🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
128. باب دخول مكة - ذكر جواز طواف المرء على راحلته
مکہ میں داخل ہونے کا بیان - اس بات کی اجازت کہ آدمی اپنی سواری پر طواف کرے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3828 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 3828
صحیح بخاری: 3489
الجامع الكامل: 13366
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3828
أَخْبَرَنَا مَكْحُولٌ بِبَيْرُوتَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَاحِلَتِهِ الْقَصْوَاءِ يَوْمَ الْفَتْحِ، وَاسْتَلَمَ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ، وَمَا وَجَدَ لَهَا مُنَاخًا فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى أُخْرِجَتْ إِلَى بَطْنِ الْوَادِي، فَأُنِيخَتْ، ثُمَّ حَمِدَ اللَّهَ وَاثْنَيْ عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" أَمَا بَعْدَ، أَيُّهَا النَّاسُ، فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ أَذْهَبَ عَنْكُمْ عُبِّيَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ، يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّمَا النَّاسُ رَجُلانِ بَرٌّ تَقِيٌّ كَرِيمٌ عَلَى رَبِّهِ، وَفَاجِرٌ شَقِيٌّ هَيِّنٌ عَلَى رَبِّهِ"، ثُمَّ تَلا: يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنْثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا سورة الحجرات آية 13 حَتَّى قَرَأَ الآيَةَ، ثُمَّ قَالَ:" أَقُولُ هَذَا وَاسْتَغْفِرُ اللَّهَ لِي وَلَكُمْ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اونٹنی قصواء پر طواف کیا تھا، آپ نے اپنی چھڑی کے ذریعے حجر اسود کا استلام کیا، آپ کو اونٹنی کو بٹھانے کے لیے مسجد میں کوئی جگہ نہیں ملی یہاں تک کہ اسے وادی کے نشیبی حصے کی طرف لے جا کر بٹھایا گیا، پھر آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور یہ بات ارشاد فرمائی: «أَمَّا بَعْدُ» ”امّا بعد! اے لوگو! بے شک اللہ تعالیٰ نے تم سے زمانہ جاہلیت کے غرور (اور آباء پر فخر) کو ختم کر دیا ہے، اے لوگو! لوگ دو طرح کے ہوتے ہیں: ایک وہ جو اپنے پروردگار کے نزدیک نیک اور معزز ہوں اور دوسرے وہ جو اپنے پروردگار کے نزدیک گناہگار، بدبخت اور بے حیثیت ہوں، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَىٰ وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا﴾ [سورة الحجرات: 13] ”اے لوگو! بے شک ہم نے تمہیں مذکر اور مونث سے پیدا کیا ہے، ہم نے تمہیں مختلف گروہوں میں تقسیم کیا ہے، تاکہ تم ایک دوسرے کی شناخت حاصل کرو“۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت مکمل تلاوت کی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”میں یہ بات کہتا ہوں، میں اپنے لیے اور تمہارے لیے اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3828]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2781، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3828، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3270، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3586، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5761، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 1203، وأخرجه عبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 795، وأخرجه ابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 25466، 38074» «رقم طبعة با وزير 3817»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2803). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3489
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْكَاهِلِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا" وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا سورة الحجرات آية 13، قَالَ: الشُّعُوبُ: الْقَبَائِلُ الْعِظَامُ، وَالْقَبَائِلُ: الْبُطُونُ".
ہم سے خالد بن یزید الکاہلی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوبکر بن عیاش نے بیان کیا، ان سے ابوحصین (عثمان بن عاصم) نے، ان سے سعید بن جبیر نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آیت «وجعلناكم شعوبا وقبائل‏» کے متعلق فرمایا کہ «شعوب» بڑے قبیلوں کے معنی میں ہے اور «قبائل» سے کسی بڑے قبیلے کی شاخیں مراد ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3489]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے درج ذیل آیت کریمہ ﴿وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا﴾ [سورة الحجرات: 13] کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا: ”ہم نے تمہارے خاندان اور قبیلے بنائے تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو۔“ «الشُّعُوبُ» سے مراد بڑے قبیلے اور «القَبَائِلُ» سے مراد بڑے قبیلوں کی شاخیں ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3489]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13366
13366- عن ابن عباس قال: وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ قال: الشعوب: القبائل العظام. والقبائل: البطون.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في المناقب (3489) عن خالد بن يزيد الكاهلي، حدثنا أبو بكر، عن أبي حصين، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس، قال: فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں