الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
27. ذكر البيان بأن دخول المرء على المغيبة من أجل حاجة إذا كان معه رجل آخر جائز-
- باب اس بیان کا کہ اگر کسی ضرورت کے لیے کسی مرد کو کسی غیر عورت کے پاس جانا ہو تو ایک دوسرا شخص اس کے ساتھ ہونا چاہیے۔
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5585 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 5585
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7681
حدیث نمبر: 5585
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ بَكْرَ بْنَ سَوَادَةَ حَدَّثَهُ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ جُبَيْرٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ حَدَّثَهُ: أَنَّ نَفَرًا مِنْ بَنِي هَاشِمٍ دَخَلُوا عَلَى أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ، فَدَخَلَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ وَهِيَ تَحْتَهُ يَوْمَئِذٍ، فَرَآهُمْ، فَكَرِهَ ذَلِكَ، وَذَكَرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: لَمْ أَرَ إِلا خَيْرًا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ بَرَّأَهَا مِنْ ذَلِكَ، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ: " لا يَدْخُلَنَّ رَجُلٌ بَعْدَ يَوْمِي هَذَا عَلَى مُغِيبَةٍ، إِلا وَمَعَهُ رَجُلٌ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بنو ہاشم سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کے ہاں آئے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ گھر میں داخل ہوئے، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا ان کی اہلیہ تھیں۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جب ان لوگوں کو دیکھا تو انہیں یہ بات اچھی نہیں لگی۔ انہوں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا اور ساتھ یہ بات بیان کی کہ میں نے (وہاں) بھلائی کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس عورت کو اس سے بری قرار دیا ہے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آج کے دن کے بعد کوئی شخص کسی ایسی عورت کے پاس نہ جائے جس کا شوہر موجود نہ ہو، البتہ اس کے ساتھ کوئی (دوسرا) مرد ہو (تو حکم مختلف ہے)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5585]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2173، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5585، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8331، 9173، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13650، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6706، 6859، 7115» «رقم طبعة با وزير 5558»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3086): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 7681
«لا يدخلن رجل بعد يومي هذا على مغيبة إلا ومعه رجل أو اثنان»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے آج کے دن کے بعد کوئی آدمی کسی ایسی عورت کے پاس نہ جائے جس کا خاوند موجود نہ ہو مگر اس کے ساتھ ایک یا دو اور آدمی ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7681]
”میرے آج کے دن کے بعد کوئی آدمی کسی ایسی عورت کے پاس نہ جائے جس کا خاوند موجود نہ ہو مگر اس کے ساتھ ایک یا دو اور آدمی ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7681]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن ابن عمر. مختصر مسلم 1440.»
قال الشيخ الألباني: صحيح