الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
930. باب الوتر - ذكر ما يستحب للمرء رفع الصوت بالتسليم بين شفعه ووتره من صلاته
وتر نماز کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنی شفع اور وتر کے درمیان سلام کو بلند آواز سے کہے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2435 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 2435
مسند احمد: 24539
الفتح الربانی: 2218
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3462
حدیث نمبر: 2435
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَتَّابُ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو حَمْزَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْصِلُ بَيْنَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ بِتَسْلِيمٍ يُسْمِعُنَاهُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جفت اور طاق نماز میں بلند آواز سے سلام پھیر کر فصل کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2435]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2433، 2434، 2435، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5562، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) برقم: 1664، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 753» «رقم طبعة با وزير 2426»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» -أيضا-. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي.
حدیث نمبر: 24539
حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي زَبَّانُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُصَلِّي فِي الْحُجْرَةِ وَأَنَا فِي الْبَيْتِ، فَيَفْصِلُ بَيْنَ الشَّفْعِ وَالْوَتْرِ بِتَسْلِيمٍ يُسْمِعُنَاهُ" .
حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم حجرے میں نماز پڑھ رہے ہوتے تھے اور میں کمرے میں ہوتی تھی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتوں اور وتر کے درمیان سلام پھیر کر " جس کی آواز ہم سنتے تھے " فصل فرماتے تھے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24539]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد منقطع، عمر بن عبدالعزيز لم يدرك عائشة
حدیث نمبر: 2218
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي الْحُجْرَةِ وَأَنَا فِي الْبَيْتِ فَيُفْصِلُ بَيْنَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ بِتَسْلِيمٍ يُسْمِعُنَاهُ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حجرے میں نماز پڑھتے اور میں گھر میں ہوتی، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر کی دو اور ایک رکعت میں فاصلہ کرنے کے لیے سلام پھیرتے تو آپ ہمیں وہ سلام سناتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الليل والوتر/حدیث: 2218]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وھذا اسناد منقطع، عمر بن عبد العزيز لم يدرك عائشة، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24539 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25046»
وضاحت: فوائد: … یہ بھی تین رکعت نماز وتر کا ایک طریقہ ہے کہ دو رکعات کے بعد سلام پھیر کر تیسری رکعت علیحدہ پڑھی جائے۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ وتر کی دو اور ایک رکعت کے مابین سلام پھیرتے تھے اور اپنی کسی ضرورت کا حکم بھی دے دیا کرتے تھے۔ (بخاری: ۹۹۱) سیدنا ابو موسی اشعری، سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ دو رکعتوں اور ایک رکعت کے درمیان سلام پھیرا کرتے تھے۔ (مصنف عبد الرزاق: ۴۶۷۲)
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 3462
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي فِي الْحُجْرَةِ وَأَنَا فِي الْبَيْتِ فَيَفْصِلُ بَيْنَ الشَّفْعِ وَالْوَتْرِ بِتَسْلِيمٍ يُسْمِعُنَاهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ لَمْ يُدْرِكْ عَائِشَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ لَمْ يُدْرِكْ عَائِشَةَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حجرے میں نماز ادا کرتے تھے، اور میں گھر میں ہوتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جفت اور وتر کے درمیان سلام پھیر کر فصل کرتے تھے، اور اس سلام کی آواز آپ ہمیں سناتے تھے (یعنی بلند آواز میں سلام پھیرتے تھے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، عمر بن عبدالعزیز نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3462]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، عمر بن عبدالعزیز نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3462]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الانصار الملحق المستدرك من مسند الانصار حديث السيدة عائشة رضى الله عنها 24012، أخرجه مسند أحمد برقم: 24018»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع