🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
203. باب السبق - ذكر وصف الغاية التي تكون في المسابقة للخيل التي ضمرت والتي لم تضمر-
دوڑ کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ تیار اور غیر تیار گھوڑوں کی دوڑ کے لیے مقررہ فاصلہ کیا ہوتا ہے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4687 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 4687
صحیح بخاری: 7336
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5839
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4687
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ جَوْصَا ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، قَالُوا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَزِيرِ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَجْرَى الْخَيْلَ الْمُضَمَّرَةَ مِنَ الْحَفْيَاءِ إِِلَى ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ وَبَيْنَهُمَا سِتَّةُ أَمْيَالٍ، وَمَا لَمْ تُضَمَّرْ مِنْ ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ إِِلَى مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ وَبَيْنَهُمَا مِيلٌ" . وَكُنْتُ فِيمَنْ أَجْرَى.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تربیت یافتہ گھوڑوں کے درمیان حفیاء سے لے کر ثنیۃ الوداع تک دوڑ کا مقابلہ کروایا تھا، ان دونوں جگہوں کے درمیان چھ میل کا فاصلہ ہے، اور غیر تربیت یافتہ گھوڑوں کے درمیان ثنیۃ الوداع سے لے کر مسجد بنو زریق تک مقابلہ کروایا تھا، ان دونوں کے درمیان ایک میل کا فاصلہ ہے، میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4687]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 420، 2868، 2869، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1870، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4686، 4687، 4688، 4692، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3585، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2575، 2576، 2577، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1699، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2877، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2956، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19812، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4815، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4573» «رقم طبعة با وزير 4668»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (5/ 326 - 327). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7336
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" سَابَقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الْخَيْلِ، فَأُرْسِلَتِ الَّتِي ضُمِّرَتْ مِنْهَا وَأَمَدُهَا إِلَى الْحَفْيَاءِ إِلَى ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ وَالَّتِي لَمْ تُضَمَّرْ أَمَدُهَا ثَنِيَّةُ الْوَدَاعِ إِلَى مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ وَأَنَّ عَبْدَ اللَّهِ كَانَ فِيمَنْ سَابَقَ".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے جویریہ نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑوں کی دوڑ کرائی اور وہ گھوڑے چھوڑے گئے جو گھوڑ دوڑ کیلئے تیار کئے گئے تھے تو ان کے دوڑنے کا میدان مقام حفیاء سے ثنیۃ الوداع تک تھا اور جو تیار نہیں کئے گئے تھے ان کے دوڑنے کا میدان ثنیۃ الوداع سے مسجد بنی زریق تک تھا اور عبداللہ رضی اللہ عنہ بھی ان لوگوں میں تھے جنہوں نے مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 7336]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑوں کی دوڑ کرائی۔ جو گھوڑے مقابلے کے لیے تیار کردہ تھے، دوڑ کے لیے چھوڑا گیا تو ان کے دوڑنے کا میدان مقام حفیاء سے ثنیۃ الوداع تک تھا اور جو تیار شدہ نہ تھے، ان کی دوڑ ثنیۃ الوداع سے مسجد بنو زریق تک تھی۔ اور حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بھی ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 7336]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5839
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ فَيُرْسِلُ مِنَ الْحَفْيَاءِ الْخَيْلَ الَّتِي أُضْمِرَتْ، وَكَانَ أَمَدُهَا مِنْ ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ، وَسَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي لَمْ تُضَمَّرْ وَكَانَ أَمَدُهَا مِنْ ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ إِلَى مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ.
قَالَ: وَأَخْبَرَنِي أَنَّ عَبْدَ اللهِ كَانَ يُسَابِقُ بِهَا.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑوں کے درمیان دوڑ کا مقابلہ منعقد کروایا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ حفیاء سے ان گھوڑوں کو روانہ فرماتے تھے جنہیں (مقابلے کی غرض سے) دبلا اور چست کیا گیا ہوتا تھا اور ان کی آخری حد ثنیۃ الوداع تھی، اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان گھوڑوں کے درمیان بھی دوڑ کا مقابلہ کروایا جنہیں دبلا نہیں کیا گیا تھا اور ان کی مسافت ثنیۃ الوداع سے لے کر بنو زریق کی مسجد تک تھی، اور (راویِ حدیث رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ) مجھے یہ بتایا گیا کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ خود بھی ان دوڑ کے مقابلوں میں شریک ہوا کرتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5839]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 411، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1870، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1699، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2575، 2576، 2577، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4473، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2429، وأخرجه فتح الباري برقم: 739، 2713، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10642، 11817، 13363، 13459، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8964، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1898، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6406، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 19444، وأخرجه شرح السنة برقم: 2650، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3981، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5813»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں