🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
292. باب الصحبة والمجالسة - ذكر خبر شنع به بعض المعطلة على أهل الحديث حيث حرموا توفيق الإصابة لمعناه
دوستی اور بیٹھک (ہم نشینی) کا بیان - اس خبر کا ذکر جس کی وجہ سے بعض معطلہ نے اہل حدیث پر طعن کیا کہ وہ اس کے معنی کے مطابق توفیق حاصل کرنے سے محروم رہے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 565 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 565
المعجم الکبیر للطبرانی: 3269
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5444
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 565
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ الشَّيْبَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، وَهُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَتَى تَقُومُ السَّاعَةُ؟ وَأُقِيمَتِ الصَّلاةُ فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاتَهُ، قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ السَّاعَةِ؟" قَالَ: هَا أَنَا ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" إِنَّهَا قَائِمَةٌ فَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟"، قَالَ: مَا أَعْدَدْتُ لَهَا كَبِيرَ عَمَلٍ غَيْرَ أَنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، فقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ"، قَالَ: وَعِنْدَهُ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ مُحَمَّدٌ، فقَالَ:" إِنْ يَعِشْ هَذَا، فَلا يُدْرِكُهُ الْهَرَمُ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ" زَادَ هُدْبَةُ: قَالَ أَنَسٌ: فَنَحْنُ نُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: هَذَا الْخَبَرُ مِنَ الأَلْفَاظِ الَّتِي أُطْلِقَتْ بِتَعْيِينِ خِطَابٍ مُرَادُهُ التَّحْذِيرُ، وَذَاكَ أَنَّ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَادَ تَحْذِيرَ النَّاسِ عَنِ الرُّكُونِ إِلَى هَذِهِ الدُّنْيَا، بِتَعْرِيفِهِمُ الشَّيْءَ الَّذِي يَكُونُ بِخَلَدِهِمْ تَقَبُّلُ حَقِيقَتِهِ مِنْ قُرْبِ السَّاعَةِ عَلَيْهِمْ، دُونَ اعْتِمَادِهِمْ عَلَى مَا يَسْمَعُونَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! قیامت کب قائم ہو گی؟ اسی دوران نماز کھڑی ہو گئی۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کر لی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”قیامت کے بارے میں دریافت کرنے والا شخص کہاں ہے؟“ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں یہاں ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے تو قائم ہو ہی جانا ہے، تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟“ اس نے عرض کی: میں نے اس کے لیے زیادہ عمل کی صورت میں تیاری نہیں کی ہے، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس کے ساتھ ہو گے، جس سے تم محبت رکھتے ہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس انصار کا ایک شخص موجود تھا جس کا نام محمد تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر یہ زندہ رہ گیا، تو اس کے بوڑھا ہونے سے پہلے قیامت قائم ہو جائے گی۔“ یہاں ہدبہ نامی راوی نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتے ہیں۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): یہ روایت ان الفاظ سے تعلق رکھتی ہے، جس میں خطاب کی تعین مطلق رکھی گئی ہے، اور اس سے مراد منع کرنا ہے وہ یہ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو اس چیز سے منع کرنا مراد لیا ہے کہ وہ اس دنیا کی طرف راغب ہوں اور انہیں ایسی چیز سے آگاہ کیا ہے جس کی حقیقت (یعنی ان پر قیامت کا قریب ہونا) ان کے دلوں میں جاگزیں ہو جائے، نہ کہ وہ صرف سنی ہوئی بات پر اعتماد کریں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 565]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3688، 6167، 6171، 7153، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2639، 2953، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1796، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 8، 105، 563، 564، 565، 2988، 2991، 7348، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5127، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2385، 2386، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12195» «رقم طبعة با وزير 566»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «المشكاة» -أيضا-، «الصحيحة» (3253): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3269
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَبَّانَ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّادٍ الْعَبَّادَانِيُّ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي صَخْرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ النَّضْرِ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنِ السَّاعَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَمَاذَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟ قَالَ: حُبَّ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: " فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور قیامت کے بارے میں پوچھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟“ اس نے کہا: اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت کرتے ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3269]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 242، حدیث 3282»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 107»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5444
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الرُّومِيِّ، ثَنَا عُمَارَةُ بْنُ عُمَيْرٍ، ثَنَا عِكْرِمَةُ ، ثَنَا سَعِيدٌ، حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: " جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَى تَقُومُ السَّاعَةُ؟ فَقَالَ: وَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟ فَقَالَ: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَضَعِيفُ الْعَمَلِ، وَإِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ. فَقَالَ: فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ". وَسَيَأْتِي فِي صِفَةِ الْجَنَّةِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض گزار ہوا: ”اے اللہ کے رسول! قیامت کب برپا ہوگی؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے؟“ اس نے عرض کی: ”اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول، میں عمل کے اعتبار سے تو نہایت کمزور ہوں، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول سے سچی محبت رکھتا ہوں۔“ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پس تم (قیامت کے دن) اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم نے محبت کی ہے“، اور یہ روایت آگے چل کر جنت کے اوصاف کے ذیل میں دوبارہ آئے گی۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأدب وغيره/حدیث: 5444]
تخریج الحدیث: «سند الحارث: عبد الله بن الرومي، عن «عمارة بن عمير» ، عن «عكرمة» ، عن «سعيد» — يظهر فيه تصحيف ولم أقف عليه مسندًا في غير الإتحاف (الإتحاف ٨/ ٢٦١ ذكره بلا حكم)؛ وحديث «أنت مع من أحببت» في الصحيحين من حديث أنس»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3485، 5815، 5819، 6734، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2639، 4777، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2386، 2385، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5127، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12412، وأخرجه فتح الباري برقم: 3485، 5815، 5816، 5819، وأخرجه مسند البزار برقم: 1753، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 107، 412، 1550، 2227، 2299، 5889، 7461، 8551، 9399، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 57، 137، 229، 799، 1087، 1138، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12753»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده فيه تصحيف لم أتحقق من رجاله، والحديث في الصحيحين من حديث أنس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں