🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. ذكر بعض الرجال الذين استثنوا من ذلك العموم وأبيح لهم استعمال ذلك الفعل المزجور عنه-
- باب ان چند مردوں کا ذکر جنہیں عمومی ممانعت سے مستثنیٰ قرار دیا گیا اور ان کے لیے مذکورہ فعل جائز ہوا۔
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5583 (کل: 12 مقامات، 6 کتب)
صحیح ابن حبان: 5583
مسند احمد: 2773، 2871، 14836
الجامع الكامل: 6349
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13191، 13192، 13194
المعجم الکبیر للطبرانی: 11678
المعجم الاوسط: 4157، 5218، 8807
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5218
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ قَالَ: نَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تُبَاشِرِ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ، وَلَا يُبَاشِرِ الرَّجُلُ الرَّجُلَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَّا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی عورت کسی دوسری عورت کے ساتھ اور کوئی مرد کسی دوسرے مرد کے ساتھ ایک ہی کپڑے میں (برہنہ ہو کر) جسم سے جسم نہ ملائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ سے صرف ابن ابی الزناد نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5218]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7871، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14982، 15065، 15481، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17888»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8807
حَدَّثَنَا مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ عِيسَى الرُّعَيْنِيُّ الْمِصْرِيُّ : نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يُبَاشِرِ الرَّجُلُ الرَّجُلَ، وَلَا تُبَاشِرِ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ إِلَّا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَسَدُ بْنُ مُوسَى .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ کوئی مرد کسی مرد سے (برہنہ ہو کر) جسم سے جسم ملائے اور نہ کوئی عورت کسی عورت سے جسم سے جسم ملائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شیبانی سے صرف ابو معاویہ نے روایت کیا ہے، اس میں اسد بن موسیٰ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8807]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5582، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 439، 440، 83، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7872، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2818، 2918، والبزار فى «مسنده» برقم: 4768، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17889، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11728، 11794، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1094»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں