الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
48. باب ما جاء في الصبر وثواب الأمراض والأعراض - ذكر الاستتار من النار نعوذ بالله منها للمسلم إذا ابتلي بالبنات فأحسن صحبتهن
صبر کا بیان اور بیماریوں و مصیبتوں پر اجر کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جو مسلمان بیٹیوں کی آزمائش سے گزرتا ہے اور ان کی اچھی صحبت کرتا ہے، وہ آگ سے محفوظ رہتا ہے، ہم اللہ سے اس سے پناہ مانگتے ہیں
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2939 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 2939
حدیث نمبر: 2939
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، أَنَّ عَائِشَةَ ، أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَيْهَا امْرَأَةٌ مَعَهَا ابْنَتَانِ لَهَا تَسْتَطْعِمُ، قَالَتْ: فَلَمْ تَجِدْ عِنْدِي إِلا تَمْرَةً وَاحِدَةً، فَأَعْطَيْتُهَا إِيَّاهَا، فَأَخَذَتْهَا، فَشَقَّتْهَا بَيْنَ ابْنَتَيْهَا وَلَمْ تَأْكُلْ مِنْهَا شَيْئًا، قَالَتْ: ثُمَّ قَامَتْ فَخَرَجَتْ، وَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرْتُهُ خَبَرَهَا، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنِ ابْتُلِيَ بِشَيْءٍ مِنْ هَذِهِ الْبَنَاتِ، فَأَحْسَنَ صُحْبَتَهُنَّ كُنَّ لَهُ سِتْرًا مِنَ النَّارِ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک خاتون ان کے ہاں آئی جس کے ساتھ اس کی دو بیٹیاں بھی تھیں، اس عورت نے کھانے کے لیے کچھ مانگا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میرے پاس اسے صرف ایک کھجور ملی، وہ میں نے اسے دے دی، اس نے اس کھجور کو لیا اور اسے دو حصوں میں تقسیم کر کے اپنی بیٹیوں کو دے دیا، اس نے خود کچھ نہیں کھایا پھر وہ اٹھی اور چلی گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، میں نے آپ کو اس عورت کے بارے میں بتایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو ان بیٹیوں کے حوالے سے آزمائش میں مبتلا کیا جائے اور وہ شخص ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے، تو یہ بیٹیاں اس کے لیے جہنم سے بچاؤ کا ذریعہ بن جاتی ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 2939]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1418، 5995، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2629، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 448، 2939، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1913، 1915، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3668، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15836، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24689» «رقم طبعة با وزير 2928»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3143): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 14901
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهْ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ حَرْمَلَةَ بْنِ عِمْرَانَ ، وَابْنِ الْهَادِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ كُنَّ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ فَصَبَرَ عَلَيْهِنَّ كُنَّ لَهُ سِتْرًا مِنَ النَّارِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان پر صبر کرے، وہ اس کے لیے آگ سے پردہ بن جائیں گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14901]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 300، حدیث 830»
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 3669، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17675، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1764، والطبراني فى «الكبير» برقم: 826، 827، 854»
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 3669، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17675، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1764، والطبراني فى «الكبير» برقم: 826، 827، 854»
حدیث نمبر: 14925
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، ثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي عُشَّانَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ كُنَّ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ فَصَبَرَ عَلَيْهِنَّ كُنَّ لَهُ سِتْرًا مِنَ النَّارِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان پر صبر کرے، وہ اس کے لیے آگ سے پردہ بن جائیں گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14925]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 309، حدیث 854»
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 3669، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17675، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1764، والطبراني فى «الكبير» برقم: 826، 827، 830»
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 3669، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17675، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1764، والطبراني فى «الكبير» برقم: 826، 827، 830»