🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1236. فصل في صلاة السفر - ذكر الإباحة للمسافر إذا أقام في منزل أو مدينة ولم ينو إقامة أربع بها أن يقصر صلاته وإن أتى عليه برهة من الدهر
فصل: سفر کی نماز کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ مسافر اگر کسی ٹھکانے یا شہر میں قیام کرے اور چار دن کی نیت نہ کرے تو وہ اپنی نماز قصر کر سکتا ہے چاہے اس پر کچھ عرصہ گزر جائے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2749 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 2749
بلوغ المرام: 346
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2960
المعجم الاوسط: 3927
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2749
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقَامَ بِتَبُوكَ عِشْرِينَ يَوْمًا يَقْصُرُ الصَّلاةَ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تبوک میں بیس دن قیام کیا، آپ اس دوران قصر نماز ادا کرتے رہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2749]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2749، 2752، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1235، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5557، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14356، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 1139، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 4335» «رقم طبعة با وزير 2738»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1120). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 346
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: أقام النبي صلى الله عليه وآله وسلم تسعة عشر يقصر. وفي لفظ:" بمكة تسعة عشر يوما". رواه البخاري. وفي رواية لأبي داود:" سبع عشرة". وفي أخرى:" خمس عشرة". وله عن عمران بن حصين رضي الله عنهما:" ثماني عشرة". وله عن جابر رضي الله عنه:" أقام بتبوك عشرين يوما يقصر الصلاة." ورواته ثقات إلا أنه اختلف في وصله.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انیس روز قیام فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم قصر ہی فرماتے رہے اور ایک روایت میں ہے کہ مکہ میں انیس روز قیام فرمایا۔ (بخاری) اور ابوداؤد کی روایت میں سترہ روز ہے اور ایک دوسری روایت میں پندرہ روز ہے۔ اور ابوداؤد میں ہی عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدت قیام اٹھارہ دن تھی اور انہیں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تبوک میں بیس دن قیام فرمایا اور نماز قصر ادا کرتے رہے، اس روایت کے راوی ثقہ ہیں، مگر اس کے موصول ہونے میں اختلاف ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 346]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «أَقَامَ» قیام کیا – «النَّبِيُّ» نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «تِسْعَةَ عَشَرَ» انیس (دن) – «يَقْصُرُ» (اس حال میں کہ) قصر کرتے رہے۔ – «وَفِي لَفْظٍ» اور ایک لفظ میں ہے: – «بِمَكَّةَ» مکہ میں – «تِسْعَةَ عَشَرَ يَوْمًا» انیس دن۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ» اور ایک روایت میں – «لِأَبِي دَاوُدَ» ابو داود کی: – «سَبْعَ عَشْرَةَ» سترہ (دن)۔ – «وَفِي أُخْرَى» اور دوسری (روایت) میں: – «خَمْسَ عَشْرَةَ» پندرہ (دن)۔ – «وَلَهُ» اور انہی (ابو داود) کی روایت میں ہے – «عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ» عمران بن حصین سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «ثَمَانِيَ عَشْرَةَ» اٹھارہ (دن)۔ – «وَلَهُ» اور انہی کی روایت میں ہے – «عَنْ جَابِرٍ» جابر سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَقَامَ» (آپ نے) قیام کیا – «بِتَبُوكَ» تبوک میں – «عِشْرِينَ يَوْمًا» بیس دن – «يَقْصُرُ الصَّلَاةَ» نماز قصر کرتے رہے۔ – «وَرُوَاتُهُ» اور اس کے راوی – «ثِقَاتٌ» ثقہ ہیں – «إِلَّا أَنَّهُ» مگر یہ کہ – «اخْتُلِفَ» اختلاف کیا گیا ہے – «فِي وَصْلِهِ» اس کے موصول ہونے میں۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انیس (دن) قیام کیا اور قصر کرتے رہے۔ اور ایک روایت کے الفاظ ہیں: ”مکہ میں انیس دن۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ اور ابو داود کی ایک روایت میں ہے: ”سترہ (دن)“، اور دوسری میں: ”پندرہ (دن)“۔ اور انہی (ابو داود) کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت میں ہے: ”اٹھارہ (دن)“۔ اور انہی کی سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت میں ہے: ”آپ نے تبوک میں بیس دن قیام کیا اور نماز قصر کرتے رہے۔“ اس کے راوی ثقہ ہیں، مگر اس کے موصول ہونے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 346]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، تقصير الصلاة، باب ما جاء في التقصير، حديث:1080، وأبوداود، صلاة السفر، حديث:1230-1232، وحديث عمران أخرجه أبوداود، صلاة السفر، حديث:1229 وهو حديث حسن، وحديث جابر أخرجه أبوداود، صلاة السفر، حديث:1235 وهو حديث صحيح.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2960
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِتَبُوكَ عِشْرِينَ لَيْلَةً يَقْصُرُ الصَّلَاةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْكِلَابِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تبوک میں بیس دن مقیم رہے تھے، اور اس دوران قصر نماز ادا کرتے رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عثمان کلابی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2960]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3939»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3927
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الزَّيْتُونِيُّ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْكِلَابِيُّ قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَبُوكَ عِشْرِينَ لَيْلَةً يَقْصُرُ الصَّلَاةَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا عِيسَى ، وَلَا عَنْ عِيسَى إِلَّا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تبوک میں بیس راتیں قیام فرمایا اور (اس دوران) نماز قصر کرتے رہے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اوزاعی سے عیسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عیسیٰ سے عمرو بن عثمان کے سوا کسی نے نہیں، اس میں محمد بن عباس منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3927]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: ضعيف «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 2، ص 95» »
«قال الدارقطني: والصحيح عن الأوزاعي عن يحيى أن أنسا كان يفعل ذلك غير مرفوع «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 12، ص 226» »
«قال الهيثمي: وفيه عمرو بن عثمان الكلابي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 158» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه عمرو بن عثمان الكلابي متروك، والصحيح موقوف على أنس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں