الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
72. - باب ثبوت النسب وما جاء في القائف - ذكر الإخبار عن إيجاب إلحاق الولد من له الفراش إذا أمكن وجوده ولم يستحل كونه
نسب کے ثبوت اور قائف کے بارے میں بیان - اس بات کی اطلاع کہ بچے کو اس کے فراش والے سے ملانا واجب ہے اگر اس کا وجود ممکن ہو اور اس کا جائز ہونا ثابت نہ ہو
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4104 (کل: 20 مقامات، 15 کتب)
صحیح ابن حبان: 4104
صحیح بخاری: 6818
صحیح مسلم: 3615
سنن ابن ماجہ: 2006
مسند الحمیدی: 1116
مصنف ابن ابی شیبہ: 18628
سنن سعید بن منصور: 3308
مسند امام شافعی: 1201
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 490
الجامع الكامل: 6266
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7161
المعجم الکبیر للطبرانی: 11386
11 تا 20
حدیث نمبر: 1116
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ يُحَدِّثُ عَنْ سَعِيدٍ ، أَوْ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، أَحَدُهُمَا أَوْ كِلاهُمَا، كَانَ سُفْيَانُ رُبَّمَا أَفْرَدَ أَحَدَهُمَا، وَرُبَّمَا جَمَعَهُمَا، وَرُبَّمَا شَكَّ وَأَكْثَرُ ذَلِكَ يَقُولُهُ عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بچہ فراش والے کو ملے گا، اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 1116]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6750، 6818، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1458، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3482، 3483، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5646، 5647، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1157، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2281، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2006، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2131، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15425، 15466، 15467، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7382، 7878»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 282
282 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْكَاتِبُ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، ثنا طَاهِرُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَلَبِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ كِلَاهُمَا أَوْ أَحَدُهُمَا، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچہ اسی کا ہے جس کے بستر پر پیدا ہو اور زانی کے لیے پتھر ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 282]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،وأخرجه البخاري: 6818، ومسلم: 1458، وترمذي: 1157، وابن ماجه: 2006،»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 283
283 - وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، قِرَاءَةً، أبنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَوْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچہ اسی کا ہے جس کے بستر پر پیدا ہو اور زانی کے لیے پتھر ہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 283]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،وأخرجه البخاري: 6818، ومسلم: 1458، وترمذي: 1157، وابن ماجه: 2006،»
وضاحت: تشریح:
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ عقبہ اپنے بھائی کو وصیت کر گیا تھا کہ زمعہ کی لونڈی کا لڑکا میرا ہے لہٰذا اسے اپنی کفالت میں لے لینا۔ سعد نے فتح مکہ کے سال اسے لینا چاہا اور کہا: کہ یہ میرے بھائی کا لڑکا ہے، وہ مجھے اس کے متعلق وصیت کر گیا تھا۔ اس پر عبد بن زمعہ کھڑے ہوئے اور کہا: کہ یہ میرا بھائی ہے اور میرے باپ کی لونڈی کا بیٹا ہے، یہ اس کے بستر پر پیدا ہوا ہے۔ آخر یہ مقدمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عدالت میں پیش ہوا۔ سعد نے کہا: اللہ کے رسول! یہ میرے بھائی کا لڑکا ہے، اس نے مجھے اس کے متعلق وصیت کی تھی۔ عبد بن زمعہ نے کہا: کہ یہ میرا بھائی ہے، میرے باپ کی لونڈی کا بیٹا ہے اور میرے باپ کے بستر پر پیدا ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عبد بن زمعہ! یہ لڑکا تمہارے پاس ہی رہے گا۔ بچہ اسی کا ہے جس کے بستر پر پیدا ہوا ہو اور زانی کے لیے پھر ہیں۔“ پھر آپ نے سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہاکو اس لڑکے سے پردہ کرنے کا حکم دیا کیونکہ اس لڑکے کی عقبہ کے ساتھ مشابہت آپ نے دیکھ لی تھی، چنانچہ پھر اس لڑکے نے ام المؤمنین کو اپنی وفات تک نہیں دیکھا۔ [بخاري: 1749]
اس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اصول بیان فرما دیا ہے کہ بچہ اس کا شمار ہوگا جس کے بستر پر پیدا ہوا ہو۔ مطلب یہ ہے کہ شادی شدہ عورت سے جو بچہ پیدا ہو وہ خاوند ہی کا متصور ہوگا اور اسی طرح لونڈی سے جو بچہ پیدا ہو وہ اس کے مالک ہی کا متصور ہوگا جب تک خاوند یا مالک نفی نہ کرے خواہ اس بچے کے ناجائز ہونے کا امکانی ثبوت بھی موجود ہو، کیونکہ بچے کے جائز نا جائز ہونے کا مسئلہ مخفی ہوتا ہے اور اس کی تہہ تک پہنچنا مشکل امر ہے، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اصول بیان فرما دیا ہے کہ بچہ اسی کا شمار ہوگا جس کے بستر پر وہ پیدا ہوا ہے۔
”زانی کے لیے پتھر ہیں۔“ مطلب یہ ہے کہ زانی اپنے جرم کی سزا بھگتے گا۔ اگر شادہ شدہ ہے تو اس کے لیے پتھر ہیں یعنی رجم ہوگا اور اگر کنوارہ ہے تو اس کے لیے سو کوڑے اور ایک سال کی جلا وطنی ہے۔ واللہ اعلم

ترقیم عوامۃ: 17986 ترقیم الشثری: -- 18628
حدثنا وكيع ، عن حماد بن سلمة ، عن محمد بن زياد ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " الولد للفراش وللعاهر الحجر"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (الرجل).
(٢) في [أ، ب، ط، ك]: (النبي).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٨١٨)، ومسلم (١٤٥٨).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بچہ بستر والے (یعنی شوہر) کا ہے اور زانی کے لئے پتھر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18628]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6750، 6818، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1458، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3482 / 1، 3483 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5646، 5647، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1157، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2281، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2006، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2131، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15425، 15466، 15467، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7382، 7878، 9125، 9425، 10159، 10294، 10531، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2610، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1116، والبزار فى «مسنده» برقم: 7641، 7706، 7867، 9478، 9482، 9869، 9985، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13821، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18627، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4673، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5131، ترقيم محمد عوامة: 17986»

ترقیم دار السلفیہ: 2131 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3308
نا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ، وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ" .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: رسول اللہ صلی اللہ عليه وسلم نے فرمایا: ”بچہ بستر والے کا ہے اور زناکار کو پتھر ہے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 3308]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6750، 6818، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1458، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3482، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1157، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2281، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2006، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2131، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7382، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1116، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17982، 17986»
وضاحت: فائدہ: یہ حدیث قطعی الثبوت، قطعی الدلالہ، اور اصولِ شریعت میں داخل ہے اس پر تمام فقہاء کا اتفاق ہے اس سے زنا کے ذریعے نسب کے انکار اور نکاح کی اہمیت ثابت ہوتی ہے شریعت خاندانی نظام کو تحفظ دیتی ہے اور زنا کے تمام نتائج کو رد کرتی ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1201
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ أَوْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، الشَّكُّ مِنْ سُفْيَانَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچہ بستر والے کا ہے اور زانی کے لیے پتھر ہیں“۔ [مسند امام شافعی/ كتاب عشرة النساء والإيلاء والخلع /حدیث: 1201]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الحدود، باب للعاهر الحجر (6818)، (6750) - مسلم، الرضاع، باب الولد للفراش، وتوقى الشبهات (1458).»
حدیث نمبر: 490
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچہ اس کا تصور ہوگا جس کے بستر پر پیدا ہوا ہے جبکہ زانی کے لیے (مقدمہ ثابت ہونے پر) پتھر ہیں۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 490]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم، الرضاع، باب الولد للفراش، رقم: 1458.»
حدیث نمبر: 6266
6266- عن أبي هريرة قـال: قـال النبي صلى الله عليه وسلم: الولد للفراش وللعاهر الحجر.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الحدود (6818) عن آدم، حدثنا شعبة، حدثنا محمد بن زياد، قال: سمعت أبا هريرة يقول: فذكره. ورواه مسلم في الرضاع (1458) من أوجه أخرى عن أبي هريرة مثله.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 7161
«الولد للفراش وللعاهر الحجر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بچہ بستر والے (شوہر) کا ہے اور زانی کے لیے پتھر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 7161]
”بچہ بستر والے (شوہر) کا ہے اور زانی کے لیے پتھر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 7161]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق د ن هـ] عن عائشة [حم ق ت ن هـ] عن أبي هريرة [د] عن عثمان [ن] عن ابن مسعود وابن الزبير [هـ] عن عمر وأبي أمامة. مختصر مسلم 872، الإرواء 2108.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 11386
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ السَّعْدِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ، وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچہ صاحبِ فراش (شوہر) کا ہے، اور زانی کے لیے محرومی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11386]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 183، حدیث 11434»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 1497، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7819، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2084، والبزار فى «مسنده» برقم: 5188، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3138، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (9/40) [دون رقم في الترقيم المختار] »