّي صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَخَلْفَ أَبِي بَكْرٍ وَخَلْفَ عُمَرَ وَعُثْمَانَ فَكَانُوا لَا يَسْتَفْتِحُونَ الْقِرَاءَةَ بِـ {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ} (وَفِي رِوَايَةٍ فَلَا تَقُلْهَا، إِذَا أَنْتَ قَرَأْتَ فَقُلْ {الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} قَالَ: وَلَمْ أَرَ رَجُلًا قَطُّ أَبْعَضَ إِلَيْهِ الْحَدَثُ مِنْهُ)
سیّدنا عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کا بیٹا (یزید) کہتا ہے: مجھے میرے باپ نے {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} پڑھتے ہوئے سنا، جب وہ فارغ ہوئے تومجھے کہا: اے میرے پیارے بیٹے! اسلام میں نیا کام (ایجاد کرنے) سے بچو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیّدناابو بکر، سیّدنا عمر اور سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہما کے پیچھے نماز پڑھی ہے، وہ تو قراءت کا آغاز {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} سے نہیں کرتے تھے۔ اور ایک روایت میں ہے: تو بھی اس کو نہ پڑھا کر اور قراء ت کو {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} سے شروع کیا کر۔ ان کا بیٹا کہتا ہے: میں نے اپنے باپ کی بہ نسبت ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا، جسے بدعت انتہائی ناپسند ہو۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1564]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن في الشواھد، أخرجه الترمذي: 244، وابن ماجه: 815، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16787، 20559)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20833»

الحكم على الحديث:
اسناده حسن في الشواھد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2420
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدَانَ وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِي الْفَوَارِسِ الصَّيْدَلَانِيُّ قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا رَوْحٌ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ غِيَاثٍ، ثنا أَبُو نَعَامَةَ الْحَنَفِيُّ، عَنِ ابْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ فَمَا سَمِعْتُ أَحَدًا مِنْهُمْ يَقْرَأُ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ أَبِي نَعَامَةَ قَيْسِ بْنِ عَبَايَةَ الْحَنَفِيِّ وَزَادَ فِي مَتْنِهِ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا مِنْهُمْ جَهَرَ بِهَا، وَخَالَفَهُمَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ فَرَوَاهُ عَنْ أَبِي نَعَامَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ.
ابن عبداللہ بن مغفل اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے پیچھے نماز پڑھی، لیکن میں نے ان میں سے کسی کو بھی ﴿بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ﴾ [سورة الفاتحة: 1] پڑھتے نہیں سنا۔
اسی طرح اس کو جریری نے ابو نعامہ قیس بن عبایہ حنفی سے روایت کیا ہے اور انھوں نے متن میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا اضافہ بھی کیا ہے، مگر یہ کہ انھوں نے کہا: ”میں نے ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں سنا کہ اس نے اونچی آواز میں بسم اللہ پڑھی ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2420]
تخریج الحدیث: «حسن۔ اخرجه عبدالرزاق 2600»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں