الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
1. ذكر الإخبار عن فضل إقامة الحدود من الأئمة العدول-
- ذکر اس خبر کا کہ عادل ائمہ کی طرف سے حدود قائم کرنے کی فضیلت
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4397 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 4397
سنن ابن ماجہ: 2537
مشکوۃ المصابیح: 3588
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1139
حدیث نمبر: 4397
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِِقَامَةُ حَدٍّ بِأَرْضٍ، خَيْرٌ لأَهْلِهَا مِنْ مَطَرِ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی سرزمین پر حد کا قائم ہونا وہاں کے رہنے والوں کے لیے چالیس دن تک مسلسل بارش ہونے سے زیادہ بہتر ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحدود/حدیث: 4397]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 865، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4397، 4398، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4919، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2538، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8859» «رقم طبعة با وزير 4381»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن لغيره - «الصحيحة» (231)، «المشكاة» (3588 و 3589). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات
حدیث نمبر: 2537
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ ، عَنْ أَبِي شَجَرَةَ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِقَامَةُ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ مَطَرِ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً فِي بِلَادِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے کسی ایک حد کا نافذ کرنا اللہ تعالیٰ کی زمین پر چالیس رات بارش ہونے سے بہتر ہے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2537]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی مقرر کردہ حدوں میں سے ایک حد جاری کرنا اللہ عزوجل کی زمین میں چالیس راتوں کی بارش سے بہتر ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2537]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7381، ومصباح الزجاجة: 899) (حسن)» (سند میں سعید بن سنان ضعیف راوی ہے، لیکن شواہد کی بناء پر یہ حسن ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 331)
وضاحت: ۱؎: جیسے بارش سے خوشحالی آ جاتی ہے، کھیتیاں لہلہانے لگتی ہیں۔ ایسے ہی رعایا کی زندگی اسلامی حدود کے نافذ کرنے سے ہوتی ہے، مجرمین کو سزا ہوتی ہے لوگوں کے جان و مال محفوظ رہتے ہیں، اور لوگوں کو راحت حاصل ہوتی ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف جدًا
سعيد بن سنان الحنفي الحمصي: ’’ متروك رماه الدار قطني وغيره بالوضع ‘‘ (تقريب: 2333)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 470
إسناده ضعيف جدًا
سعيد بن سنان الحنفي الحمصي: ’’ متروك رماه الدار قطني وغيره بالوضع ‘‘ (تقريب: 2333)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 470
حدیث نمبر: 3588
3588 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِقَامَةُ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ مَطَرِ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً فِي بِلَادِ اللَّهِ . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی حدود میں سے کسی حد کا قائم کر دینا، اللہ کے شہروں پر چالیس راتیں بارش ہونے سے بہتر ہے۔“ اسنادہ ضعیف جداً، رواہ ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3588]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه ابن ماجه (2537)
٭ فيه سعد بن سنان الحنفي الحمصي: متروک، رماه الدارقطني وغيره بالوضع وللحديث شواھد ضعيفة .»
٭ فيه سعد بن سنان الحنفي الحمصي: متروک، رماه الدارقطني وغيره بالوضع وللحديث شواھد ضعيفة .»
قال الشيخ الألباني: جيد
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف جدًا
حدیث نمبر: 1139
«إقامة حد من حدود الله خير من مطر أربعين ليلة في بلاد الله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ کی حدود میں سے کسی ایک حد کا قائم کرنا، اللہ کی زمین پر چالیس راتوں کی بارش برسنے سے زیادہ بہتر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1139]
”اللہ کی حدود میں سے کسی ایک حد کا قائم کرنا، اللہ کی زمین پر چالیس راتوں کی بارش برسنے سے زیادہ بہتر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1139]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [هـ] عن ابن عمر. الروض 1057، الصحيحة 231: الضياء.»
قال الشيخ الألباني: حسن